اسم (Noun)
فعل (Verb)
حرف (Particle)
3:101
وَكَيْفَ تَكْفُرُونَ وَأَنتُمْ تُتْلَىٰ عَلَيْكُمْ ءَايَـٰتُ ٱللَّهِ وَفِيكُمْ رَسُولُهُۥ ۗ وَمَن يَعْتَصِم بِٱللَّهِ فَقَدْ هُدِىَ إِلَىٰ صِرَٰطٍۢ مُّسْتَقِيمٍۢ
wakayfa takfurūna wa-antum tut'lā ʿalaykum āyātu l-lahi wafīkum rasūluhu waman yaʿtaṣim bil-lahi faqad hudiya ilā ṣirāṭin mus'taqīmin
اور تم (اب) کیونکر کفر کرو گے حالانکہ تم پر خدا کی آیتیں پڑھی جاتی ہیں اور تم میں اس کے پیغمبر موجود ہیں اور جس نے خدا (کی ہدایت کی رسی) کو مضبوط پکڑا وہ سیدھے راستے لگ گیا
حرف
وَكَيْفَ
اور کیسے
wakayfa
فعل
تَكْفُرُونَ
تم کفر کرو گے
takfurūna
اسم ضمیر
وَأَنتُمْ
حالانکہ تم
wa-antum
فعل
تُتْلَىٰ
پڑھی جاتی ہیں
tut'lā
حرف
عَلَيْكُمْ
تم پر
ʿalaykum
اسم معرفہ
ٱللَّهِ
اللہ کی
l-lahi
حرف
وَفِيكُمْ
اور تم میں
wafīkum
اسم
رَسُولُهُۥ ۗ
اس کا رسول (ہے)
rasūluhu
فعل
يَعْتَصِم
مضبوط پکڑے
yaʿtaṣim
حرف
بِٱللَّهِ
اللہ کو
bil-lahi
فعل
هُدِىَ
وہ ہدایت پا گیا
hudiya
اسم
مُّسْتَقِيمٍۢ
سیدھے
mus'taqīmin
3:102
يَـٰٓأَيُّهَا ٱلَّذِينَ ءَامَنُوا۟ ٱتَّقُوا۟ ٱللَّهَ حَقَّ تُقَاتِهِۦ وَلَا تَمُوتُنَّ إِلَّا وَأَنتُم مُّسْلِمُونَ
yāayyuhā alladhīna āmanū ittaqū l-laha ḥaqqa tuqātihi walā tamūtunna illā wa-antum mus'limūna
مومنو! خدا سے ڈرو جیسا کہ اس سے ڈرنے کا حق ہے اور مرنا تو مسلمان ہی مرنا۔
حرف
يَـٰٓأَيُّهَا
اے
yāayyuhā
اسم ضمیر
ٱلَّذِينَ
وہ جو
alladhīna
فعل
ءَامَنُوا۟
ایمان لائے
āmanū
اسم معرفہ
ٱللَّهَ
اللہ سے
l-laha
اسم
تُقَاتِهِۦ
اس سے ڈرنے کا
tuqātihi
فعل
تَمُوتُنَّ
تم مرنا
tamūtunna
اسم ضمیر
وَأَنتُم
اس حال میں کہ تم
wa-antum
اسم
مُّسْلِمُونَ
مسلمان ہو
mus'limūna
3:103
وَٱعْتَصِمُوا۟ بِحَبْلِ ٱللَّهِ جَمِيعًۭا وَلَا تَفَرَّقُوا۟ ۚ وَٱذْكُرُوا۟ نِعْمَتَ ٱللَّهِ عَلَيْكُمْ إِذْ كُنتُمْ أَعْدَآءًۭ فَأَلَّفَ بَيْنَ قُلُوبِكُمْ فَأَصْبَحْتُم بِنِعْمَتِهِۦٓ إِخْوَٰنًۭا وَكُنتُمْ عَلَىٰ شَفَا حُفْرَةٍۢ مِّنَ ٱلنَّارِ فَأَنقَذَكُم مِّنْهَا ۗ كَذَٰلِكَ يُبَيِّنُ ٱللَّهُ لَكُمْ ءَايَـٰتِهِۦ لَعَلَّكُمْ تَهْتَدُونَ
wa-iʿ'taṣimū biḥabli l-lahi jamīʿan walā tafarraqū wa-udh'kurū niʿ'mata l-lahi ʿalaykum idh kuntum aʿdāan fa-allafa bayna qulūbikum fa-aṣbaḥtum biniʿ'matihi ikh'wānan wakuntum ʿalā shafā ḥuf'ratin mina l-nāri fa-anqadhakum min'hā kadhālika yubayyinu l-lahu lakum āyātihi laʿallakum tahtadūna
اور سب مل کر خدا کی (ہدایت کی) رسی کو مضبوط پکڑے رہنا اور تفرقہ نہ ڈالنا اور اپنے اوپر خدا کی نعمت کو یاد کرو جب تم ایک دوسرے کے دشمن تھے تو اس نے تمہارے دلوں میں الفت ڈال دی اور تم اس کی مہربانی سے بھائی بھائی ہوگئے اور تم آگ کے گڑھے کے کنارے تک پہنچ چکے تھے تو خدا نے تم کو اس سے بچا لیا اس طرح خدا تم کو اپنی آیتیں کھول کھول کر سناتا ہے تاکہ تم ہدایت پاؤ۔
فعل
وَٱعْتَصِمُوا۟
اور مضبوط پکڑو
wa-iʿ'taṣimū
اسم معرفہ
ٱللَّهِ
اللہ کی
l-lahi
اسم
جَمِيعًۭا
سب مل کر
jamīʿan
فعل
تَفَرَّقُوا۟ ۚ
تفرقہ ڈالو
tafarraqū
فعل
وَٱذْكُرُوا۟
اور یاد کرو
wa-udh'kurū
اسم معرفہ
ٱللَّهِ
اللہ کی
l-lahi
حرف
عَلَيْكُمْ
اپنے اوپر
ʿalaykum
فعل
فَأَلَّفَ
تو اس نے الفت ڈال دی
fa-allafa
اسم
قُلُوبِكُمْ
تمہارے دلوں کے
qulūbikum
فعل
فَأَصْبَحْتُم
تو تم ہو گئے
fa-aṣbaḥtum
حرف
بِنِعْمَتِهِۦٓ
اس کی نعمت سے
biniʿ'matihi
اسم
إِخْوَٰنًۭا
بھائی بھائی
ikh'wānan
فعل
وَكُنتُمْ
اور تم تھے
wakuntum
اسم
حُفْرَةٍۢ
گڑھے کے
ḥuf'ratin
فعل
فَأَنقَذَكُم
تو اس نے بچا لیا تمہیں
fa-anqadhakum
حرف
كَذَٰلِكَ
اسی طرح
kadhālika
فعل
يُبَيِّنُ
کھول کر بیان کرتا ہے
yubayyinu
اسم معرفہ
ٱللَّهُ
اللہ
l-lahu
اسم
ءَايَـٰتِهِۦ
اپنی نشانیاں
āyātihi
حرف
لَعَلَّكُمْ
تاکہ تم
laʿallakum
فعل
تَهْتَدُونَ
ہدایت پاؤ
tahtadūna
3:104
وَلْتَكُن مِّنكُمْ أُمَّةٌۭ يَدْعُونَ إِلَى ٱلْخَيْرِ وَيَأْمُرُونَ بِٱلْمَعْرُوفِ وَيَنْهَوْنَ عَنِ ٱلْمُنكَرِ ۚ وَأُو۟لَـٰٓئِكَ هُمُ ٱلْمُفْلِحُونَ
waltakun minkum ummatun yadʿūna ilā l-khayri wayamurūna bil-maʿrūfi wayanhawna ʿani l-munkari wa-ulāika humu l-muf'liḥūna
اور تم میں ایک جماعت ایسی ہونی چاہیئے جو لوگوں کو نیکی کی طرف بلائے اور اچھے کام کرنے کا حکم دے اور برے کاموں سے منع کرے یہی لوگ ہیں جو نجات پانے والے ہیں۔
فعل
وَلْتَكُن
اور چاہئے کہ ہو
waltakun
حرف
مِّنكُمْ
تم میں سے
minkum
اسم
أُمَّةٌۭ
ایک جماعت
ummatun
اسم
ٱلْخَيْرِ
نیکی کے
l-khayri
فعل
وَيَأْمُرُونَ
اور حکم دے
wayamurūna
حرف
بِٱلْمَعْرُوفِ
بھلائی کا
bil-maʿrūfi
فعل
وَيَنْهَوْنَ
اور منع کرے
wayanhawna
اسم
ٱلْمُنكَرِ ۚ
برائی
l-munkari
اسم ضمیر
وَأُو۟لَـٰٓئِكَ
اور یہی لوگ
wa-ulāika
اسم
ٱلْمُفْلِحُونَ
فلاح پانے والے
l-muf'liḥūna
3:105
وَلَا تَكُونُوا۟ كَٱلَّذِينَ تَفَرَّقُوا۟ وَٱخْتَلَفُوا۟ مِنۢ بَعْدِ مَا جَآءَهُمُ ٱلْبَيِّنَـٰتُ ۚ وَأُو۟لَـٰٓئِكَ لَهُمْ عَذَابٌ عَظِيمٌۭ
walā takūnū ka-alladhīna tafarraqū wa-ikh'talafū min baʿdi mā jāahumu l-bayinātu wa-ulāika lahum ʿadhābun ʿaẓīmun
اور ان لوگوں کی طرح نہ ہونا جو متفرق ہوگئے اور احکام بین آنے کے بعد ایک دوسرے سے خلاف کرنے لگے یہ وہ لوگ ہیں جن کو بڑا عذاب ہوگا۔
حرف
كَٱلَّذِينَ
ان لوگوں کی طرح
ka-alladhīna
فعل
تَفَرَّقُوا۟
جو متفرق ہو گئے
tafarraqū
فعل
وَٱخْتَلَفُوا۟
اور اختلاف کیا
wa-ikh'talafū
فعل
جَآءَهُمُ
آ چکیں ان کے پاس
jāahumu
اسم
ٱلْبَيِّنَـٰتُ ۚ
واضح نشانیاں
l-bayinātu
اسم ضمیر
وَأُو۟لَـٰٓئِكَ
اور یہی لوگ
wa-ulāika
اسم
عَذَابٌ
عذاب ہے
ʿadhābun
3:106
يَوْمَ تَبْيَضُّ وُجُوهٌۭ وَتَسْوَدُّ وُجُوهٌۭ ۚ فَأَمَّا ٱلَّذِينَ ٱسْوَدَّتْ وُجُوهُهُمْ أَكَفَرْتُم بَعْدَ إِيمَـٰنِكُمْ فَذُوقُوا۟ ٱلْعَذَابَ بِمَا كُنتُمْ تَكْفُرُونَ
yawma tabyaḍḍu wujūhun wataswaddu wujūhun fa-ammā alladhīna is'waddat wujūhuhum akafartum baʿda īmānikum fadhūqū l-ʿadhāba bimā kuntum takfurūna
