18:1
ٱلْحَمْدُ لِلَّهِ ٱلَّذِىٓ أَنزَلَ عَلَىٰ عَبْدِهِ ٱلْكِتَـٰبَ وَلَمْ يَجْعَل لَّهُۥ عِوَجَاۜ
al-ḥamdu lillahi alladhī anzala ʿalā ʿabdihi l-kitāba walam yajʿal lahu ʿiwajā
سب تعریف خدا ہی کو ہے جس نے اپنے بندے پر کتاب نازل کی اور اس میں کسی طرح کی کجی (اور پیچیدگی) نہ رکھی۔
اسم
ٱلْحَمْدُ
سب تعریف
al-ḥamdu
اسم
لِلَّهِ
اللہ کے لیے
lillahi
اسم ضمیر
ٱلَّذِىٓ
وہ جس نے
alladhī
اسم
عَبْدِهِ
اپنے بندے
ʿabdihi
اسم
ٱلْكِتَـٰبَ
کتاب
l-kitāba
فعل
يَجْعَل
اس نے بنائی
yajʿal
اسم
عِوَجَاۜ
کوئی کجی
ʿiwajā
18:2
قَيِّمًۭا لِّيُنذِرَ بَأْسًۭا شَدِيدًۭا مِّن لَّدُنْهُ وَيُبَشِّرَ ٱلْمُؤْمِنِينَ ٱلَّذِينَ يَعْمَلُونَ ٱلصَّـٰلِحَـٰتِ أَنَّ لَهُمْ أَجْرًا حَسَنًۭا
qayyiman liyundhira ba'san shadīdan min ladun'hu wayubashira l-mu'minīna alladhīna yaʿmalūna l-ṣāliḥāti anna lahum ajran ḥasanan
بلکہ سیدھی اور سلیس (اتاری) تاکہ لوگوں کو عذاب سخت سے جو اس کی طرف سے (آنے والا) ہے ڈرائے اور مومنوں کو جو نیک عمل کرتے ہیں خوشخبری سنائے کہ ان کے لئے (ان کے کاموں کا) نیک بدلہ (یعنی بہشت) ہے۔
اسم
قَيِّمًۭا
سیدھی
qayyiman
فعل
لِّيُنذِرَ
تاکہ وہ ڈرائے
liyundhira
اسم
لَّدُنْهُ
اس کے پاس سے
ladun'hu
فعل
وَيُبَشِّرَ
اور خوشخبری دے
wayubashira
اسم
ٱلْمُؤْمِنِينَ
مومنوں کو
l-mu'minīna
اسم ضمیر
ٱلَّذِينَ
وہ جو
alladhīna
فعل
يَعْمَلُونَ
عمل کرتے ہیں
yaʿmalūna
اسم
ٱلصَّـٰلِحَـٰتِ
نیک
l-ṣāliḥāti
18:3
مَّـٰكِثِينَ فِيهِ أَبَدًۭا
mākithīna fīhi abadan
جس میں وہ ہمیشہ رہیں گے۔
اسم
مَّـٰكِثِينَ
وہ رہیں گے
mākithīna
18:4
وَيُنذِرَ ٱلَّذِينَ قَالُوا۟ ٱتَّخَذَ ٱللَّهُ وَلَدًۭا
wayundhira alladhīna qālū ittakhadha l-lahu waladan
اور ان لوگوں کو بھی ڈرائے جو کہتے ہیں کہ خدا نے (کسی کو) بیٹا بنا لیا ہے۔
فعل
وَيُنذِرَ
اور وہ ڈرائے
wayundhira
اسم ضمیر
ٱلَّذِينَ
ان لوگوں کو جو
alladhīna
فعل
ٱتَّخَذَ
بنا لیا
ittakhadha
اسم
وَلَدًۭا
ایک بیٹا
waladan
18:5
مَّا لَهُم بِهِۦ مِنْ عِلْمٍۢ وَلَا لِـَٔابَآئِهِمْ ۚ كَبُرَتْ كَلِمَةًۭ تَخْرُجُ مِنْ أَفْوَٰهِهِمْ ۚ إِن يَقُولُونَ إِلَّا كَذِبًۭا
mā lahum bihi min ʿil'min walā liābāihim kaburat kalimatan takhruju min afwāhihim in yaqūlūna illā kadhiban
ان کو اس بات کا کچھ بھی علم نہیں اور نہ ان کے باپ دادا ہی کو تھا۔ یہ بڑی سخت بات ہے جو ان کے منہ سے نکلتی ہے اور کچھ شک نہیں کہ یہ جو کچھ کہتے ہیں محض جھوٹ ہے۔
اسم
لِـَٔابَآئِهِمْ ۚ
ان کے باپ دادا کو
liābāihim
فعل
تَخْرُجُ
جو نکلتی ہے
takhruju
اسم
أَفْوَٰهِهِمْ ۚ
ان کے منہ
afwāhihim
فعل
يَقُولُونَ
وہ کہتے
yaqūlūna
18:6
فَلَعَلَّكَ بَـٰخِعٌۭ نَّفْسَكَ عَلَىٰٓ ءَاثَـٰرِهِمْ إِن لَّمْ يُؤْمِنُوا۟ بِهَـٰذَا ٱلْحَدِيثِ أَسَفًا
falaʿallaka bākhiʿun nafsaka ʿalā āthārihim in lam yu'minū bihādhā l-ḥadīthi asafan
(اے پیغمبر) اگر یہ اس کلام پر ایمان نہ لائیں تو شاید تم ان کے پیچھے رنج کر کر کے اپنے تئیں ہلاک کر دو گے۔
حرف
فَلَعَلَّكَ
تو شاید آپ
falaʿallaka
اسم
بَـٰخِعٌۭ
ہلاک کر دیں گے
bākhiʿun
اسم
نَّفْسَكَ
اپنے آپ کو
nafsaka
اسم
ءَاثَـٰرِهِمْ
ان کے پیچھے
āthārihim
