AL MAARIJ

شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
۱ ایک طلب کرنے والے نے عذاب طلب کیا جو نازل ہو کر رہے گا
۲ (یعنی) کافروں پر (اور) کوئی اس کو ٹال نہ سکے گا
۳ (اور وہ) خدائے صاحب درجات کی طرف سے (نازل ہوگا)
۴ جس کی طرف روح (الامین) اور فرشتے پڑھتے ہیں (اور) اس روز (نازل ہوگا) جس کا اندازہ پچاس ہزار برس کا ہوگا
۵ (تو تم کافروں کی باتوں کو) قوت کے ساتھ برداشت کرتے رہو
۶ وہ ان لوگوں کی نگاہ میں دور ہے
۷ اور ہماری نظر میں نزدیک
۸ جس دن آسمان ایسا ہو جائے گا جیسے پگھلا ہوا تانبا
۹ اور پہاڑ (ایسے) جیسے (دھنکی ہوئی) رنگین اون
۱۰ اور کوئی دوست کسی دوست کا پرسان نہ ہوگا
۱۱ ایک دوسرے کو سامنے دیکھ رہے ہوں گے (اس روز) گنہگار خواہش کرے گا کہ کسی طرح اس دن کے عذاب کے بدلے میں (سب کچھ) دے دے یعنی اپنے بیٹے
۱۲ اور اپنی بیوی اور اپنے بھائی
۱۳ اور اپنا خاندان جس میں وہ رہتا تھا
۱۴ اور جتنے آدمی زمین میں ہیں (غرض) سب (کچھ دے دے) اور اپنے تئیں عذاب سے چھڑا لے
۱۵ (لیکن) ایسا ہرگز نہیں ہوگا وہ بھڑکتی ہوئی آگ ہے
۱۶ کھال ادھیڑ ڈالنے والی
۱۷ ان لوگوں کو اپنی طرف بلائے گی جنہوں نے (دین حق سے) اعراض کیا
۱۸ اور (مال) جمع کیا اور بند کر رکھا
۱۹ کچھ شک نہیں کہ انسان کم حوصلہ پیدا ہوا ہے
۲۰ جب اسے تکلیف پہنچتی ہے تو گھبرا اٹھتا ہے
۲۱ اور جب آسائش حاصل ہوتی ہے تو بخیل بن جاتا ہے
۲۲ مگر نماز گزار
۲۳ جو نماز کا التزام رکھتے (اور بلاناغہ پڑھتے) ہیں
۲۴ اور جن کے مال میں حصہ مقرر ہے
۲۵ (یعنی) مانگنے والے کا۔ اور نہ مانگے والے والا کا
۲۶ اور جو روز جزا کو سچ سمجھتے ہیں
۲۷ اور جو اپنے پروردگار کے عذاب سے خوف رکھتے ہیں
۲۸ بےشک ان کے پروردگار کا عذاب ہے ہی ایسا کہ اس سے بےخوف نہ ہوا جائے
۲۹ اور جو اپنی شرمگاہوں کی حفاظت کرتے ہیں
۳۰ مگر اپنی بیویوں یا لونڈیوں سے کہ (ان کے پاس جانے پر) انہیں کچھ ملامت نہیں
۳۱ اور جو لوگ ان کے سوا اور کے خواستگار ہوں وہ حد سے نکل جانے والے ہیں
۳۲ اور جو اپنی امانتوں اور اقراروں کا پاس کرتے ہیں
۳۳ اور جو اپنی شہادتوں پر قائم رہتے ہیں
۳۴ اور جو اپنی نماز کی خبر رکھتے ہیں
۳۵ یہی لوگ باغہائے بہشت میں عزت واکرام سے ہوں گے
۳۶ تو ان کافروں کو کیا ہوا ہے کہ تمہاری طرف دوڑے چلے آتے ہیں
۳۷ اور) دائیں بائیں سے گروہ گروہ ہو کر (جمع ہوتے جاتے ہیں)
۳۸ کیا ان میں سے ہر شخص یہ توقع رکھتا ہے کہ نعمت کے باغ میں داخل کیا جائے گا
۳۹ ہرگز نہیں۔ ہم نے ان کو اس چیز سے پیدا کیا ہے جسے وہ جانتے ہیں
۴۰ ہمیں مشرقوں اور مغربوں کے مالک کی قسم کہ ہم طاقت رکھتے ہیں
۴۱ (یعنی) اس بات پر (قادر ہیں) کہ ان سے بہتر لوگ بدل لائیں اور ہم عاجز نہیں ہیں
۴۲ تو (اے پیغمبر) ان کو باطل میں پڑے رہنے اور کھیل لینے دو یہاں تک کہ جس دن کا ان سے وعدہ کیا جاتا ہے وہ ان کے سامنے آ موجود ہو
۴۳ اس دن یہ قبر سے نکل کر (اس طرح) دوڑیں گے جیسے (شکاری) شکار کے جال کی طرف دوڑتے ہیں