جس دن بہت سے منہ سفید ہوں گے اور بہت سے منہ کالے تو جن لوگوں کے منہ کالے ہوں گے (ان سے خدا فرمائے گا) کیا تم ایمان لا کر کافر ہوگئے تھے؟ سو اب کفر کے بدلے عذاب (کے مزے) چکھو۔
فعل
تَبْيَضُّ
سفید ہوں گے
tabyaḍḍu
اسم
وُجُوهٌۭ
(کچھ) چہرے
wujūhun
فعل
وَتَسْوَدُّ
اور سیاہ ہوں گے
wataswaddu
اسم
وُجُوهٌۭ ۚ
(کچھ) چہرے
wujūhun
حرف
فَأَمَّا
تو بہرحال
fa-ammā
اسم ضمیر
ٱلَّذِينَ
وہ لوگ کہ
alladhīna
فعل
ٱسْوَدَّتْ
سیاہ ہوئے
is'waddat
اسم
وُجُوهُهُمْ
ان کے چہرے
wujūhuhum
فعل
أَكَفَرْتُم
کیا تم نے کفر کیا
akafartum
اسم
إِيمَـٰنِكُمْ
اپنے ایمان کے
īmānikum
فعل
فَذُوقُوا۟
تو چکھو
fadhūqū
اسم
ٱلْعَذَابَ
عذاب کو
l-ʿadhāba
فعل
تَكْفُرُونَ
کفر کرتے
takfurūna
3:107
وَأَمَّا ٱلَّذِينَ ٱبْيَضَّتْ وُجُوهُهُمْ فَفِى رَحْمَةِ ٱللَّهِ هُمْ فِيهَا خَـٰلِدُونَ
wa-ammā alladhīna ib'yaḍḍat wujūhuhum fafī raḥmati l-lahi hum fīhā khālidūna
اور جن لوگوں کے منہ سفید ہوں گے وہ خدا کی رحمت (کے باغوں) میں ہوں گے اور اس میں ہمیشہ رہیں گے۔
حرف
وَأَمَّا
اور بہرحال
wa-ammā
اسم ضمیر
ٱلَّذِينَ
وہ جو کہ
alladhīna
فعل
ٱبْيَضَّتْ
سفید ہوئے
ib'yaḍḍat
اسم
وُجُوهُهُمْ
ان کے چہرے
wujūhuhum
حرف
فَفِى
تو (وہ ہوں گے) میں
fafī
اسم معرفہ
ٱللَّهِ
اللہ کی
l-lahi
اسم
خَـٰلِدُونَ
ہمیشہ رہنے والے
khālidūna
3:108
تِلْكَ ءَايَـٰتُ ٱللَّهِ نَتْلُوهَا عَلَيْكَ بِٱلْحَقِّ ۗ وَمَا ٱللَّهُ يُرِيدُ ظُلْمًۭا لِّلْعَـٰلَمِينَ
til'ka āyātu l-lahi natlūhā ʿalayka bil-ḥaqi wamā l-lahu yurīdu ẓul'man lil'ʿālamīna
یہ خدا کی آیتیں ہیں جو ہم تم کو سچائی کے ساتھ پڑھ کر سناتے ہیں اور خدا اہل عالم پر ظلم نہیں کرنا چاہتا۔
اسم
ءَايَـٰتُ
آیات ہیں
āyātu
اسم معرفہ
ٱللَّهِ
اللہ کی
l-lahi
فعل
نَتْلُوهَا
ہم سناتے ہیں ان کو
natlūhā
حرف
بِٱلْحَقِّ ۗ
حق کے ساتھ
bil-ḥaqi
اسم معرفہ
ٱللَّهُ
اللہ
l-lahu
فعل
يُرِيدُ
ارادہ رکھتا
yurīdu
اسم
ظُلْمًۭا
کسی ظلم کا
ẓul'man
حرف
لِّلْعَـٰلَمِينَ
جہان والوں پر
lil'ʿālamīna
3:109
وَلِلَّهِ مَا فِى ٱلسَّمَـٰوَٰتِ وَمَا فِى ٱلْأَرْضِ ۚ وَإِلَى ٱللَّهِ تُرْجَعُ ٱلْأُمُورُ
walillahi mā fī l-samāwāti wamā fī l-arḍi wa-ilā l-lahi tur'jaʿu l-umūru
اور جو کچھ آسمانوں میں ہے اور جو کچھ زمین میں ہے سب خدا ہی کا ہے اور سب کاموں کا رجوع خدا ہی کی طرف ہے۔
حرف
وَلِلَّهِ
اور اللہ ہی کا ہے
walillahi
اسم
ٱلسَّمَـٰوَٰتِ
آسمانوں
l-samāwāti
اسم معرفہ
ٱللَّهِ
اللہ ہی کے
l-lahi
فعل
تُرْجَعُ
لوٹائے جاتے ہیں
tur'jaʿu
اسم
ٱلْأُمُورُ
سب کام
l-umūru
3:110
كُنتُمْ خَيْرَ أُمَّةٍ أُخْرِجَتْ لِلنَّاسِ تَأْمُرُونَ بِٱلْمَعْرُوفِ وَتَنْهَوْنَ عَنِ ٱلْمُنكَرِ وَتُؤْمِنُونَ بِٱللَّهِ ۗ وَلَوْ ءَامَنَ أَهْلُ ٱلْكِتَـٰبِ لَكَانَ خَيْرًۭا لَّهُم ۚ مِّنْهُمُ ٱلْمُؤْمِنُونَ وَأَكْثَرُهُمُ ٱلْفَـٰسِقُونَ
kuntum khayra ummatin ukh'rijat lilnnāsi tamurūna bil-maʿrūfi watanhawna ʿani l-munkari watu'minūna bil-lahi walaw āmana ahlu l-kitābi lakāna khayran lahum min'humu l-mu'minūna wa-aktharuhumu l-fāsiqūna
مومنو) تم بہترین امت ہو جو لوگوں کے لئے پیدا کی گئی ہے کہ تم نیک کاموں کا حکم کرتے ہو اور برے کاموں سے روکتے ہو اور خدا پر ایمان رکھتے ہو اور اگر اہل کتاب بھی ایمان لے آتے تو ان کے لئے بہت اچھا ہوتا ان میں سے کچھ تو مومن ہیں اور اکثر نافرمان ہیں۔
فعل
أُخْرِجَتْ
نکالی گئی
ukh'rijat
حرف
لِلنَّاسِ
لوگوں کے لئے
lilnnāsi
فعل
تَأْمُرُونَ
تم حکم دیتے ہو
tamurūna
حرف
بِٱلْمَعْرُوفِ
نیکی کا
bil-maʿrūfi
فعل
وَتَنْهَوْنَ
اور تم روکتے ہو
watanhawna
اسم
ٱلْمُنكَرِ
برائی
l-munkari
فعل
وَتُؤْمِنُونَ
اور تم ایمان رکھتے ہو
watu'minūna
حرف
بِٱللَّهِ ۗ
اللہ پر
bil-lahi
فعل
ءَامَنَ
ایمان لاتے
āmana
اسم
ٱلْكِتَـٰبِ
کتاب
l-kitābi
فعل
لَكَانَ
تو ضرور ہوتا
lakāna
حرف
لَّهُم ۚ
ان کے لئے
lahum
حرف
مِّنْهُمُ
ان میں سے (کچھ)
min'humu
اسم
ٱلْمُؤْمِنُونَ
مومن (ہیں)
l-mu'minūna
اسم
وَأَكْثَرُهُمُ
اور ان میں سے اکثر
wa-aktharuhumu
اسم
ٱلْفَـٰسِقُونَ
نافرمان
l-fāsiqūna
3:111
لَن يَضُرُّوكُمْ إِلَّآ أَذًۭى ۖ وَإِن يُقَـٰتِلُوكُمْ يُوَلُّوكُمُ ٱلْأَدْبَارَ ثُمَّ لَا يُنصَرُونَ
lan yaḍurrūkum illā adhan wa-in yuqātilūkum yuwallūkumu l-adbāra thumma lā yunṣarūna
یہ تمہیں ستانے کے سوا کچھ نقصان نہیں پہنچا سکیں گے اور اگر تم سے لڑیں گے تو پیٹھ پھیر کر بھاگ جائیں گے پھر ان کو (خدا کی طرف سے) مدد بھی نہیں ملے گی۔
فعل
يَضُرُّوكُمْ
وہ نقصان دیں گے تمہیں
yaḍurrūkum
اسم
أَذًۭى ۖ
اذیت (کے)
adhan
فعل
يُقَـٰتِلُوكُمْ
وہ لڑیں تم سے
yuqātilūkum
فعل
يُوَلُّوكُمُ
تو وہ پھیریں گے تمہیں
yuwallūkumu
اسم
ٱلْأَدْبَارَ
پیٹھیں
l-adbāra
فعل
يُنصَرُونَ
مدد دیے جائیں گے
yunṣarūna
3:112
ضُرِبَتْ عَلَيْهِمُ ٱلذِّلَّةُ أَيْنَ مَا ثُقِفُوٓا۟ إِلَّا بِحَبْلٍۢ مِّنَ ٱللَّهِ وَحَبْلٍۢ مِّنَ ٱلنَّاسِ وَبَآءُو بِغَضَبٍۢ مِّنَ ٱللَّهِ وَضُرِبَتْ عَلَيْهِمُ ٱلْمَسْكَنَةُ ۚ ذَٰلِكَ بِأَنَّهُمْ كَانُوا۟ يَكْفُرُونَ بِـَٔايَـٰتِ ٱللَّهِ وَيَقْتُلُونَ ٱلْأَنۢبِيَآءَ بِغَيْرِ حَقٍّۢ ۚ ذَٰلِكَ بِمَا عَصَوا۟ وَّكَانُوا۟ يَعْتَدُونَ
ḍuribat ʿalayhimu l-dhilatu ayna mā thuqifū illā biḥablin mina l-lahi waḥablin mina l-nāsi wabāū bighaḍabin mina l-lahi waḍuribat ʿalayhimu l-maskanatu dhālika bi-annahum kānū yakfurūna biāyāti l-lahi wayaqtulūna l-anbiyāa bighayri ḥaqqin dhālika bimā ʿaṣaw wakānū yaʿtadūna
یہ جہاں دیکھے گئے ذلت (کی مار) ان پر پڑی۔ مگر خدا کے عہد یا لوگوں کے عہد کے سہارے (پناہ مل جائے تو بچ جاتے ہیں) اور یہ خدا کے غضب میں گرفتار ہیں اور ان پر محتاجی مسلط کردی گئی ہے۔ یہ اس لئے کہ خدا کی آیتوں کا انکار کرتے تھے اور انبیاء کو ناحق قتل کر ڈالتے تھے۔ (اور) یہ اس لئے کہ نافرمانی کرتے اور حد سے بڑھ جاتے تھے۔
فعل
ضُرِبَتْ
مسلط کر دی گئی
ḍuribat
حرف
عَلَيْهِمُ
ان پر
ʿalayhimu
اسم
ٱلذِّلَّةُ
ذلت
l-dhilatu
فعل
ثُقِفُوٓا۟