فعل
يُؤْمِنُوا۟
وہ ایمان لائیں
yu'minū
اسم
ٱلْحَدِيثِ
بات
l-ḥadīthi
18:7
إِنَّا جَعَلْنَا مَا عَلَى ٱلْأَرْضِ زِينَةًۭ لَّهَا لِنَبْلُوَهُمْ أَيُّهُمْ أَحْسَنُ عَمَلًۭا
innā jaʿalnā mā ʿalā l-arḍi zīnatan lahā linabluwahum ayyuhum aḥsanu ʿamalan
جو چیز زمین پر ہے ہم نے اس کو زمین کے لئے زینت بنایا ہے تاکہ لوگوں کی آزمائش کریں کہ ان میں کون اچھے عمل کرنے والا ہے۔
فعل
لِنَبْلُوَهُمْ
تاکہ ہم آزمائیں انہیں
linabluwahum
اسم ضمیر
أَيُّهُمْ
کون ان میں سے
ayyuhum
اسم
عَمَلًۭا
عمل میں
ʿamalan
18:8
وَإِنَّا لَجَـٰعِلُونَ مَا عَلَيْهَا صَعِيدًۭا جُرُزًا
wa-innā lajāʿilūna mā ʿalayhā ṣaʿīdan juruzan
اور جو چیز زمین پر ہے ہم اس کو نابود کر کے بنجر میدان کر دیں گے۔
حرف
وَإِنَّا
اور بیشک ہم
wa-innā
اسم
لَجَـٰعِلُونَ
البتہ کر دینے والے ہیں
lajāʿilūna
حرف
عَلَيْهَا
اس پر ہے
ʿalayhā
18:9
أَمْ حَسِبْتَ أَنَّ أَصْحَـٰبَ ٱلْكَهْفِ وَٱلرَّقِيمِ كَانُوا۟ مِنْ ءَايَـٰتِنَا عَجَبًا
am ḥasib'ta anna aṣḥāba l-kahfi wal-raqīmi kānū min āyātinā ʿajaban
کیا تم خیال کرتے ہو کہ غار اور لوح والے ہماری نشانیوں میں سے عجیب تھے؟
فعل
حَسِبْتَ
آپ نے گمان کیا
ḥasib'ta
اسم
وَٱلرَّقِيمِ
اور لوح
wal-raqīmi
اسم
ءَايَـٰتِنَا
ہماری نشانیاں
āyātinā
18:10
إِذْ أَوَى ٱلْفِتْيَةُ إِلَى ٱلْكَهْفِ فَقَالُوا۟ رَبَّنَآ ءَاتِنَا مِن لَّدُنكَ رَحْمَةًۭ وَهَيِّئْ لَنَا مِنْ أَمْرِنَا رَشَدًۭا
idh awā l-fit'yatu ilā l-kahfi faqālū rabbanā ātinā min ladunka raḥmatan wahayyi lanā min amrinā rashadan
جب وہ نوجوان غار میں جا رہے تو کہنے لگے کہ اے ہمارے پروردگار ہم پر اپنے ہاں سے رحمت نازل فرما اور ہمارے کام میں درستی (کے سامان) مہیا کر۔
اسم
ٱلْفِتْيَةُ
نوجوانوں نے
l-fit'yatu
فعل
فَقَالُوا۟
تو انہوں نے کہا
faqālū
اسم
رَبَّنَآ
اے ہمارے رب
rabbanā
فعل
ءَاتِنَا
ہمیں عطا فرما
ātinā
اسم
لَّدُنكَ
اپنے پاس
ladunka
فعل
وَهَيِّئْ
اور مہیا کر
wahayyi
اسم
أَمْرِنَا
ہمارے کام میں
amrinā
اسم
رَشَدًۭا
بھلائی
rashadan
18:11
فَضَرَبْنَا عَلَىٰٓ ءَاذَانِهِمْ فِى ٱلْكَهْفِ سِنِينَ عَدَدًۭا
faḍarabnā ʿalā ādhānihim fī l-kahfi sinīna ʿadadan
تو ہم نے غار میں کئی سال تک ان کے کانوں پر (نیند کا) پردہ ڈالائے رکھا (یعنی ان کو سلائے رکھا)۔
فعل
فَضَرَبْنَا
تو ہم نے ڈال دیا
faḍarabnā
اسم
ءَاذَانِهِمْ
ان کے کانوں
ādhānihim
اسم
عَدَدًۭا
گنتی کے
ʿadadan
18:12
ثُمَّ بَعَثْنَـٰهُمْ لِنَعْلَمَ أَىُّ ٱلْحِزْبَيْنِ أَحْصَىٰ لِمَا لَبِثُوٓا۟ أَمَدًۭا
thumma baʿathnāhum linaʿlama ayyu l-ḥiz'bayni aḥṣā limā labithū amadan
پھر ان کو جگا اٹھایا تاکہ معلوم کریں کہ جتنی مدّت وہ (غار میں) رہے دونوں جماعتوں میں سے اس کی مقدار کس کو خوب یاد ہے۔
فعل
بَعَثْنَـٰهُمْ
ہم نے انہیں اٹھایا
baʿathnāhum
فعل
لِنَعْلَمَ
تاکہ ہم جان لیں
linaʿlama
اسم
ٱلْحِزْبَيْنِ
دو گروہوں میں سے
l-ḥiz'bayni
فعل
أَحْصَىٰ
زیادہ شمار کرنے والا ہے
aḥṣā
فعل
لَبِثُوٓا۟
وہ ٹھہرے
labithū
18:13
نَّحْنُ نَقُصُّ عَلَيْكَ نَبَأَهُم بِٱلْحَقِّ ۚ إِنَّهُمْ فِتْيَةٌ ءَامَنُوا۟ بِرَبِّهِمْ وَزِدْنَـٰهُمْ هُدًۭى