۴۴ ان کی آنکھیں جھک رہی ہوں گی اور ذلت ان پر چھا رہی ہوگی۔ یہی وہ دن ہے جس کا ان سے وعدہ کیا جاتا تھا
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
١ سَأَلَ سَائِلٌ بِعَذَابٍ وَاقِعٍ
٢ لِلْكَافِرِينَ لَيْسَ لَهُ دَافِعٌ
٣ مِنَ اللَّهِ ذِي الْمَعَارِجِ
٤ تَعْرُجُ الْمَلَائِكَةُ وَالرُّوحُ إِلَيْهِ فِي يَوْمٍ كَانَ مِقْدَارُهُ خَمْسِينَ أَلْفَ سَنَةٍ
٥ فَاصْبِرْ صَبْرًا جَمِيلًا
٦ إِنَّهُمْ يَرَوْنَهُ بَعِيدًا
٧ وَنَرَاهُ قَرِيبًا
٨ يَوْمَ تَكُونُ السَّمَاءُ كَالْمُهْلِ
٩ وَتَكُونُ الْجِبَالُ كَالْعِهْنِ
١٠ وَلَا يَسْأَلُ حَمِيمٌ حَمِيمًا
١١ يُبَصَّرُونَهُمْ ۚ يَوَدُّ الْمُجْرِمُ لَوْ يَفْتَدِي مِنْ عَذَابِ يَوْمِئِذٍ بِبَنِيهِ
١٢ وَصَاحِبَتِهِ وَأَخِيهِ
١٣ وَفَصِيلَتِهِ الَّتِي تُؤْوِيهِ
١٤ وَمَنْ فِي الْأَرْضِ جَمِيعًا ثُمَّ يُنْجِيهِ
١٥ كَلَّا ۖ إِنَّهَا لَظَىٰ
١٦ نَزَّاعَةً لِلشَّوَىٰ
١٧ تَدْعُو مَنْ أَدْبَرَ وَتَوَلَّىٰ
١٨ وَجَمَعَ فَأَوْعَىٰ
١٩ إِنَّ الْإِنْسَانَ خُلِقَ هَلُوعًا
٢٠ إِذَا مَسَّهُ الشَّرُّ جَزُوعًا
٢١ وَإِذَا مَسَّهُ الْخَيْرُ مَنُوعًا
٢٢ إِلَّا الْمُصَلِّينَ
٢٣ الَّذِينَ هُمْ عَلَىٰ صَلَاتِهِمْ دَائِمُونَ
٢٤ وَالَّذِينَ فِي أَمْوَالِهِمْ حَقٌّ مَعْلُومٌ
٢٥ لِلسَّائِلِ وَالْمَحْرُومِ
٢٦ وَالَّذِينَ يُصَدِّقُونَ بِيَوْمِ الدِّينِ
٢٧ وَالَّذِينَ هُمْ مِنْ عَذَابِ رَبِّهِمْ مُشْفِقُونَ
٢٨ إِنَّ عَذَابَ رَبِّهِمْ غَيْرُ مَأْمُونٍ
٢٩ وَالَّذِينَ هُمْ لِفُرُوجِهِمْ حَافِظُونَ
٣٠ إِلَّا عَلَىٰ أَزْوَاجِهِمْ أَوْ مَا مَلَكَتْ أَيْمَانُهُمْ فَإِنَّهُمْ غَيْرُ مَلُومِينَ
٣١ فَمَنِ ابْتَغَىٰ وَرَاءَ ذَٰلِكَ فَأُولَٰئِكَ هُمُ الْعَادُونَ
٣٢ وَالَّذِينَ هُمْ لِأَمَانَاتِهِمْ وَعَهْدِهِمْ رَاعُونَ
٣٣ وَالَّذِينَ هُمْ بِشَهَادَاتِهِمْ قَائِمُونَ
٣٤ وَالَّذِينَ هُمْ عَلَىٰ صَلَاتِهِمْ يُحَافِظُونَ
٣٥ أُولَٰئِكَ فِي جَنَّاتٍ مُكْرَمُونَ
٣٦ فَمَالِ الَّذِينَ كَفَرُوا قِبَلَكَ مُهْطِعِينَ
٣٧ عَنِ الْيَمِينِ وَعَنِ الشِّمَالِ عِزِينَ
٣٨ أَيَطْمَعُ كُلُّ امْرِئٍ مِنْهُمْ أَنْ يُدْخَلَ جَنَّةَ نَعِيمٍ
٣٩ كَلَّا ۖ إِنَّا خَلَقْنَاهُمْ مِمَّا يَعْلَمُونَ
٤٠ فَلَا أُقْسِمُ بِرَبِّ الْمَشَارِقِ وَالْمَغَارِبِ إِنَّا لَقَادِرُونَ
٤١ عَلَىٰ أَنْ نُبَدِّلَ خَيْرًا مِنْهُمْ وَمَا نَحْنُ بِمَسْبُوقِينَ
٤٢ فَذَرْهُمْ يَخُوضُوا وَيَلْعَبُوا حَتَّىٰ يُلَاقُوا يَوْمَهُمُ الَّذِي يُوعَدُونَ
٤٣ يَوْمَ يَخْرُجُونَ مِنَ الْأَجْدَاثِ سِرَاعًا كَأَنَّهُمْ إِلَىٰ نُصُبٍ يُوفِضُونَ
٤٤ خَاشِعَةً أَبْصَارُهُمْ تَرْهَقُهُمْ ذِلَّةٌ ۚ ذَٰلِكَ الْيَوْمُ الَّذِي كَانُوا يُوعَدُونَ
In the name of Allah, the Entirely Merciful, the Especially Merciful.
1 A supplicant asked for a punishment bound to happen
2 To the disbelievers; of it there is no preventer.