یہ پائے جائیں
thuqifū
حرف
بِحَبْلٍۢ
کسی عہد کے
biḥablin
اسم معرفہ
ٱللَّهِ
اللہ
l-lahi
حرف
وَحَبْلٍۢ
اور عہد کے
waḥablin
فعل
وَبَآءُو
اور وہ لوٹے
wabāū
حرف
بِغَضَبٍۢ
ساتھ غضب کے
bighaḍabin
اسم معرفہ
ٱللَّهِ
اللہ
l-lahi
فعل
وَضُرِبَتْ
اور مسلط کر دی گئی
waḍuribat
حرف
عَلَيْهِمُ
ان پر
ʿalayhimu
اسم
ٱلْمَسْكَنَةُ ۚ
محتاجی
l-maskanatu
حرف
بِأَنَّهُمْ
بسبب اس کے کہ وہ
bi-annahum
فعل
يَكْفُرُونَ
انکار کرتے
yakfurūna
حرف
بِـَٔايَـٰتِ
آیات کا
biāyāti
اسم معرفہ
ٱللَّهِ
اللہ کی
l-lahi
فعل
وَيَقْتُلُونَ
اور قتل کرتے تھے
wayaqtulūna
اسم
ٱلْأَنۢبِيَآءَ
انبیاء کو
l-anbiyāa
اسم
حَقٍّۢ ۚ
کسی حق کے
ḥaqqin
فعل
عَصَوا۟
انہوں نے نافرمانی کی
ʿaṣaw
فعل
وَّكَانُوا۟
اور وہ تھے
wakānū
فعل
يَعْتَدُونَ
حد سے بڑھتے
yaʿtadūna
3:113
۞ لَيْسُوا۟ سَوَآءًۭ ۗ مِّنْ أَهْلِ ٱلْكِتَـٰبِ أُمَّةٌۭ قَآئِمَةٌۭ يَتْلُونَ ءَايَـٰتِ ٱللَّهِ ءَانَآءَ ٱلَّيْلِ وَهُمْ يَسْجُدُونَ
laysū sawāan min ahli l-kitābi ummatun qāimatun yatlūna āyāti l-lahi ānāa al-layli wahum yasjudūna
یہ سب برابر نہیں ہیں۔ اہل کتاب میں سے کچھ لوگ (حق پر) قائم بھی ہیں جو رات کے وقت خدا کی آیتیں پڑھتے اور سجدے کرتے ہیں۔
فعل
۞ لَيْسُوا۟
وہ نہیں ہیں
laysū
اسم
سَوَآءًۭ ۗ
برابر
sawāan
اسم
ٱلْكِتَـٰبِ
کتاب (میں)
l-kitābi
اسم
أُمَّةٌۭ
ایک جماعت
ummatun
اسم
قَآئِمَةٌۭ
قائم ہے
qāimatun
فعل
يَتْلُونَ
وہ تلاوت کرتے ہیں
yatlūna
اسم معرفہ
ٱللَّهِ
اللہ کی
l-lahi
اسم
ءَانَآءَ
گھڑیوں میں
ānāa
اسم
ٱلَّيْلِ
رات کی
al-layli
اسم ضمیر
وَهُمْ
اور وہ
wahum
فعل
يَسْجُدُونَ
سجدہ کرتے ہیں
yasjudūna
3:114
يُؤْمِنُونَ بِٱللَّهِ وَٱلْيَوْمِ ٱلْـَٔاخِرِ وَيَأْمُرُونَ بِٱلْمَعْرُوفِ وَيَنْهَوْنَ عَنِ ٱلْمُنكَرِ وَيُسَـٰرِعُونَ فِى ٱلْخَيْرَٰتِ وَأُو۟لَـٰٓئِكَ مِنَ ٱلصَّـٰلِحِينَ
yu'minūna bil-lahi wal-yawmi l-ākhiri wayamurūna bil-maʿrūfi wayanhawna ʿani l-munkari wayusāriʿūna fī l-khayrāti wa-ulāika mina l-ṣāliḥīna
یہ خدا اور روز آخرت پر ایمان رکھتے اور نیک کاموں کا حکم دیتے اور برے کاموں سے منع کرتے اور نیکیوں میں جلدی کرتے ہیں۔ اور یہ نیکوکار لوگ ہیں۔
فعل
يُؤْمِنُونَ
وہ ایمان رکھتے ہیں
yu'minūna
حرف
بِٱللَّهِ
اللہ پر
bil-lahi
اسم
وَٱلْيَوْمِ
اور دن پر
wal-yawmi
اسم
ٱلْـَٔاخِرِ
آخرت کے
l-ākhiri
فعل
وَيَأْمُرُونَ
اور حکم دیتے ہیں
wayamurūna
حرف
بِٱلْمَعْرُوفِ
نیکی کا
bil-maʿrūfi
فعل
وَيَنْهَوْنَ
اور منع کرتے ہیں
wayanhawna
اسم
ٱلْمُنكَرِ
برائی
l-munkari
فعل
وَيُسَـٰرِعُونَ
اور وہ جلدی کرتے ہیں
wayusāriʿūna
اسم
ٱلْخَيْرَٰتِ
نیکیوں
l-khayrāti
اسم ضمیر
وَأُو۟لَـٰٓئِكَ
اور یہی لوگ
wa-ulāika
اسم
ٱلصَّـٰلِحِينَ
صالحین
l-ṣāliḥīna
3:115
وَمَا يَفْعَلُوا۟ مِنْ خَيْرٍۢ فَلَن يُكْفَرُوهُ ۗ وَٱللَّهُ عَلِيمٌۢ بِٱلْمُتَّقِينَ
wamā yafʿalū min khayrin falan yuk'farūhu wal-lahu ʿalīmun bil-mutaqīna
اور وہ جو نیک کام کریں گے ان کی ناقدری نہیں کی جائے گی اور خدا پرہیزگاروں کو خوب جانتا ہے۔
فعل
يَفْعَلُوا۟
وہ کریں گے
yafʿalū
حرف
فَلَن
تو ہرگز نہیں
falan
فعل
يُكْفَرُوهُ ۗ
اس کی ناقدری کی جائے گی
yuk'farūhu
اسم معرفہ
وَٱللَّهُ
اور اللہ
wal-lahu
اسم
عَلِيمٌۢ
خوب جاننے والا ہے
ʿalīmun
حرف
بِٱلْمُتَّقِينَ
پرہیزگاروں کو
bil-mutaqīna
3:116
إِنَّ ٱلَّذِينَ كَفَرُوا۟ لَن تُغْنِىَ عَنْهُمْ أَمْوَٰلُهُمْ وَلَآ أَوْلَـٰدُهُم مِّنَ ٱللَّهِ شَيْـًۭٔا ۖ وَأُو۟لَـٰٓئِكَ أَصْحَـٰبُ ٱلنَّارِ ۚ هُمْ فِيهَا خَـٰلِدُونَ
inna alladhīna kafarū lan tugh'niya ʿanhum amwāluhum walā awlāduhum mina l-lahi shayan wa-ulāika aṣḥābu l-nāri hum fīhā khālidūna
جو لوگ کافر ہوئے ان کے مال اور ان کی اولاد خدا کے غضب کو ہرگز نہیں ٹال سکیں گے اور وہ دوزخی ہیں اور ہمیشہ دوزخ میں رہیں گے۔
اسم ضمیر
ٱلَّذِينَ
وہ جنہوں نے
alladhīna
فعل
كَفَرُوا۟
کفر کیا
kafarū
فعل
تُغْنِىَ
کام آئیں گے
tugh'niya
اسم
أَمْوَٰلُهُمْ
ان کے مال
amwāluhum
اسم
أَوْلَـٰدُهُم
ان کی اولاد
awlāduhum
اسم معرفہ
ٱللَّهِ
اللہ کے
l-lahi
اسم
شَيْـًۭٔا ۖ
کچھ بھی
shayan
اسم ضمیر
وَأُو۟لَـٰٓئِكَ
اور یہی لوگ
wa-ulāika
اسم
أَصْحَـٰبُ
ساتھی ہیں
aṣḥābu
اسم
خَـٰلِدُونَ
ہمیشہ رہیں گے
khālidūna
3:117
مَثَلُ مَا يُنفِقُونَ فِى هَـٰذِهِ ٱلْحَيَوٰةِ ٱلدُّنْيَا كَمَثَلِ رِيحٍۢ فِيهَا صِرٌّ أَصَابَتْ حَرْثَ قَوْمٍۢ ظَلَمُوٓا۟ أَنفُسَهُمْ فَأَهْلَكَتْهُ ۚ وَمَا ظَلَمَهُمُ ٱللَّهُ وَلَـٰكِنْ أَنفُسَهُمْ يَظْلِمُونَ
mathalu mā yunfiqūna fī hādhihi l-ḥayati l-dun'yā kamathali rīḥin fīhā ṣirrun aṣābat ḥartha qawmin ẓalamū anfusahum fa-ahlakathu wamā ẓalamahumu l-lahu walākin anfusahum yaẓlimūna
یہ لوگ جو مال دنیا کی زندگی میں خرچ کرتے ہیں اس کی مثال ہوا کی سی ہے جس میں جاڑا ہو اور وہ ان لوگوں کی کھیتی پر چلے جنہوں نے اپنے آپ پر ظلم کیا ہو اور اسے برباد کر دے۔ اور خدا نے ان پر ظلم نہیں کیا بلکہ یہ خود اپنے اوپر ظلم کرتے ہیں۔
فعل
يُنفِقُونَ
یہ خرچ کرتے ہیں
yunfiqūna
اسم ضمیر
هَـٰذِهِ
اس
hādhihi
اسم
ٱلْحَيَوٰةِ
زندگی
l-ḥayati
اسم
ٱلدُّنْيَا
دنیا کی
l-dun'yā
حرف
كَمَثَلِ
مانند مثال
kamathali
اسم
صِرٌّ
سخت ٹھنڈ ہو
ṣirrun
فعل
أَصَابَتْ
وہ پہنچی
aṣābat
اسم
قَوْمٍۢ
اس قوم کی
qawmin
فعل
ظَلَمُوٓا۟
جنہوں نے ظلم کیا
ẓalamū
اسم
أَنفُسَهُمْ
اپنی جانوں پر
anfusahum
فعل
فَأَهْلَكَتْهُ ۚ
پس اس نے ہلاک کر دیا اسے
fa-ahlakathu
فعل
ظَلَمَهُمُ
ظلم کیا ان پر
ẓalamahumu
اسم معرفہ
ٱللَّهُ
اللہ نے
l-lahu
حرف
وَلَـٰكِنْ
اور لیکن
walākin
اسم
أَنفُسَهُمْ
وہ اپنی جانوں پر
anfusahum
فعل
يَظْلِمُونَ
خود ظلم کرتے ہیں
yaẓlimūna
3:118
يَـٰٓأَيُّهَا ٱلَّذِينَ ءَامَنُوا۟ لَا تَتَّخِذُوا۟ بِطَانَةًۭ مِّن دُونِكُمْ لَا يَأْلُونَكُمْ خَبَالًۭا وَدُّوا۟ مَا عَنِتُّمْ قَدْ بَدَتِ ٱلْبَغْضَآءُ مِنْ أَفْوَٰهِهِمْ وَمَا تُخْفِى صُدُورُهُمْ أَكْبَرُ ۚ قَدْ بَيَّنَّا لَكُمُ ٱلْـَٔايَـٰتِ ۖ إِن كُنتُمْ تَعْقِلُونَ