naḥnu naquṣṣu ʿalayka naba-ahum bil-ḥaqi innahum fit'yatun āmanū birabbihim wazid'nāhum hudan
ہم ان کے حالات تم سے صحیح صحیح بیان کرتے ہیں۔ وہ کئی نوجوان تھے جو اپنے پروردگار پر ایمان لائے تھے اور ہم نے ان کو اور زیادہ ہدایت دی تھی۔
فعل
نَقُصُّ
بیان کرتے ہیں
naquṣṣu
اسم
نَبَأَهُم
ان کی خبر
naba-ahum
اسم
بِٱلْحَقِّ ۚ
حق کے ساتھ
bil-ḥaqi
حرف
إِنَّهُمْ
بیشک وہ
innahum
اسم
فِتْيَةٌ
نوجوان تھے
fit'yatun
فعل
ءَامَنُوا۟
جو ایمان لائے
āmanū
اسم
بِرَبِّهِمْ
اپنے رب پر
birabbihim
فعل
وَزِدْنَـٰهُمْ
اور ہم نے انہیں زیادہ کیا
wazid'nāhum
18:14
وَرَبَطْنَا عَلَىٰ قُلُوبِهِمْ إِذْ قَامُوا۟ فَقَالُوا۟ رَبُّنَا رَبُّ ٱلسَّمَـٰوَٰتِ وَٱلْأَرْضِ لَن نَّدْعُوَا۟ مِن دُونِهِۦٓ إِلَـٰهًۭا ۖ لَّقَدْ قُلْنَآ إِذًۭا شَطَطًا
warabaṭnā ʿalā qulūbihim idh qāmū faqālū rabbunā rabbu l-samāwāti wal-arḍi lan nadʿuwā min dūnihi ilāhan laqad qul'nā idhan shaṭaṭan
اور ان کے دلوں کو مربوط (یعنی مضبوط) کر دیا جب وہ اٹھ کھڑے ہوئے تو کہنے لگے کہ ہمارا پروردگار آسمانوں اور زمین کا مالک ہے ہم اس کے سوا کسی کو معبود سمجھ کر نہ پکاریں گے اگر ایسا کیا تو اس وقت ہم نے بعید از عقل بات کی۔
فعل
وَرَبَطْنَا
اور ہم نے مضبوط کر دیا
warabaṭnā
اسم
قُلُوبِهِمْ
ان کے دلوں
qulūbihim
فعل
قَامُوا۟
وہ کھڑے ہوئے
qāmū
فعل
فَقَالُوا۟
تو انہوں نے کہا
faqālū
اسم
رَبُّنَا
ہمارا رب
rabbunā
اسم
ٱلسَّمَـٰوَٰتِ
آسمانوں کا
l-samāwāti
اسم
وَٱلْأَرْضِ
اور زمین کا
wal-arḍi
فعل
نَّدْعُوَا۟
ہم پکاریں گے
nadʿuwā
اسم
دُونِهِۦٓ
اس کے سوا
dūnihi
اسم
إِلَـٰهًۭا ۖ
کوئی معبود
ilāhan
حرف
لَّقَدْ
البتہ تحقیق
laqad
فعل
قُلْنَآ
ہم نے کہی
qul'nā
18:15
هَـٰٓؤُلَآءِ قَوْمُنَا ٱتَّخَذُوا۟ مِن دُونِهِۦٓ ءَالِهَةًۭ ۖ لَّوْلَا يَأْتُونَ عَلَيْهِم بِسُلْطَـٰنٍۭ بَيِّنٍۢ ۖ فَمَنْ أَظْلَمُ مِمَّنِ ٱفْتَرَىٰ عَلَى ٱللَّهِ كَذِبًۭا
hāulāi qawmunā ittakhadhū min dūnihi ālihatan lawlā yatūna ʿalayhim bisul'ṭānin bayyinin faman aẓlamu mimmani if'tarā ʿalā l-lahi kadhiban
ان ہماری قوم کے لوگوں نے اس کے سوا اور معبود بنا رکھے ہیں۔ بھلا یہ ان کے معبود ہونے پر کوئی کھلی دلیل کیوں نہیں لاتے؟ تو اس سے زیادہ کون ظالم ہے جو خدا پر جھوٹ باندھے؟
اسم ضمیر
هَـٰٓؤُلَآءِ
یہ
hāulāi
اسم
قَوْمُنَا
ہماری قوم
qawmunā
فعل
ٱتَّخَذُوا۟
انہوں نے بنا لیے
ittakhadhū
اسم
دُونِهِۦٓ
اس کے سوا
dūnihi
اسم
ءَالِهَةًۭ ۖ
معبود
ālihatan
حرف
لَّوْلَا
کیوں نہیں
lawlā
فعل
يَأْتُونَ
وہ لاتے
yatūna
حرف
عَلَيْهِم
ان پر
ʿalayhim
اسم
بِسُلْطَـٰنٍۭ
کوئی دلیل
bisul'ṭānin
اسم
بَيِّنٍۢ ۖ
واضح
bayyinin
اسم
أَظْلَمُ
زیادہ ظالم ہے
aẓlamu
حرف
مِمَّنِ
اس سے جو
mimmani
فعل
ٱفْتَرَىٰ
جھوٹ باندھے
if'tarā
18:16
وَإِذِ ٱعْتَزَلْتُمُوهُمْ وَمَا يَعْبُدُونَ إِلَّا ٱللَّهَ فَأْوُۥٓا۟ إِلَى ٱلْكَهْفِ يَنشُرْ لَكُمْ رَبُّكُم مِّن رَّحْمَتِهِۦ وَيُهَيِّئْ لَكُم مِّنْ أَمْرِكُم مِّرْفَقًۭا
wa-idhi iʿ'tazaltumūhum wamā yaʿbudūna illā l-laha fawū ilā l-kahfi yanshur lakum rabbukum min raḥmatihi wayuhayyi lakum min amrikum mir'faqan