3 [It is] from Allah, owner of the ways of ascent.
4 The angels and the Spirit will ascend to Him during a Day the extent of which is fifty thousand years.
5 So be patient with gracious patience.
6 Indeed, they see it [as] distant,
7 But We see it [as] near.
8 On the Day the sky will be like murky oil,
9 And the mountains will be like wool,
10 And no friend will ask [anything of] a friend,
11 They will be shown each other. The criminal will wish that he could be ransomed from the punishment of that Day by his children
12 And his wife and his brother
13 And his nearest kindred who shelter him
14 And whoever is on earth entirely [so] then it could save him.
15 No! Indeed, it is the Flame [of Hell],
16 A remover of exteriors.
17 It invites he who turned his back [on truth] and went away [from obedience]
18 And collected [wealth] and hoarded.
19 Indeed, mankind was created anxious:
20 When evil touches him, impatient,
21 And when good touches him, withholding [of it],
22 Except the observers of prayer –
23 Those who are constant in their prayer
24 And those within whose wealth is a known right
25 For the petitioner and the deprived –
26 And those who believe in the Day of Recompense
27 And those who are fearful of the punishment of their Lord –
28 Indeed, the punishment of their Lord is not that from which one is safe –
29 And those who guard their private parts
30 Except from their wives or those their right hands possess, for indeed, they are not to be blamed –
31 But whoever seeks beyond that, then they are the transgressors –
32 And those who are to their trusts and promises attentive
33 And those who are in their testimonies upright
34 And those who [carefully] maintain their prayer:
35 They will be in gardens, honored.
36 So what is [the matter] with those who disbelieve, hastening [from] before you, [O Muhammad],
37 [To sit] on [your] right and [your] left in separate groups?
38 Does every person among them aspire to enter a garden of pleasure?
39 No! Indeed, We have created them from that which they know.
40 So I swear by the Lord of [all] risings and settings that indeed We are able
41 To replace them with better than them; and We are not to be outdone.
42 So leave them to converse vainly and amuse themselves until they meet their Day which they are promised –
43 The Day they will emerge from the graves rapidly as if they were, toward an erected idol, hastening.
44 Their eyes humbled, humiliation will cover them. That is the Day which they had been promised.<