yāayyuhā alladhīna āmanū lā tattakhidhū biṭānatan min dūnikum lā yalūnakum khabālan waddū mā ʿanittum qad badati l-baghḍāu min afwāhihim wamā tukh'fī ṣudūruhum akbaru qad bayyannā lakumu l-āyāti in kuntum taʿqilūna
مومنو! کسی غیر (مذہب کے آدمی) کو اپنا رازداں نہ بنانا یہ لوگ تمہاری خرابی اور فتنہ انگیزی میں کسی طرح کی کوتاہی نہیں کرتے اور چاہتے ہیں کہ جس طرح ہو تم تکلیف میں پڑ جاؤ۔ ان کے مونہوں سے تو دشمنی ظاہر ہوچکی ہے اور جو کینہ ان کے سینوں میں مخفی ہے وہ کہیں زیادہ ہے۔ اگر تم عقل رکھتے ہو تو ہم نے تم کو اپنی آیتیں کھول کھول کر سنا دی ہیں۔
حرف
يَـٰٓأَيُّهَا
اے
yāayyuhā
اسم ضمیر
ٱلَّذِينَ
لوگو جو
alladhīna
فعل
ءَامَنُوا۟
ایمان لائے ہو
āmanū
فعل
تَتَّخِذُوا۟
تم بناؤ
tattakhidhū
اسم
بِطَانَةًۭ
رازدار
biṭānatan
حرف
دُونِكُمْ
غیروں میں
dūnikum
فعل
يَأْلُونَكُمْ
وہ کمی کریں گے تمہارے لیے
yalūnakum
اسم
خَبَالًۭا
خرابی میں
khabālan
فعل
وَدُّوا۟
وہ چاہتے ہیں
waddū
فعل
عَنِتُّمْ
تمہیں مشقت میں ڈالے
ʿanittum
فعل
بَدَتِ
ظاہر ہو چکا
badati
اسم
ٱلْبَغْضَآءُ
بغض
l-baghḍāu
اسم
أَفْوَٰهِهِمْ
ان کے منہ
afwāhihim
فعل
تُخْفِى
چھپاتے ہیں
tukh'fī
اسم
صُدُورُهُمْ
ان کے سینے
ṣudūruhum
اسم
أَكْبَرُ ۚ
زیادہ بڑا ہے
akbaru
فعل
بَيَّنَّا
ہم نے بیان کر دیں
bayyannā
حرف
لَكُمُ
تمہارے لئے
lakumu
اسم
ٱلْـَٔايَـٰتِ ۖ
نشانیاں
l-āyāti
فعل
تَعْقِلُونَ
عقل رکھتے
taʿqilūna
3:119
هَـٰٓأَنتُمْ أُو۟لَآءِ تُحِبُّونَهُمْ وَلَا يُحِبُّونَكُمْ وَتُؤْمِنُونَ بِٱلْكِتَـٰبِ كُلِّهِۦ وَإِذَا لَقُوكُمْ قَالُوٓا۟ ءَامَنَّا وَإِذَا خَلَوْا۟ عَضُّوا۟ عَلَيْكُمُ ٱلْأَنَامِلَ مِنَ ٱلْغَيْظِ ۚ قُلْ مُوتُوا۟ بِغَيْظِكُمْ ۗ إِنَّ ٱللَّهَ عَلِيمٌۢ بِذَاتِ ٱلصُّدُورِ
hāantum ulāi tuḥibbūnahum walā yuḥibbūnakum watu'minūna bil-kitābi kullihi wa-idhā laqūkum qālū āmannā wa-idhā khalaw ʿaḍḍū ʿalaykumu l-anāmila mina l-ghayẓi qul mūtū bighayẓikum inna l-laha ʿalīmun bidhāti l-ṣudūri
دیکھو تم ایسے (صاف دل) لوگ ہو کہ ان سے دوستی رکھتے ہو حالانکہ وہ تم سے دوستی نہیں رکھتے اور تم سب کتابوں پر ایمان رکھتے ہو (اور وہ تمہاری کتاب کو نہیں مانتے) اور جب تم سے ملتے ہیں تو کہتے ہیں کہ ہم ایمان لے آئے ہیں اور جب اکیلے ہوتے ہیں تو تم پر غصے کے مارے انگلیاں کاٹتے ہیں۔ (ان سے) کہہ دو کہ اپنے غصے میں آپ مر جاؤ۔ خدا دلوں کے بھیدوں سے خوب واقف ہے۔
حرف
هَـٰٓأَنتُمْ
دیکھو تم
hāantum
اسم ضمیر
أُو۟لَآءِ
وہ لوگ ہو
ulāi
فعل
تُحِبُّونَهُمْ
کہ تم محبت رکھتے ہو ان سے
tuḥibbūnahum
فعل
يُحِبُّونَكُمْ
وہ محبت رکھتے تم سے
yuḥibbūnakum
فعل
وَتُؤْمِنُونَ
اور تم ایمان لاتے ہو
watu'minūna
حرف
بِٱلْكِتَـٰبِ
کتاب پر
bil-kitābi
اسم
كُلِّهِۦ
ساری کی ساری
kullihi
فعل
لَقُوكُمْ
وہ ملتے ہیں تم سے
laqūkum
فعل
قَالُوٓا۟
تو کہتے ہیں
qālū
فعل
ءَامَنَّا
ہم ایمان لائے
āmannā
فعل
خَلَوْا۟
وہ اکیلے ہوتے ہیں
khalaw
فعل
عَضُّوا۟
تو کاٹتے ہیں
ʿaḍḍū
حرف
عَلَيْكُمُ
تم پر
ʿalaykumu
اسم
ٱلْأَنَامِلَ
انگلیاں
l-anāmila
اسم
ٱلْغَيْظِ ۚ
غصہ
l-ghayẓi
حرف
بِغَيْظِكُمْ ۗ
اپنے غصہ میں
bighayẓikum
اسم معرفہ
ٱللَّهَ
اللہ
l-laha
اسم
عَلِيمٌۢ
جاننے والا ہے
ʿalīmun
حرف
بِذَاتِ
رازوں سے
bidhāti
اسم
ٱلصُّدُورِ
سینوں کے
l-ṣudūri
3:120
إِن تَمْسَسْكُمْ حَسَنَةٌۭ تَسُؤْهُمْ وَإِن تُصِبْكُمْ سَيِّئَةٌۭ يَفْرَحُوا۟ بِهَا ۖ وَإِن تَصْبِرُوا۟ وَتَتَّقُوا۟ لَا يَضُرُّكُمْ كَيْدُهُمْ شَيْـًٔا ۗ إِنَّ ٱللَّهَ بِمَا يَعْمَلُونَ مُحِيطٌۭ
in tamsaskum ḥasanatun tasu'hum wa-in tuṣib'kum sayyi-atun yafraḥū bihā wa-in taṣbirū watattaqū lā yaḍurrukum kayduhum shayan inna l-laha bimā yaʿmalūna muḥīṭun
اگر تمہیں کوئی آسائش حاصل ہو تو ان کو بری لگتی ہے اور اگر کوئی رنج پہنچے تو خوش ہوتے ہیں اور اگر تم (تکلیفوں پر) صبر کرو اور (خدا سے) ڈرتے رہو تو ان کا مکر تمہیں کچھ نقصان نہ پہنچا سکے گا۔ یہ جو کچھ کرتے ہیں خدا اس کا احاطہ کئے ہوئے ہے۔
فعل
تَمْسَسْكُمْ
پہنچے تمہیں
tamsaskum
اسم
حَسَنَةٌۭ
کوئی بھلائی
ḥasanatun
فعل
تَسُؤْهُمْ
تو بری لگتی ہے ان کو
tasu'hum
فعل
تُصِبْكُمْ
پہنچے تمہیں
tuṣib'kum
اسم
سَيِّئَةٌۭ
کوئی برائی
sayyi-atun
فعل
يَفْرَحُوا۟
تو وہ خوش ہوتے ہیں
yafraḥū
فعل
تَصْبِرُوا۟
تم صبر کرو
taṣbirū
فعل
وَتَتَّقُوا۟
اور تقویٰ کرو
watattaqū
فعل
يَضُرُّكُمْ
نقصان دے گا تمہیں
yaḍurrukum
اسم
كَيْدُهُمْ
ان کا مکر
kayduhum
اسم
شَيْـًٔا ۗ
کچھ بھی
shayan
اسم معرفہ
ٱللَّهَ
اللہ
l-laha
فعل
يَعْمَلُونَ
وہ کرتے ہیں
yaʿmalūna
اسم
مُحِيطٌۭ
احاطہ کرنے والا ہے
muḥīṭun
3:121
وَإِذْ غَدَوْتَ مِنْ أَهْلِكَ تُبَوِّئُ ٱلْمُؤْمِنِينَ مَقَـٰعِدَ لِلْقِتَالِ ۗ وَٱللَّهُ سَمِيعٌ عَلِيمٌ
wa-idh ghadawta min ahlika tubawwi-u l-mu'minīna maqāʿida lil'qitāli wal-lahu samīʿun ʿalīmun
اور (اس وقت کو یاد کرو) جب تم صبح کے وقت اپنے گھر سے نکلے اور مسلمانوں کو لڑائی کے لئے مورچوں پر متعین کرنے لگے۔ اور خدا (سب کچھ) سنتا جانتا ہے۔
فعل
غَدَوْتَ
آپ صبح نکلے
ghadawta
اسم
أَهْلِكَ
اپنے گھر والوں
ahlika
فعل
تُبَوِّئُ
آپ بٹھانے لگے
tubawwi-u
اسم
ٱلْمُؤْمِنِينَ
مومنوں کو
l-mu'minīna
اسم
مَقَـٰعِدَ
مورچوں پر
maqāʿida
حرف
لِلْقِتَالِ ۗ
لڑائی کے لئے
lil'qitāli
اسم معرفہ
وَٱللَّهُ
اور اللہ
wal-lahu
اسم
سَمِيعٌ
سب سننے والا
samīʿun
اسم
عَلِيمٌ
سب جاننے والا ہے
ʿalīmun
3:122
إِذْ هَمَّت طَّآئِفَتَانِ مِنكُمْ أَن تَفْشَلَا وَٱللَّهُ وَلِيُّهُمَا ۗ وَعَلَى ٱللَّهِ فَلْيَتَوَكَّلِ ٱلْمُؤْمِنُونَ
idh hammat ṭāifatāni minkum an tafshalā wal-lahu waliyyuhumā waʿalā l-lahi falyatawakkali l-mu'minūna
جب تم میں سے دو جماعتوں نے چاہا کہ ہمت ہار بیٹھیں حالانکہ خدا ان کا مددگار تھا اور مومنوں کو خدا ہی پر بھروسہ رکھنا چاہیئے۔
اسم
طَّآئِفَتَانِ
دو جماعتوں نے
ṭāifatāni
حرف
مِنكُمْ
تم میں سے
minkum
فعل
تَفْشَلَا
وہ ہمت ہار بیٹھیں
tafshalā