اور جب تم نے ان (مشرکوں) سے اور جن کی یہ خدا کے سوا عبادت کرتے ہیں ان سے کنارہ کر لیا ہے تو غار میں چل رہو تمہارا پروردگار تمہارے لئے اپنی رحمت وسیع کر دے گا اور تمہارے کاموں میں آسانی کے سامان مہیا کر دے گا۔
فعل
ٱعْتَزَلْتُمُوهُمْ
تم الگ ہو جاؤ ان سے
iʿ'tazaltumūhum
فعل
يَعْبُدُونَ
وہ عبادت کرتے ہیں
yaʿbudūna
فعل
فَأْوُۥٓا۟
تو پناہ لو
fawū
فعل
يَنشُرْ
پھیلا دے گا
yanshur
اسم
رَبُّكُم
تمہارا رب
rabbukum
اسم
رَّحْمَتِهِۦ
اپنی رحمت
raḥmatihi
فعل
وَيُهَيِّئْ
اور وہ تیار کر دے گا
wayuhayyi
اسم
أَمْرِكُم
تمہارے کام میں
amrikum
اسم
مِّرْفَقًۭا
آسانی
mir'faqan
18:17
۞ وَتَرَى ٱلشَّمْسَ إِذَا طَلَعَت تَّزَٰوَرُ عَن كَهْفِهِمْ ذَاتَ ٱلْيَمِينِ وَإِذَا غَرَبَت تَّقْرِضُهُمْ ذَاتَ ٱلشِّمَالِ وَهُمْ فِى فَجْوَةٍۢ مِّنْهُ ۚ ذَٰلِكَ مِنْ ءَايَـٰتِ ٱللَّهِ ۗ مَن يَهْدِ ٱللَّهُ فَهُوَ ٱلْمُهْتَدِ ۖ وَمَن يُضْلِلْ فَلَن تَجِدَ لَهُۥ وَلِيًّۭا مُّرْشِدًۭا
watarā l-shamsa idhā ṭalaʿat tazāwaru ʿan kahfihim dhāta l-yamīni wa-idhā gharabat taqriḍuhum dhāta l-shimāli wahum fī fajwatin min'hu dhālika min āyāti l-lahi man yahdi l-lahu fahuwa l-muh'tadi waman yuḍ'lil falan tajida lahu waliyyan mur'shidan
اور تم سورج کو دیکھتے کہ جب نکلتا تو ان کے غار سے داہنی طرف بچ جاتا اور جب غروب ہوتا تو ان سے بائیں طرف کترا جاتا اور وہ اس کے میدان میں تھے۔ یہ خدا کی نشانیوں میں سے ہے۔ جس کو خدا ہدایت دے وہی ہدایت یاب ہے اور جسے گمراہ کرے تو تم اس کے لئے کوئی دوست راہ بتانے والا نہ پاؤ گے۔
فعل
۞ وَتَرَى
اور آپ دیکھتے
watarā
اسم
ٱلشَّمْسَ
سورج کو
l-shamsa
فعل
طَلَعَت
وہ طلوع ہوتا
ṭalaʿat
فعل
تَّزَٰوَرُ
جھک جاتا
tazāwaru
اسم
كَهْفِهِمْ
ان کے غار
kahfihim
اسم
ٱلْيَمِينِ
دائیں
l-yamīni
فعل
غَرَبَت
وہ غروب ہوتا
gharabat
فعل
تَّقْرِضُهُمْ
ان سے کترا جاتا
taqriḍuhum
اسم
ٱلشِّمَالِ
بائیں
l-shimāli
اسم ضمیر
وَهُمْ
اور وہ
wahum
اسم
فَجْوَةٍۢ
کھلی جگہ
fajwatin
اسم
ٱللَّهِ ۗ
اللہ کی
l-lahi
اسم
ٱلْمُهْتَدِ ۖ
ہدایت یافتہ ہے
l-muh'tadi
فعل
يُضْلِلْ
وہ گمراہ کر دے
yuḍ'lil
حرف
فَلَن
تو ہرگز نہیں
falan
فعل
تَجِدَ
آپ پائیں گے
tajida
اسم
وَلِيًّۭا
کوئی دوست
waliyyan
اسم
مُّرْشِدًۭا
راہ دکھانے والا
mur'shidan
18:18
وَتَحْسَبُهُمْ أَيْقَاظًۭا وَهُمْ رُقُودٌۭ ۚ وَنُقَلِّبُهُمْ ذَاتَ ٱلْيَمِينِ وَذَاتَ ٱلشِّمَالِ ۖ وَكَلْبُهُم بَـٰسِطٌۭ ذِرَاعَيْهِ بِٱلْوَصِيدِ ۚ لَوِ ٱطَّلَعْتَ عَلَيْهِمْ لَوَلَّيْتَ مِنْهُمْ فِرَارًۭا وَلَمُلِئْتَ مِنْهُمْ رُعْبًۭا
wataḥsabuhum ayqāẓan wahum ruqūdun wanuqallibuhum dhāta l-yamīni wadhāta l-shimāli wakalbuhum bāsiṭun dhirāʿayhi bil-waṣīdi lawi iṭṭalaʿta ʿalayhim lawallayta min'hum firāran walamuli'ta min'hum ruʿ'ban
اور تم ان کو خیال کرو کہ جاگ رہے ہیں حالانکہ وہ سوتے ہیں۔ اور ہم ان کو دائیں اور بائیں طرف کروٹیں بدلاتے ہیں۔ اور ان کا کتا چوکھٹ پر دونوں ہاتھ پھیلائے ہوئے ہے۔ اگر تم ان کو جھانک کر دیکھو تو پیٹھ پھیر کر بھاگ نکلو اور تمہارے دل میں ان کی دہشت سما جائے۔
فعل
وَتَحْسَبُهُمْ
اور آپ انہیں گمان کریں گے
wataḥsabuhum
اسم
أَيْقَاظًۭا
جاگتے ہوئے
ayqāẓan
اسم ضمیر