اسم معرفہ
وَٱللَّهُ
حالانکہ اللہ
wal-lahu
اسم
وَلِيُّهُمَا ۗ
ان دونوں کا مددگار تھا
waliyyuhumā
اسم معرفہ
ٱللَّهِ
اللہ ہی کے
l-lahi
فعل
فَلْيَتَوَكَّلِ
پس بھروسہ کریں
falyatawakkali
اسم
ٱلْمُؤْمِنُونَ
مومن
l-mu'minūna
3:123
وَلَقَدْ نَصَرَكُمُ ٱللَّهُ بِبَدْرٍۢ وَأَنتُمْ أَذِلَّةٌۭ ۖ فَٱتَّقُوا۟ ٱللَّهَ لَعَلَّكُمْ تَشْكُرُونَ
walaqad naṣarakumu l-lahu bibadrin wa-antum adhillatun fa-ittaqū l-laha laʿallakum tashkurūna
اور خدا نے جنگ بدر میں بھی تمہاری مدد کی تھی حالانکہ تم (مقدار اور سامان میں) حقیر (یعنی کم) تھے۔ پس خدا سے ڈرو تاکہ شکر کرو۔
حرف
وَلَقَدْ
اور البتہ تحقیق
walaqad
فعل
نَصَرَكُمُ
مدد کی تمہاری
naṣarakumu
اسم معرفہ
ٱللَّهُ
اللہ نے
l-lahu
حرف
بِبَدْرٍۢ
بدر میں
bibadrin
اسم ضمیر
وَأَنتُمْ
حالانکہ تم
wa-antum
اسم
أَذِلَّةٌۭ ۖ
کمزور تھے
adhillatun
فعل
فَٱتَّقُوا۟
پس ڈرو
fa-ittaqū
اسم معرفہ
ٱللَّهَ
اللہ سے
l-laha
حرف
لَعَلَّكُمْ
تاکہ تم
laʿallakum
فعل
تَشْكُرُونَ
شکر کرو
tashkurūna
3:124
إِذْ تَقُولُ لِلْمُؤْمِنِينَ أَلَن يَكْفِيَكُمْ أَن يُمِدَّكُمْ رَبُّكُم بِثَلَـٰثَةِ ءََالَـٰفٍۢ مِّنَ ٱلْمَلَـٰٓئِكَةِ مُنزَلِينَ
idh taqūlu lil'mu'minīna alan yakfiyakum an yumiddakum rabbukum bithalāthati ālāfin mina l-malāikati munzalīna
جب تم مومنوں سے کہہ رہے تھے کیا تمہیں یہ کافی نہیں کہ پروردگار تین ہزار فرشتے نازل کر کے تمہاری مدد کرے۔
فعل
تَقُولُ
تم کہہ رہے تھے
taqūlu
حرف
لِلْمُؤْمِنِينَ
مومنوں سے
lil'mu'minīna
حرف
أَلَن
کیا ہرگز نہیں
alan
فعل
يَكْفِيَكُمْ
کافی ہو گا تمہارے لئے
yakfiyakum
فعل
يُمِدَّكُمْ
مدد کرے تمہاری
yumiddakum
اسم
رَبُّكُم
تمہارا رب
rabbukum
حرف
بِثَلَـٰثَةِ
ساتھ تین
bithalāthati
اسم
ٱلْمَلَـٰٓئِكَةِ
فرشتوں
l-malāikati
اسم
مُنزَلِينَ
اتارے ہوئے
munzalīna
3:125
بَلَىٰٓ ۚ إِن تَصْبِرُوا۟ وَتَتَّقُوا۟ وَيَأْتُوكُم مِّن فَوْرِهِمْ هَـٰذَا يُمْدِدْكُمْ رَبُّكُم بِخَمْسَةِ ءََالَـٰفٍۢ مِّنَ ٱلْمَلَـٰٓئِكَةِ مُسَوِّمِينَ
balā in taṣbirū watattaqū wayatūkum min fawrihim hādhā yum'did'kum rabbukum bikhamsati ālāfin mina l-malāikati musawwimīna
ہاں اگر تم صبر کرو اور (خدا سے) ڈرتے رہو اور کفار تم پر جوش کے ساتھ دفعتہً حملہ کر دیں تو پروردگار پانچ ہزار فرشتے جن پر نشان ہوں گے تمہاری مدد کو بھیجے گا۔
حرف
بَلَىٰٓ ۚ
ہاں کیوں نہیں
balā
فعل
تَصْبِرُوا۟
تم صبر کرو
taṣbirū
فعل
وَتَتَّقُوا۟
اور تقویٰ کرو
watattaqū
فعل
وَيَأْتُوكُم
اور وہ آ جائیں تم پر
wayatūkum
اسم
فَوْرِهِمْ
جوش کے ساتھ
fawrihim
فعل
يُمْدِدْكُمْ
مدد کرے گا تمہاری
yum'did'kum
اسم
رَبُّكُم
تمہارا رب
rabbukum
حرف
بِخَمْسَةِ
ساتھ پانچ
bikhamsati
اسم
ٱلْمَلَـٰٓئِكَةِ
فرشتوں
l-malāikati
اسم
مُسَوِّمِينَ
نشان لگائے ہوئے
musawwimīna
3:126
وَمَا جَعَلَهُ ٱللَّهُ إِلَّا بُشْرَىٰ لَكُمْ وَلِتَطْمَئِنَّ قُلُوبُكُم بِهِۦ ۗ وَمَا ٱلنَّصْرُ إِلَّا مِنْ عِندِ ٱللَّهِ ٱلْعَزِيزِ ٱلْحَكِيمِ
Wamā jaʿalahu Allāhu illā bushrā lakum walitaṭma'inna qulūbukum bihī wamā an-naṣru illā min ʿindi Allāhi al-ʿAzīzi al-Ḥakīm
اور اس مدد کو خدا نے تمہارے لئے محض خوشخبری بنایا اور اس لئے کہ اس سے تمہارے دلوں کو اطمینان حاصل ہو اور مدد تو (ہر صورت میں) خدائے غالب و دانا ہی کی طرف سے ہے۔
فعل
جَعَلَهُ
بنایا اس کو
jaʿalahu
اسم معرفہ
ٱللَّهُ
اللہ نے
l-lahu
اسم
بُشْرَىٰ
خوشخبری
bush'rā
فعل
وَلِتَطْمَئِنَّ
اور تاکہ مطمئن ہو جائیں
walitaṭma-inna
اسم
قُلُوبُكُم
تمہارے دل
qulūbukum
اسم معرفہ
ٱللَّهِ
اللہ کے
l-lahi
اسم
ٱلْعَزِيزِ
جو غالب ہے
l-ʿazīzi
اسم
ٱلْحَكِيمِ
حکمت والا ہے
l-ḥakīmi
3:127
لِيَقْطَعَ طَرَفًۭا مِّنَ ٱلَّذِينَ كَفَرُوٓا۟ أَوْ يَكْبِتَهُمْ فَيَنقَلِبُوا۟ خَآئِبِينَ
Liyaqṭaʿa ṭarafam mina alladhīna kafarū aw yakbitahum fayanqalibū khā'ibīn
تاکہ کافروں کی ایک جماعت کو کاٹ دے یا انہیں رسوا کر دے کہ (وہ) نامراد ہو کر لوٹ جائیں۔
فعل
لِيَقْطَعَ
تاکہ وہ کاٹ دے
liyaqṭaʿa
اسم
طَرَفًۭا
ایک حصہ
ṭarafan
اسم ضمیر
ٱلَّذِينَ
ان کے جنہوں نے
alladhīna
فعل
كَفَرُوٓا۟
کفر کیا
kafarū
فعل
يَكْبِتَهُمْ
انہیں رسوا کر دے
yakbitahum
فعل
فَيَنقَلِبُوا۟
پس وہ لوٹ جائیں
fayanqalibū
اسم
خَآئِبِينَ
نامراد ہو کر
khāibīna
3:128
لَيْسَ لَكَ مِنَ ٱلْأَمْرِ شَىْءٌ أَوْ يَتُوبَ عَلَيْهِمْ أَوْ يُعَذِّبَهُمْ فَإِنَّهُمْ ظَـٰلِمُونَ
Laysa laka mina al-amri shay'un aw yatūba ʿalayhim aw yuʿadhibahum fa'innahum ẓālimūn
(اے پیغمبر) اس کام میں تمہارا کچھ اختیار نہیں (خدا کو اختیار ہے) چاہے ان پر مہربانی کرے چاہے ان کو عذاب دے کہ وہ ظالم ہیں۔
اسم
ٱلْأَمْرِ
معاملے میں
l-amri
فعل
يَتُوبَ
وہ توبہ قبول کرے
yatūba
حرف
عَلَيْهِمْ
ان کی
ʿalayhim
فعل
يُعَذِّبَهُمْ
عذاب دے انہیں
yuʿadhibahum
حرف
فَإِنَّهُمْ
کیونکہ وہ بیشک
fa-innahum
اسم
ظَـٰلِمُونَ
ظالم ہیں
ẓālimūna
3:129
وَلِلَّهِ مَا فِى ٱلسَّمَـٰوَٰتِ وَمَا فِى ٱلْأَرْضِ ۚ يَغْفِرُ لِمَن يَشَآءُ وَيُعَذِّبُ مَن يَشَآءُ ۚ وَٱللَّهُ غَفُورٌۭ رَّحِيمٌۭ
Walillāhi mā fī as-samāwāti wamā fī al-arḍi yaghfiru liman yashāu wayuʿadhibu man yashāu wallāhu ghafūrun raḥīm
اور جو کچھ آسمانوں میں ہے اور جو کچھ زمین میں ہے سب خدا ہی کا ہے۔ وہ جسے چاہے بخش دے اور جسے چاہے عذاب کرے۔ اور خدا بخشنے والا مہربان ہے۔
حرف
وَلِلَّهِ
اور اللہ ہی کے لیے ہے
walillahi
اسم
ٱلسَّمَـٰوَٰتِ
آسمانوں
l-samāwāti
فعل
يَغْفِرُ
وہ بخشتا ہے
yaghfiru
فعل
يَشَآءُ
وہ چاہتا ہے
yashāu
فعل
وَيُعَذِّبُ
اور عذاب دیتا ہے
wayuʿadhibu
فعل
يَشَآءُ ۚ
وہ چاہتا ہے
yashāu
اسم معرفہ
وَٱللَّهُ
اور اللہ
wal-lahu
اسم
غَفُورٌۭ
بخشنے والا
ghafūrun
اسم
رَّحِيمٌۭ
رحم کرنے والا ہے
raḥīmun
3:130
يَـٰٓأَيُّهَا ٱلَّذِينَ ءَامَنُوا۟ لَا تَأْكُلُوا۟ ٱلرِّبَوٰٓا۟ أَضْعَـٰفًۭا مُّضَـٰعَفَةًۭ ۖ وَٱتَّقُوا۟ ٱللَّهَ لَعَلَّكُمْ تُفْلِحُونَ
Yā ayyuhā alladhīna āmanū lā ta'kulū ar-ribā aḍʿāfan muḍāʿafatan wattaqū Allāha laʿallakum tuf'liḥūn
مومنو! دوگنا اور چوگنا کر کے سود مت کھاؤ اور خدا سے ڈرو تاکہ نجات پاؤ۔
حرف
يَـٰٓأَيُّهَا
اے
yāayyuhā
اسم ضمیر
ٱلَّذِينَ
وہ لوگو جو
alladhīna
فعل
ءَامَنُوا۟
ایمان لائے ہو
āmanū
فعل
تَأْكُلُوا۟
تم کھاؤ
takulū
اسم
أَضْعَـٰفًۭا
دگنا
aḍʿāfan
اسم
مُّضَـٰعَفَةًۭ ۖ
چوگنا کیا ہوا
muḍāʿafatan
فعل
وَٱتَّقُوا۟
اور ڈرو
wa-ittaqū
اسم معرفہ
ٱللَّهَ
اللہ سے
l-laha
حرف
لَعَلَّكُمْ
تاکہ تم
laʿallakum
فعل
تُفْلِحُونَ
فلاح پاؤ
tuf'liḥūna
3:131
وَٱتَّقُوا۟ ٱلنَّارَ ٱلَّتِىٓ أُعِدَّتْ لِلْكَـٰفِرِينَ
Wattaqū an-nāra allatī uʿiddat lilkāfirīn
اور دوزخ (کی آگ) سے بچو جو کافروں کے لئے تیار کی گئی ہے۔
فعل
وَٱتَّقُوا۟
اور ڈرو
wa-ittaqū
اسم ضمیر
ٱلَّتِىٓ
وہ جو
allatī
فعل
أُعِدَّتْ
تیار کی گئی ہے
uʿiddat
حرف
لِلْكَـٰفِرِينَ
کافروں کے لئے
lil'kāfirīna
3:132
وَأَطِيعُوا۟ ٱللَّهَ وَٱلرَّسُولَ لَعَلَّكُمْ تُرْحَمُونَ
Wa-aṭīʿū Allāha war-rasūla laʿallakum turḥamūn
اور خدا اور اس کے رسول کی اطاعت کرو تاکہ تم پر رحمت کی جائے۔
فعل
وَأَطِيعُوا۟
اور اطاعت کرو
wa-aṭīʿū
اسم معرفہ
ٱللَّهَ
اللہ کی
l-laha
اسم
وَٱلرَّسُولَ
اور رسول کی
wal-rasūla
حرف
لَعَلَّكُمْ
تاکہ تم
laʿallakum
فعل
تُرْحَمُونَ
رحم کیے جاؤ
tur'ḥamūna
3:133
۞ وَسَارِعُوٓا۟ إِلَىٰ مَغْفِرَةٍۢ مِّن رَّبِّكُمْ وَجَنَّةٍ عَرْضُهَا ٱلسَّمَـٰوَٰتُ وَٱلْأَرْضُ أُعِدَّتْ لِلْمُتَّقِينَ
Wasāriʿū ilā maghfiratin min rabbikum wajannatin ʿarḍuhā as-samāwātu wal-arḍu uʿiddat lil'muttaqīn
اور اپنے پروردگار کی بخشش اور بہشت کی طرف لپکو جس کا عرض آسمان اور زمین کے برابر ہے اور جو (خدا سے) ڈرنے والوں کے لئے تیار کی گئی ہے۔
فعل
۞ وَسَارِعُوٓا۟
اور جلدی کرو
wasāriʿū
اسم
مَغْفِرَةٍۢ
بخشش کی
maghfiratin
اسم
رَّبِّكُمْ
تمہارے رب
rabbikum
اسم
وَجَنَّةٍ
اور جنت کی
wajannatin
اسم
عَرْضُهَا
وسعت اس کی
ʿarḍuhā
اسم
ٱلسَّمَـٰوَٰتُ
آسمانوں
l-samāwātu
اسم
وَٱلْأَرْضُ
اور زمین (کے برابر)
wal-arḍu
فعل
أُعِدَّتْ
تیار کی گئی ہے
uʿiddat
حرف
لِلْمُتَّقِينَ
پرہیزگاروں کے لیے
lil'muttaqīna
3:134
ٱلَّذِينَ يُنفِقُونَ فِى ٱلسَّرَّآءِ وَٱلضَّرَّآءِ وَٱلْكَـٰظِمِينَ ٱلْغَيْظَ وَٱلْعَافِينَ عَنِ ٱلنَّاسِ ۗ وَٱللَّهُ يُحِبُّ ٱلْمُحْسِنِينَ
Alladhīna yunfiqūna fī as-sarrā'i wad-ḍarrā'i wal-kāẓimīna al-ghayẓa wal-ʿāfīna ʿani an-nāsi wallāhu yuḥibbu al-muḥ'sinīn
جو آسودگی اور تنگی میں (اپنا مال خدا کی راہ میں) خرچ کرتے ہیں اور غصے کو روکتے اور لوگوں کے قصور معاف کرتے ہیں اور خدا نیکوکاروں کو دوست رکھتا ہے۔
اسم ضمیر
ٱلَّذِينَ
وہ لوگ جو
alladhīna
فعل
يُنفِقُونَ
خرچ کرتے ہیں
yunfiqūna
اسم
ٱلسَّرَّآءِ
خوشحالی
l-sarāi
اسم
وَٱلضَّرَّآءِ
اور تنگ دستی
wal-ḍarāi
اسم
وَٱلْكَـٰظِمِينَ
اور وہ جو پی جانے والے
wal-kāẓimīna
اسم
وَٱلْعَافِينَ
اور معاف کرنے والے
wal-ʿāfīna
اسم معرفہ
وَٱللَّهُ
اور اللہ
wal-lahu
فعل
يُحِبُّ
دوست رکھتا ہے
yuḥibbu
اسم
ٱلْمُحْسِنِينَ
نیکوکاروں کو
l-muḥ'sinīna
3:135
وَٱلَّذِينَ إِذَا فَعَلُوا۟ فَـٰحِشَةً أَوْ ظَلَمُوٓا۟ أَنفُسَهُمْ ذَكَرُوا۟ ٱللَّهَ فَٱسْتَغْفَرُوا۟ لِذُنُوبِهِمْ وَمَن يَغْفِرُ ٱلذُّنُوبَ إِلَّا ٱللَّهُ وَلَمْ يُصِرُّوا۟ عَلَىٰ مَا فَعَلُوا۟ وَهُمْ يَعْلَمُونَ
Wa-alladhīna idhā faʿalū fāḥishatan aw ẓalamū anfusahum dhakarū Allāha fa-is'taghfarū lidhunūbihim waman yaghfiru adh-dhunūba illā Allāhu walam yuṣirrū ʿalā mā faʿalū wahum yaʿlamūn
اور وہ کہ جب کوئی کھلا گناہ یا اپنے حق میں کوئی اور برائی کر بیٹھتے ہیں تو خدا کو یاد کرتے اور اپنے گناہوں کی بخشش مانگتے ہیں۔ اور خدا کے سوا گناہ بخش بھی کون سکتا ہے؟ اور جان بوجھ کر اپنے کیے پر اصرار نہیں کرتے۔
حرف
وَٱلَّذِينَ
اور وہ لوگ جو
wa-alladhīna
فعل
فَعَلُوا۟
وہ کر بیٹھتے ہیں
faʿalū
اسم
فَـٰحِشَةً
فحاشی
fāḥishatan
فعل
ظَلَمُوٓا۟
ظلم کر لیں
ẓalamū
اسم
أَنفُسَهُمْ
اپنی جانوں پر
anfusahum
فعل
ذَكَرُوا۟
وہ یاد کرتے ہیں
dhakarū
اسم معرفہ
ٱللَّهَ
اللہ کو
l-laha
فعل
فَٱسْتَغْفَرُوا۟
تو وہ بخشش مانگتے ہیں
fa-is'taghfarū
اسم
لِذُنُوبِهِمْ
اپنے گناہوں کی
lidhunūbihim
فعل
يَغْفِرُ
بخش سکتا ہے
yaghfiru
اسم
ٱلذُّنُوبَ
گناہوں کو
l-dhunūba
اسم معرفہ
ٱللَّهُ
اللہ کے
l-lahu
فعل
يُصِرُّوا۟
وہ اصرار کرتے
yuṣirrū
فعل
فَعَلُوا۟
انہوں نے کیا
faʿalū
اسم ضمیر
وَهُمْ
حالانکہ وہ
wahum
فعل
يَعْلَمُونَ
جانتے ہوں
yaʿlamūna
3:136
أُو۟لَـٰٓئِكَ جَزَآؤُهُم مَّغْفِرَةٌۭ مِّن رَّبِّهِمْ وَجَنَّـٰتٌۭ تَجْرِى مِن تَحْتِهَا ٱلْأَنْهَـٰرُ خَـٰلِدِينَ فِيهَا ۚ وَنِعْمَ أَجْرُ ٱلْعَـٰمِلِينَ
Ulā'ika jazāuhum maghfiratun min rabbihim wajannātun tajrī min taḥtihā al-anhāru khālidīna fīhā waniʿ'ma ajru al-ʿāmilīn
یہی لوگ ہیں جن کا بدلہ ان کے پروردگار کی طرف سے بخشش اور باغ ہیں جن کے نیچے نہریں بہہ رہی ہیں (اور) ان میں ہمیشہ رہیں گے اور (نیک) کام کرنے والوں کا بدلہ بہت اچھا ہے۔
اسم ضمیر
أُو۟لَـٰٓئِكَ
یہ لوگ
ulāika
اسم
جَزَآؤُهُم
ان کی جزا
jazāuhum
اسم
مَّغْفِرَةٌۭ
بخشش ہے
maghfiratun
اسم
رَّبِّهِمْ
ان کے رب
rabbihim
اسم
وَجَنَّـٰتٌۭ
اور باغات
wajannātun
اسم
تَحْتِهَا
ان کے نیچے
taḥtihā
اسم
ٱلْأَنْهَـٰرُ
نہریں
l-anhāru
اسم
خَـٰلِدِينَ
ہمیشہ رہنے والے
khālidīna
حرف
وَنِعْمَ
اور کیا ہی اچھا
waniʿ'ma
اسم
ٱلْعَـٰمِلِينَ
عمل کرنے والوں کا
l-ʿāmilīna
3:137
قَدْ خَلَتْ مِن قَبْلِكُمْ سُنَنٌۭ فَسِيرُوا۟ فِى ٱلْأَرْضِ فَٱنظُرُوا۟ كَيْفَ كَانَ عَـٰقِبَةُ ٱلْمُكَذِّبِينَ
Qad khalat min qablikum sunanun fasīrū fī al-arḍi fa-unẓurū kayfa kāna ʿāqibatu al-mukadhibīn
تم سے پہلے بھی (بہت سے) واقعات گزر چکے ہیں سو زمین میں سیر کرو اور دیکھو کہ جھٹلانے والوں کا انجام کیسا ہوا۔
اسم
قَبْلِكُمْ
تم سے پہلے
qablikum
فعل
فَسِيرُوا۟
پس سیر کرو
fasīrū
فعل
فَٱنظُرُوا۟
پھر دیکھو
fa-unẓurū
اسم