وَهُمْ
حالانکہ وہ
wahum
اسم
رُقُودٌۭ ۚ
سوئے ہوئے ہیں
ruqūdun
فعل
وَنُقَلِّبُهُمْ
اور ہم انہیں کروٹ دیتے
wanuqallibuhum
اسم
ٱلْيَمِينِ
دائیں
l-yamīni
اسم
ٱلشِّمَالِ ۖ
بائیں
l-shimāli
اسم
وَكَلْبُهُم
اور ان کا کتا
wakalbuhum
اسم
بَـٰسِطٌۭ
پھیلائے ہوئے تھا
bāsiṭun
اسم
ذِرَاعَيْهِ
اپنے دونوں بازو
dhirāʿayhi
اسم
بِٱلْوَصِيدِ ۚ
چوکھٹ پر
bil-waṣīdi
فعل
ٱطَّلَعْتَ
آپ جھانکتے
iṭṭalaʿta
حرف
عَلَيْهِمْ
ان پر
ʿalayhim
فعل
لَوَلَّيْتَ
تو آپ ضرور پیٹھ پھیرتے
lawallayta
اسم
فِرَارًۭا
بھاگتے ہوئے
firāran
فعل
وَلَمُلِئْتَ
اور آپ بھر جاتے
walamuli'ta
18:19
وَكَذَٰلِكَ بَعَثْنَـٰهُمْ لِيَتَسَآءَلُوا۟ بَيْنَهُمْ ۚ قَالَ قَآئِلٌۭ مِّنْهُمْ كَمْ لَبِثْتُمْ ۖ قَالُوا۟ لَبِثْنَا يَوْمًا أَوْ بَعْضَ يَوْمٍۢ ۚ قَالُوا۟ رَبُّكُمْ أَعْلَمُ بِمَا لَبِثْتُمْ فَٱبْعَثُوٓا۟ أَحَدَكُم بِوَرِقِكُمْ هَـٰذِهِۦٓ إِلَى ٱلْمَدِينَةِ فَلْيَنظُرْ أَيُّهَآ أَزْكَىٰ طَعَامًۭا فَلْيَأْتِكُم بِرِزْقٍۢ مِّنْهُ وَلْيَتَلَطَّفْ وَلَا يُشْعِرَنَّ بِكُمْ أَحَدًا
wakadhālika baʿathnāhum liyatasāalū baynahum qāla qāilun min'hum kam labith'tum qālū labith'nā yawman aw baʿḍa yawmin qālū rabbukum aʿlamu bimā labith'tum fa-ib'ʿathū aḥadakum biwariqikum hādhihi ilā l-madīnati falyanẓur ayyuhā azkā ṭaʿāman falyatikum biriz'qin min'hu walyatalaṭṭaf walā yush'ʿiranna bikum aḥadan
اور اسی طرح ہم نے ان کو اٹھا بٹھایا تاکہ آپس میں ایک دوسرے سے دریافت کریں۔ ایک کہنے والے نے کہا کہ تم (یہاں) کتنی مدت رہے؟ انہوں نے کہا کہ ایک دن یا اس سے بھی کم۔ (آخرکار) کہنے لگے کہ جتنی مدت تم رہے ہو تمہارا پروردگار ہی اس کو خوب جانتا ہے۔ تو اپنے میں سے کسی کو یہ روپیہ دے کر شہر کو بھیجو وہ دیکھے کہ سب سے اچھا کھانا کون سا ہے تو اس میں سے تمہارے کھانے کے لئے لے آئے اور آہستہ آہستہ آئے جائے اور تمہارا حال کسی کو نہ بتائے۔
حرف
وَكَذَٰلِكَ
اور اسی طرح
wakadhālika
فعل
بَعَثْنَـٰهُمْ
ہم نے انہیں اٹھایا
baʿathnāhum
فعل
لِيَتَسَآءَلُوا۟
تاکہ وہ آپس میں پوچھیں
liyatasāalū
اسم
بَيْنَهُمْ ۚ
آپس میں
baynahum
اسم
قَآئِلٌۭ
ایک کہنے والے نے
qāilun
حرف
مِّنْهُمْ
ان میں سے
min'hum
فعل
لَبِثْتُمْ ۖ
تم ٹھہرے
labith'tum
فعل
قَالُوا۟
انہوں نے کہا
qālū
فعل
لَبِثْنَا
ہم ٹھہرے
labith'nā
فعل
قَالُوا۟
انہوں نے کہا
qālū
اسم
رَبُّكُمْ
تمہارا رب
rabbukum
اسم
أَعْلَمُ
بہتر جانتا ہے
aʿlamu
فعل
لَبِثْتُمْ
تم ٹھہرے
labith'tum
فعل
فَٱبْعَثُوٓا۟
تو بھیجو
fa-ib'ʿathū
اسم
أَحَدَكُم
اپنے میں سے ایک کو
aḥadakum
اسم
بِوَرِقِكُمْ
اپنے اس چاندی کے سکے کے ساتھ
biwariqikum
اسم ضمیر
هَـٰذِهِۦٓ
یہ
hādhihi
اسم
ٱلْمَدِينَةِ
شہر
l-madīnati
فعل
فَلْيَنظُرْ
پس اسے چاہیے کہ دیکھے
falyanẓur
اسم ضمیر
أَيُّهَآ
کونسا ہے
ayyuhā
اسم
أَزْكَىٰ
زیادہ پاکیزہ
azkā
فعل
فَلْيَأْتِكُم
پس وہ لائے تمہارے پاس
falyatikum
اسم
بِرِزْقٍۢ
کچھ رزق
biriz'qin
حرف
مِّنْهُ
اس میں سے
min'hu
فعل
وَلْيَتَلَطَّفْ
اور اسے چاہیے کہ نرمی کرے
walyatalaṭṭaf
فعل
يُشْعِرَنَّ
وہ ہرگز خبردار کرے
yush'ʿiranna
حرف
بِكُمْ
تمہارے بارے میں
bikum
اسم
أَحَدًا
کسی ایک کو
aḥadan
18:20
إِنَّهُمْ إِن يَظْهَرُوا۟ عَلَيْكُمْ يَرْجُمُوكُمْ أَوْ يُعِيدُوكُمْ فِى مِلَّتِهِمْ وَلَن تُفْلِحُوٓا۟ إِذًا أَبَدًۭا
innahum in yaẓharū ʿalaykum yarjumūkum aw yuʿīdūkum fī millatihim walan tuf'liḥū idhan abadan
اگر وہ تم پر دسترس پالیں گے تو تم کو سنگسار کر دیں گے یا پھر اپنے مذہب میں داخل کر لیں گے اور اس وقت تم کبھی فلاح نہیں پاؤ گے۔
حرف
إِنَّهُمْ
بیشک وہ
innahum
فعل
يَظْهَرُوا۟
وہ غالب آ گئے
yaẓharū
حرف
عَلَيْكُمْ
تم پر
ʿalaykum
فعل
يَرْجُمُوكُمْ
وہ تمہیں سنگسار کر دیں گے
yarjumūkum
فعل
يُعِيدُوكُمْ
وہ تمہیں لوٹا دیں گے
yuʿīdūkum
اسم
مِلَّتِهِمْ
ان کے دین
millatihim
حرف
وَلَن
اور ہرگز نہیں
walan
فعل
تُفْلِحُوٓا۟
تم فلاح پاؤ گے
tuf'liḥū
18:21
وَكَذَٰلِكَ أَعْثَرْنَا عَلَيْهِمْ لِيَعْلَمُوٓا۟ أَنَّ وَعْدَ ٱللَّهِ حَقٌّۭ وَأَنَّ ٱلسَّاعَةَ لَا رَيْبَ فِيهَآ إِذْ يَتَنَـٰزَعُونَ بَيْنَهُمْ أَمْرَهُمْ ۖ فَقَالُوا۟ ٱبْنُوا۟ عَلَيْهِم بُنْيَـٰنًۭا ۖ رَّبُّهُمْ أَعْلَمُ بِهِمْ ۚ قَالَ ٱلَّذِينَ غَلَبُوا۟ عَلَىٰٓ أَمْرِهِمْ لَنَتَّخِذَنَّ عَلَيْهِم مَّسْجِدًۭا
wakadhālika aʿtharnā ʿalayhim liyaʿlamū anna waʿda l-lahi ḥaqqun wa-anna l-sāʿata lā rayba fīhā idh yatanāzaʿūna baynahum amrahum faqālū ib'nū ʿalayhim bun'yānan rabbuhum aʿlamu bihim qāla alladhīna ghalabū ʿalā amrihim lanattakhidhanna ʿalayhim masjidan
اور اسی طرح ہم نے ان (کے حال) سے لوگوں کو آگاہ کر دیا تاکہ وہ جانیں کہ خدا کا وعدہ سچا ہے اور یہ کہ قیامت (کے آنے) میں کچھ شک نہیں۔ اس وقت جب وہ لوگ ان کے بارے میں باہم جھگڑنے لگے تو کہنے لگے کہ ان (کے غار) پر ایک عمارت بنا دو۔ ان کا پروردگار ان سے خوب واقف ہے۔ جو لوگ ان کے معاملے میں غلبہ رکھتے تھے وہ کہنے لگے کہ ہم ان (کے غار) پر مسجد بنائیں گے۔
حرف
وَكَذَٰلِكَ
اور اسی طرح
wakadhālika
فعل
أَعْثَرْنَا
ہم نے مطلع کر دیا
aʿtharnā
حرف
عَلَيْهِمْ
ان پر
ʿalayhim
فعل
لِيَعْلَمُوٓا۟
تاکہ وہ جان لیں
liyaʿlamū
حرف
وَأَنَّ
اور یہ کہ
wa-anna
اسم
ٱلسَّاعَةَ
قیامت
l-sāʿata
فعل
يَتَنَـٰزَعُونَ
وہ جھگڑ رہے تھے
yatanāzaʿūna
اسم
بَيْنَهُمْ
آپس میں
baynahum
اسم
أَمْرَهُمْ ۖ
اپنے معاملے میں
amrahum
فعل
فَقَالُوا۟
تو انہوں نے کہا
faqālū
حرف
عَلَيْهِم
ان پر
ʿalayhim
اسم
بُنْيَـٰنًۭا ۖ
ایک عمارت
bun'yānan
اسم
رَّبُّهُمْ
ان کا رب
rabbuhum
اسم
أَعْلَمُ
خوب جانتا ہے
aʿlamu
حرف
بِهِمْ ۚ
ان کے بارے میں
bihim
اسم ضمیر
ٱلَّذِينَ
ان لوگوں نے جو
alladhīna
فعل
غَلَبُوا۟
غالب تھے
ghalabū
اسم
أَمْرِهِمْ
ان کے معاملے
amrihim
فعل
لَنَتَّخِذَنَّ
ہم ضرور بنائیں گے
lanattakhidhanna
حرف
عَلَيْهِم
ان پر
ʿalayhim
اسم
مَّسْجِدًۭا
ایک مسجد
masjidan
18:22
سَيَقُولُونَ ثَلَـٰثَةٌۭ رَّابِعُهُمْ كَلْبُهُمْ وَيَقُولُونَ خَمْسَةٌۭ سَادِسُهُمْ كَلْبُهُمْ رَجْمًۢا بِٱلْغَيْبِ ۖ وَيَقُولُونَ سَبْعَةٌۭ وَثَامِنُهُمْ كَلْبُهُمْ ۚ قُل رَّبِّىٓ أَعْلَمُ بِعِدَّتِهِم مَّا يَعْلَمُهُمْ إِلَّا قَلِيلٌۭ ۗ فَلَا تُمَارِ فِيهِمْ إِلَّا مِرَآءًۭ ظَـٰهِرًۭا وَلَا تَسْتَفْتِ فِيهِم مِّنْهُمْ أَحَدًۭا