عَـٰقِبَةُ
انجام
ʿāqibatu
اسم
ٱلْمُكَذِّبِينَ
جھٹلانے والوں کا
l-mukadhibīna
3:138
هَـٰذَا بَيَانٌۭ لِّلنَّاسِ وَهُدًۭى وَمَوْعِظَةٌۭ لِّلْمُتَّقِينَ
Hādhā bayānun lilnnāsi wahudan wamawʿiẓatun lil'muttaqīn
یہ لوگوں کے لیے (صاف) بیان ہے اور پرہیزگاروں کے لیے ہدایت اور نصیحت ہے۔
اسم اشارہ
هَـٰذَا
یہ (قرآن)
hādhā
اسم
بَيَانٌۭ
واضح بیان ہے
bayānun
حرف
لِّلنَّاسِ
لوگوں کے لیے
lilnnāsi
اسم
وَهُدًۭى
اور ہدایت ہے
wahudan
اسم
وَمَوْعِظَةٌۭ
اور نصیحت ہے
wamawʿiẓatun
حرف
لِّلْمُتَّقِينَ
پرہیزگاروں کے لیے
lil'muttaqīna
3:139
وَلَا تَهِنُوا۟ وَلَا تَحْزَنُوا۟ وَأَنتُمُ ٱلْأَعْلَوْنَ إِن كُنتُم مُّؤْمِنِينَ
Walā tahinū walā taḥzanū wa-antumu al-aʿlawna in kuntum mu'minīn
اور (دیکھو) بے دل نہ ہونا اور نہ کسی طرح کا غم کرنا اگر تم مومن (صادق) ہو تو تم ہی غالب رہو گے۔
فعل
تَهِنُوا۟
تم کمزوری دکھاؤ
tahinū
فعل
تَحْزَنُوا۟
تم غم کرو
taḥzanū
اسم ضمیر
وَأَنتُمُ
اور تم ہی
wa-antumu
اسم
ٱلْأَعْلَوْنَ
سربلند (غالب) ہو
l-aʿlawna
اسم
مُّؤْمِنِينَ
سچے مومن
mu'minīna
3:140
إِن يَمْسَسْكُمْ قَرْحٌۭ فَقَدْ مَسَّ ٱلْقَوْمَ قَرْحٌۭ مِّثْلُهُۥ ۚ وَتِلْكَ ٱلْأَيَّامُ نُدَاوِلُهَا بَيْنَ ٱلنَّاسِ وَلِيَعْلَمَ ٱللَّهُ ٱلَّذِينَ ءَامَنُوا۟ وَيَتَّخِذَ مِنكُمْ شُهَدَآءَ ۗ وَٱللَّهُ لَا يُحِبُّ ٱلظَّـٰلِمِينَ
In yamsaskum qarḥun faqad massa al-qawma qarḥun mith'luhū watil'ka al-ayyāmu nudāwiluhā bayna an-nāsi waliyaʿlama Allāhu alladhīna āmanū wayattakhidha minkum shuhadāa wallāhu lā yuḥibbu aẓ-ẓālimīn
اگر تمہیں زخم (شکست) لگا ہے تو ان لوگوں کو بھی ایسا ہی زخم لگ چکا ہے اور یہ دن ہیں کہ ہم ان کو لوگوں میں بدلتے رہتے ہیں اور اس سے یہ بھی مقصود تھا کہ خدا ایمان والوں کو متمیز کر دے اور تم میں سے گواہ بنائے اور خدا ظالموں کو پسند نہیں کرتا۔
فعل
يَمْسَسْكُمْ
تمہیں پہنچا ہے
yamsaskum
اسم
ٱلْقَوْمَ
(دوسری) قوم کو
l-qawma
اسم
مِّثْلُهُۥ ۚ
اس جیسا
mith'luhu
حرف
وَتِلْكَ
اور یہ
watil'ka
اسم
ٱلْأَيَّامُ
دن ہیں
l-ayāmu
فعل
نُدَاوِلُهَا
ہم ادلتے بدلتے ہیں انہیں
nudāwiluhā
اسم
ٱلنَّاسِ
لوگوں کے
l-nāsi
فعل
وَلِيَعْلَمَ
اور تاکہ جان لے
waliyaʿlama
اسم معرفہ
ٱللَّهُ
اللہ
l-lahu
اسم ضمیر
ٱلَّذِينَ
ان کو جو
alladhīna
فعل
ءَامَنُوا۟
ایمان لائے
āmanū
فعل
وَيَتَّخِذَ
اور وہ بنا لے
wayattakhidha
حرف
مِنكُمْ
تم میں سے
minkum
اسم
شُهَدَآءَ ۗ
گواہ (شہید)
shuhadāa
اسم معرفہ
وَٱللَّهُ
اور اللہ
wal-lahu
فعل
يُحِبُّ
پسند کرتا
yuḥibbu
اسم
ٱلظَّـٰلِمِينَ
ظالموں کو
l-ẓālimīna
3:141
وَلِيُمَحِّصَ ٱللَّهُ ٱلَّذِينَ ءَامَنُوا۟ وَيَمْحَقَ ٱلْكَـٰفِرِينَ
Waliyumaḥḥiṣa Allāhu alladhīna āmanū wayamḥaqa al-kāfirīn
اور یہ بھی مقصود تھا کہ خدا ایمان والوں کو خالص (مومن) بنا دے اور کافروں کو نابود کر دے۔
فعل
وَلِيُمَحِّصَ
اور تاکہ وہ خالص کر دے
waliyumaḥḥiṣa
اسم معرفہ
ٱللَّهُ
اللہ
l-lahu
اسم ضمیر
ٱلَّذِينَ
ان کو جو
alladhīna
فعل
ءَامَنُوا۟
ایمان لائے
āmanū
فعل
وَيَمْحَقَ
اور وہ مٹا دے
wayamḥaqa
اسم
ٱلْكَـٰفِرِينَ
کافروں کو
l-kāfirīna
3:142
أَمْ حَسِبْتُمْ أَن تَدْخُلُوا۟ ٱلْجَنَّةَ وَلَمَّا يَعْلَمِ ٱللَّهُ ٱلَّذِينَ جَـٰهَدُوا۟ مِنكُمْ وَيَعْلَمَ ٱلصَّـٰبِرِينَ
Am ḥasib'tum an tadkhulū al-jannata walammā yaʿlami Allāhu alladhīna jāhadū minkum wayaʿlama aṣ-ṣābirīn
کیا تم یہ سمجھتے ہو کہ (بے آزمائش) بہشت میں جا داخل ہوگے حالانکہ ابھی خدا نے تم میں سے جہاد کرنے والوں کو تو معلوم کیا ہی نہیں اور (یہ بھی) معلوم نہیں کیا کہ (مصبت میں) صبر کرنے والے کون ہیں۔
فعل
حَسِبْتُمْ
تم نے گمان کیا
ḥasib'tum
فعل
تَدْخُلُوا۟
تم داخل ہو جاؤ گے
tadkhulū
اسم
ٱلْجَنَّةَ
جنت میں
l-janata
حرف
وَلَمَّا
حالانکہ ابھی نہیں
walammā
اسم معرفہ
ٱللَّهُ
اللہ نے
l-lahu
اسم ضمیر
ٱلَّذِينَ
ان کو جنہوں نے
alladhīna
فعل
جَـٰهَدُوا۟
جہاد کیا
jāhadū
حرف
مِنكُمْ
تم میں سے
minkum
فعل
وَيَعْلَمَ
اور (ابھی نہ) جانا
wayaʿlama
اسم
ٱلصَّـٰبِرِينَ
صبر کرنے والوں کو
l-ṣābirīna
3:143
وَلَقَدْ كُنتُمْ تَمَنَّوْنَ ٱلْمَوْتَ مِن قَبْلِ أَن تَلْقَوْهُ فَقَدْ رَأَيْتُمُوهُ وَأَنتُمْ تَنظُرُونَ
Walaqad kuntum tamannawna al-mawta min qabli an talqawhu faqad ra-aytumūhu wa-antum tanẓurūn
اور تم موت (شہادت) کے آنے سے پہلے اس کی تمنا کیا کرتے تھے سو تم نے اس کو آنکھوں سے دیکھ لیا۔
حرف
وَلَقَدْ
اور البتہ تحقیق
walaqad
فعل
تَمَنَّوْنَ
تمنا کرتے
tamannawna
اسم
ٱلْمَوْتَ
موت کی
l-mawta
فعل
تَلْقَوْهُ
تم ملو اس سے
talqawhu
فعل
رَأَيْتُمُوهُ
تم نے دیکھ لیا اسے
ra-aytumūhu
اسم ضمیر
وَأَنتُمْ
اس حال میں کہ تم
wa-antum
فعل
تَنظُرُونَ
دیکھ رہے تھے
tanẓurūna
3:144
وَمَا مُحَمَّدٌ إِلَّا رَسُولٌۭ قَدْ خَلَتْ مِن قَبْلِهِ ٱلرُّسُلُ ۚ أَفَإِي۟ن مَّاتَ أَوْ قُتِلَ ٱنقَلَبْتُمْ عَلَىٰٓ أَعْقَـٰبِكُمْ ۚ وَمَن يَنقَلِبْ عَلَىٰ عَقِبَيْهِ فَلَن يَضُرَّ ٱللَّهَ شَيْـًۭٔا ۗ وَسَيَجْزِى ٱللَّهُ ٱلشَّـٰكِرِينَ
Wamā muḥammadun illā rasūlun qad khalat min qablihi ar-rusulu afa-in māta aw qutila inqalabtum ʿalā aʿqābikum waman yanqalib ʿalā ʿaqibayhi falan yaḍurra Allāha shay-an wasayajzī Allāhu ash-shākirīn
اور محمد تو صرف (خدا کے) پیغمبر ہیں۔ ان سے پہلے بھی بہت سے پیغمبر ہو گزرے ہیں۔ بھلا اگر یہ فوت ہو جائیں یا مارے جائیں تو تم الٹے پاؤں پھر جاؤ گے؟ اور جو الٹے پاؤں پھر جائے گا تو خدا کا کچھ نہیں بگاڑے گا اور خدا شکر گزاروں کو (بڑا) ثواب دے گا۔
اسم معرفہ
مُحَمَّدٌ
محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم)
muḥammadun
اسم
رَسُولٌۭ
ایک رسول
rasūlun
اسم
قَبْلِهِ
ان سے پہلے
qablihi
اسم
ٱلرُّسُلُ ۚ
کئی رسول
l-rusulu
حرف
أَفَإِي۟ن
تو کیا اگر
afa-in
فعل
مَّاتَ
وہ وفات پا جائیں
māta
فعل
قُتِلَ
وہ شہید کر دیے جائیں
qutila
فعل
ٱنقَلَبْتُمْ
تم پھر جاؤ گے
inqalabtum
اسم
أَعْقَـٰبِكُمْ ۚ
اپنی ایڑیوں (کے بل)