sayaqūlūna thalāthatun rābiʿuhum kalbuhum wayaqūlūna khamsatun sādisuhum kalbuhum rajman bil-ghaybi wayaqūlūna sabʿatun wathāminuhum kalbuhum qul rabbī aʿlamu biʿiddatihim mā yaʿlamuhum illā qalīlun falā tumāri fīhim illā mirāan ẓāhiran walā tastafti fīhim min'hum aḥadan
بعض لوگ کہیں گے کہ وہ تین تھے اور چوتھا ان کا کتا تھا۔ اور بعض کہیں گے کہ پانچ تھے اور چھٹا ان کا کتا تھا۔ یہ بےدیکھے بھالے نشانہ تکا چلاتے ہیں۔ اور بعض کہیں گے کہ وہ سات تھے اور آٹھواں ان کا کتا تھا۔ کہہ دو کہ میرا پروردگار ہی ان کی تعداد کو خوب جانتا ہے اور ان کو بہت ہی کم لوگ جانتے ہیں۔ تو تم ان کے بارے میں بحث نہ کرنا مگر سرسری سی بحث۔ اور نہ ان کے بارے میں ان میں سے کسی سے کچھ دریافت ہی کرنا۔
فعل
سَيَقُولُونَ
وہ کہیں گے
sayaqūlūna
اسم
ثَلَـٰثَةٌۭ
تین تھے
thalāthatun
اسم
رَّابِعُهُمْ
چوتھا ان کا
rābiʿuhum
اسم
كَلْبُهُمْ
کتا تھا
kalbuhum
فعل
وَيَقُولُونَ
اور وہ کہیں گے
wayaqūlūna
اسم
خَمْسَةٌۭ
پانچ تھے
khamsatun
اسم
سَادِسُهُمْ
چھٹا ان کا
sādisuhum
اسم
كَلْبُهُمْ
کتا تھا
kalbuhum
اسم
بِٱلْغَيْبِ ۖ
غیب کے بارے میں
bil-ghaybi
فعل
وَيَقُولُونَ
اور وہ کہیں گے
wayaqūlūna
اسم
سَبْعَةٌۭ
سات تھے
sabʿatun
اسم
وَثَامِنُهُمْ
اور آٹھواں ان کا
wathāminuhum
اسم
كَلْبُهُمْ ۚ
کتا تھا
kalbuhum
اسم
أَعْلَمُ
خوب جانتا ہے
aʿlamu
اسم
بِعِدَّتِهِم
ان کی تعداد کو
biʿiddatihim
فعل
يَعْلَمُهُمْ
جانتا انہیں
yaʿlamuhum
اسم
قَلِيلٌۭ ۗ
تھوڑے
qalīlun
فعل
تُمَارِ
آپ بحث کریں
tumāri
حرف
فِيهِمْ
ان کے بارے میں
fīhim
اسم
ظَـٰهِرًۭا
ظاہری
ẓāhiran
فعل
تَسْتَفْتِ
آپ پوچھیں
tastafti
حرف
فِيهِم
ان کے بارے میں
fīhim
حرف
مِّنْهُمْ
ان میں سے
min'hum
18:23
وَلَا تَقُولَنَّ لِشَا۟ىْءٍ إِنِّى فَاعِلٌۭ ذَٰلِكَ غَدًا
walā taqūlanna lishāy'in innī fāʿilun dhālika ghadan
اور کسی کام کی نسبت نہ کہنا کہ میں اسے کل کر دوں گا۔
فعل
تَقُولَنَّ
آپ ہرگز کہیں
taqūlanna
اسم
لِشَا۟ىْءٍ
کسی چیز کے لیے
lishāy'in
اسم
فَاعِلٌۭ
کرنے والا ہوں
fāʿilun
اسم ضمیر
ذَٰلِكَ
اسے
dhālika
18:24
إِلَّآ أَن يَشَآءَ ٱللَّهُ ۚ وَٱذْكُر رَّبَّكَ إِذَا نَسِيتَ وَقُلْ عَسَىٰٓ أَن يَهْدِيَنِ رَبِّى لِأَقْرَبَ مِنْ هَـٰذَا رَشَدًۭا
illā an yashāa l-lahu wa-udh'kur rabbaka idhā nasīta waqul ʿasā an yahdiyani rabbī li-aqraba min hādhā rashadan
مگر یہ کہ خدا چاہے اور جب خدا کو بھول جاؤ تو اسے یاد کر لو اور کہہ دو کہ امید ہے کہ میرا پروردگار مجھے اس سے بھی زیادہ ہدایت کی باتیں بتائے۔
فعل
وَٱذْكُر
اور یاد کرو
wa-udh'kur
اسم
رَّبَّكَ
اپنے رب کو
rabbaka
فعل
يَهْدِيَنِ
وہ مجھے ہدایت دے گا
yahdiyani
اسم
لِأَقْرَبَ
زیادہ قریب
li-aqraba
اسم
رَشَدًۭا
ہدایت کے لیے
rashadan
18:25
وَلَبِثُوا۟ فِى كَهْفِهِمْ ثَلَـٰثَ مِا۟ئَةٍۢ سِنِينَ وَٱزْدَادُوا۟ تِسْعًۭا
walabithū fī kahfihim thalātha mi-atin sinīna wa-iz'dādū tis'ʿan
اور وہ اپنی غار میں تین سو سال رہے اور (اس پر) نو سال اور زیادہ۔
فعل
وَلَبِثُوا۟
اور وہ ٹھہرے
walabithū
اسم
كَهْفِهِمْ
اپنی غار
kahfihim
فعل
وَٱزْدَادُوا۟
اور زیادہ ہوئے
wa-iz'dādū
18:26