aʿqābikum
فعل
يَنقَلِبْ
پھر جائے گا
yanqalib
اسم
عَقِبَيْهِ
اپنی ایڑیوں کے
ʿaqibayhi
حرف
فَلَن
تو ہرگز نہیں
falan
فعل
يَضُرَّ
وہ نقصان دے گا
yaḍurra
اسم معرفہ
ٱللَّهَ
اللہ کو
l-laha
اسم
شَيْـًۭٔا ۗ
کچھ بھی
shayan
فعل
وَسَيَجْزِى
اور عنقریب جزا دے گا
wasayajzī
اسم معرفہ
ٱللَّهُ
اللہ
l-lahu
اسم
ٱلشَّـٰكِرِينَ
شکر کرنے والوں کو
l-shākirīna
3:145
وَمَا كَانَ لِنَفْسٍ أَن تَمُوتَ إِلَّا بِإِذْنِ ٱللَّهِ كِتَـٰبًۭا مُّؤَجَّلًۭا ۗ وَمَن يُرِدْ ثَوَابَ ٱلدُّنْيَا نُؤْتِهِۦ مِنْهَا وَمَن يُرِدْ ثَوَابَ ٱلْـَٔاخِرَةِ نُؤْتِهِۦ مِنْهَا ۚ وَسَنَجْزِى ٱلشَّـٰكِرِينَ
Wamā kāna linafsin an tamūta illā bi-idh'ni Allāhi kitāban mu-ajjalan waman yurid thawāba ad-dun'yā nu'tihi min'hā waman yurid thawāba al-ākhirati nu'tihi min'hā wasanajzī ash-shākirīn
اور کسی ذی روح میں طاقت نہیں کہ خدا کے حکم کے بغیر مر جائے (اس نے موت کا) وقت لکھ رکھا ہے اور جو شخص دنیا میں (اپنے اعمال کا) بدلہ طلب کرے اس کو ہم یہیں دے دیں گے اور جو آخرت میں طلب کرے گا اسے وہاں دیں گے اور ہم شکر گزاروں کو عنقریب (اچھا) بدلہ دیں گے۔
حرف
لِنَفْسٍ
کسی جان کے لیے
linafsin
فعل
تَمُوتَ
وہ مر جائے
tamūta
حرف
بِإِذْنِ
حکم سے
bi-idh'ni
اسم معرفہ
ٱللَّهِ
اللہ کے
l-lahi
اسم
كِتَـٰبًۭا
لکھا ہوا ہے
kitāban
اسم
مُّؤَجَّلًۭا ۗ
وقت مقرر
mu-ajjalan
اسم
ٱلدُّنْيَا
دنیا کے
l-dun'yā
فعل
نُؤْتِهِۦ
ہم دیں گے اسے
nu'tihi
حرف
مِنْهَا
اس میں سے
min'hā
اسم
ٱلْـَٔاخِرَةِ
آخرت کے
l-ākhirati
فعل
نُؤْتِهِۦ
ہم دیں گے اسے
nu'tihi
حرف
مِنْهَا ۚ
اس میں سے
min'hā
فعل
وَسَنَجْزِى
اور عنقریب ہم جزا دیں گے
wasanajzī
اسم
ٱلشَّـٰكِرِينَ
شکر کرنے والوں کو
l-shākirīna
3:146
وَكَأَيِّن مِّن نَّبِىٍّۢ قَـٰتَلَ مَعَهُۥ رِبِّيُّونَ كَثِيرٌۭ فَمَا وَهَنُوا۟ لِمَآ أَصَابَهُمْ فِى سَبِيلِ ٱللَّهِ وَمَا ضَعُفُوا۟ وَمَا ٱسْتَكَانُوا۟ ۗ وَٱللَّهُ يُحِبُّ ٱلصَّـٰبِرِينَ
Waka-ayyin min nabiyyin qātala maʿahu ribbiyyūna kathīrun famā wahanū limā aṣābahum fī sabīli Allāhi wamā ḍaʿufū wamā is'takānū wallāhu yuḥibbu aṣ-ṣābirīn
اور کتنے ہی پیغمبر ہوئے ہیں جن کے ساتھ ہو کر بہت سے اللہ والوں نے جہاد کیا تو جو مصبتیں ان پر راہ خدا میں پڑیں ان سے نہ تو انہوں نے ہمت ہاری اور نہ بزدلی کی اور نہ (کافروں سے) دبے اور خدا استقلال رکھنے والوں کو دوست رکھتا ہے۔
حرف
وَكَأَيِّن
اور کتنے ہی
waka-ayyin
فعل
قَـٰتَلَ
قتال کیا (ان کے)
qātala
اسم
رِبِّيُّونَ
اللہ والوں نے
ribbiyyūna
اسم
كَثِيرٌۭ
جو بہت تھے
kathīrun
فعل
وَهَنُوا۟
انہوں نے ہمت ہاری
wahanū
حرف
لِمَآ
اس وجہ سے جو
limā
فعل
أَصَابَهُمْ
پہنچی انہیں (تکلیف)
aṣābahum
اسم معرفہ
ٱللَّهِ
اللہ کے
l-lahi
فعل
ضَعُفُوا۟
وہ کمزور پڑے
ḍaʿufū
فعل
ٱسْتَكَانُوا۟ ۗ
وہ دبے
is'takānū
اسم معرفہ
وَٱللَّهُ
اور اللہ
wal-lahu
فعل
يُحِبُّ
محبت کرتا ہے
yuḥibbu
اسم
ٱلصَّـٰبِرِينَ
صبر کرنے والوں سے
l-ṣābirīna
3:147
وَمَا كَانَ قَوْلَهُمْ إِلَّآ أَن قَالُوا۟ رَبَّنَا ٱغْفِرْ لَنَا ذُنُوبَنَا وَإِسْرَافَنَا فِىٓ أَمْرِنَا وَثَبِّتْ أَقْدَامَنَا وَٱنصُرْنَا عَلَى ٱلْقَوْمِ ٱلْكَـٰفِرِينَ
Wamā kāna qawlahum illā an qālū rabbanā igh'fir lanā dhunūbanā wa-is'rāfanā fī amrinā wathabbit aqdāmanā wa-unṣur'nā ʿalā al-qawmi al-kāfirīn
اور وہ (اس حالت میں) یہی کہتے تھے کہ اے ہمارے پروردگار ہمارے گناہ اور زیادتیاں جو ہمارے کاموں میں ہوئیں معاف فرما اور ہم کو ثابت قدم رکھ اور کافروں پر فتح عنایت کر۔
اسم
قَوْلَهُمْ
ان کا قول
qawlahum
فعل
قَالُوا۟
انہوں نے کہا
qālū
اسم
رَبَّنَا
اے ہمارے رب
rabbanā
اسم
ذُنُوبَنَا
ہمارے گناہ
dhunūbanā
اسم
وَإِسْرَافَنَا
اور ہماری زیادتی
wa-is'rāfanā
اسم
أَمْرِنَا
ہمارے معاملے
amrinā
فعل
وَثَبِّتْ
اور ثابت رکھ
wathabbit
اسم
أَقْدَامَنَا
ہمارے قدموں کو
aqdāmanā
فعل
وَٱنصُرْنَا
اور ہماری مدد کر
wa-unṣur'nā
اسم
ٱلْكَـٰفِرِينَ
کافروں کے
l-kāfirīna
3:148
فَـَٔاتَىٰهُمُ ٱللَّهُ ثَوَابَ ٱلدُّنْيَا وَحُسْنَ ثَوَابِ ٱلْـَٔاخِرَةِ ۗ وَٱللَّهُ يُحِبُّ ٱلْمُحْسِنِينَ
Fa'ātāhumu Allāhu thawāba ad-dun'yā waḥus'na thawābi al-ākhirati wallāhu yuḥibbu al-muḥ'sinīn
تو خدا نے ان کو دنیا میں بھی بدلہ دیا اور آخرت کا بہت اچھا بدلہ (بھی دے گا) اور خدا نیکوکاروں کو دوست رکھتا ہے۔
فعل
فَـَٔاتَىٰهُمُ
تو دیا ان کو
faātāhumu
اسم معرفہ
ٱللَّهُ
اللہ نے
l-lahu
اسم
ٱلدُّنْيَا
دنیا کا
l-dun'yā
اسم
وَحُسْنَ
اور اچھا
waḥus'na
اسم
ٱلْـَٔاخِرَةِ ۗ
آخرت کا
l-ākhirati
اسم معرفہ
وَٱللَّهُ
اور اللہ
wal-lahu
فعل
يُحِبُّ
محبت کرتا ہے
yuḥibbu
اسم
ٱلْمُحْسِنِينَ
نیکی کرنے والوں سے
l-muḥ'sinīna
3:149
يَـٰٓأَيُّهَا ٱلَّذِينَ ءَامَنُوٓا۟ إِن تُطِيعُوا۟ ٱلَّذِينَ كَفَرُوا۟ يَرُدُّوكُمْ عَلَىٰٓ أَعْقَـٰبِكُمْ فَتَنقَلِبُوا۟ خَـٰسِرِينَ
Yā ayyuhā alladhīna āmanū in tuṭīʿū alladhīna kafarū yaruddūkum ʿalā aʿqābikum fatanqalibū khāsirīn
مومنو! اگر تم کافروں کا کہا مانو گے تو وہ تم کو الٹے پاؤں پھیر دیں گے پھر تم خسارے میں پڑ جاؤ گے۔
حرف
يَـٰٓأَيُّهَا
اے
yāayyuhā
اسم ضمیر
ٱلَّذِينَ
وہ لوگوں جو
alladhīna
فعل
ءَامَنُوٓا۟
ایمان لائے ہو
āmanū
فعل
تُطِيعُوا۟
تم اطاعت کرو گے
tuṭīʿū
اسم ضمیر
ٱلَّذِينَ
ان کی جنہوں نے
alladhīna
فعل
كَفَرُوا۟
کفر کیا
kafarū
فعل
يَرُدُّوكُمْ
وہ لوٹا دیں گے تمہیں
yaruddūkum
اسم
أَعْقَـٰبِكُمْ
تمہاری ایڑیوں
aʿqābikum
فعل
فَتَنقَلِبُوا۟
تو تم پلٹو گے
fatanqalibū
اسم
خَـٰسِرِينَ
نقصان اٹھانے والے
khāsirīna
3:150
بَلِ ٱللَّهُ مَوْلَىٰكُمْ ۖ وَهُوَ خَيْرُ ٱلنَّـٰصِرِينَ
Bali Allāhu mawlākum wahuwa khayru an-nāṣirīn
(یہ تمہارے مددگار نہیں) بلکہ خدا تمہارا مددگار ہے اور وہ سب سے بہتر مددگار ہے۔
اسم معرفہ
ٱللَّهُ
اللہ
l-lahu
اسم
مَوْلَىٰكُمْ ۖ
تمہارا مددگار ہے
mawlākum
اسم ضمیر
وَهُوَ
اور وہ
wahuwa
اسم
ٱلنَّـٰصِرِينَ
مدد کرنے والوں میں سے
l-nāṣirīna