قُلِ ٱللَّهُ أَعْلَمُ بِمَا لَبِثُوا۟ ۖ لَهُۥ غَيْبُ ٱلسَّمَـٰوَٰتِ وَٱلْأَرْضِ ۖ أَبْصِرْ بِهِۦ وَأَسْمِعْ ۚ مَا لَهُم مِّن دُونِهِۦ مِن وَلِىٍّۢ وَلَا يُشْرِكُ فِى حُكْمِهِۦٓ أَحَدًۭا
quli l-lahu aʿlamu bimā labithū lahu ghaybu l-samāwāti wal-arḍi abṣir bihi wa-asmiʿ mā lahum min dūnihi min waliyyin walā yush'riku fī ḥuk'mihi aḥadan
کہہ دو کہ جتنی مدّت وہ رہے اس کو خدا ہی خوب جانتا ہے۔ آسمانوں اور زمین کی پوشیدہ باتیں اسی کو معلوم ہیں۔ وہ کیسا اچھا دیکھنے والا اور کیسا اچھا سننے والا ہے۔ ان کا خدا کے سوا کوئی کارساز نہیں اور نہ وہ اپنے حکم میں کسی کو شریک کرتا ہے۔
اسم
أَعْلَمُ
خوب جانتا ہے
aʿlamu
فعل
لَبِثُوا۟ ۖ
وہ ٹھہرے
labithū
حرف
لَهُۥ
اسی کے لیے ہے
lahu
اسم
ٱلسَّمَـٰوَٰتِ
آسمانوں کا
l-samāwāti
اسم
وَٱلْأَرْضِ ۖ
اور زمین کا
wal-arḍi
فعل
أَبْصِرْ
کیا خوب دیکھنے والا
abṣir
فعل
وَأَسْمِعْ ۚ
اور کیا خوب سننے والا
wa-asmiʿ
اسم
دُونِهِۦ
اس کے سوا
dūnihi
فعل
يُشْرِكُ
وہ شریک کرتا ہے
yush'riku
اسم
حُكْمِهِۦٓ
اپنے حکم
ḥuk'mihi
اسم
أَحَدًۭا
کسی ایک کو
aḥadan
18:27
وَٱتْلُ مَآ أُوحِىَ إِلَيْكَ مِن كِتَابِ رَبِّكَ ۖ لَا مُبَدِّلَ لِكَلِمَـٰتِهِۦ وَلَن تَجِدَ مِن دُونِهِۦ مُلْتَحَدًۭا
wa-ut'lu mā ūḥiya ilayka min kitābi rabbika lā mubaddila likalimātihi walan tajida min dūnihi mul'taḥadan
اور اپنے پروردگار کی کتاب جو تمہاری طرف وحی کی گئی ہے پڑھتے رہا کرو۔ اس کی باتوں کو کوئی بدلنے والا نہیں اور اس کے سوا تم ہرگز کوئی پناہ کی جگہ نہیں پاؤ گے۔
فعل
وَٱتْلُ
اور پڑھو
wa-ut'lu
فعل
أُوحِىَ
وحی کیا گیا
ūḥiya
حرف
إِلَيْكَ
آپ کی طرف
ilayka
اسم
رَبِّكَ ۖ
اپنے رب کی
rabbika
اسم
مُبَدِّلَ
کوئی بدلنے والا
mubaddila
اسم
لِكَلِمَـٰتِهِۦ
اس کے کلمات کو
likalimātihi
حرف
وَلَن
اور ہرگز نہیں
walan
فعل
تَجِدَ
آپ پائیں گے
tajida
اسم
دُونِهِۦ
اس کے سوا
dūnihi
اسم
مُلْتَحَدًۭا
کوئی پناہ گاہ
mul'taḥadan
18:28
وَٱصْبِرْ نَفْسَكَ مَعَ ٱلَّذِينَ يَدْعُونَ رَبَّهُم بِٱلْغَدَوٰةِ وَٱلْعَشِىِّ يُرِيدُونَ وَجْهَهُۥ ۖ وَلَا تَعْدُ عَيْنَاكَ عَنْهُمْ تُرِيدُ زِينَةَ ٱلْحَيَوٰةِ ٱلدُّنْيَا ۖ وَلَا تُطِعْ مَنْ أَغْفَلْنَا قَلْبَهُۥ عَن ذِكْرِنَا وَٱتَّبَعَ هَوَىٰهُ وَكَانَ أَمْرُهُۥ فُرُطًۭا
wa-iṣ'bir nafsaka maʿa alladhīna yadʿūna rabbahum bil-ghadati wal-ʿashiyi yurīdūna wajhahu walā taʿdu ʿaynāka ʿanhum turīdu zīnata l-ḥayati l-dun'yā walā tuṭiʿ man aghfalnā qalbahu ʿan dhik'rinā wa-ittabaʿa hawāhu wakāna amruhu furuṭan
اور جو لوگ صبح و شام اپنے پروردگار کو پکارتے اور اس کی خوشنودی کے طالب ہیں۔ ان کے ساتھ صبر کرتے رہو۔ اور تمہاری نگاہیں ان میں (گزر کر اوروں کی طرف) نہ دوڑیں کہ تم دنیا کی زندگی کی زینت کے خواہشمند ہو جاؤ۔ اور جس شخص کے دل کو ہم نے اپنی یاد سے غافل کر دیا ہے اور وہ اپنی خواہش کی پیروی کرتا ہے اور اس کا کام حد سے بڑھ گیا ہے اس کا کہا نہ ماننا۔
فعل
وَٱصْبِرْ
اور صبر کرو
wa-iṣ'bir
اسم
نَفْسَكَ
اپنے نفس کو
nafsaka
اسم ضمیر
ٱلَّذِينَ
ان لوگوں کے
alladhīna
فعل
يَدْعُونَ
جو پکارتے ہیں
yadʿūna
اسم
رَبَّهُم
اپنے رب کو
rabbahum
اسم
بِٱلْغَدَوٰةِ
صبح
bil-ghadati
اسم
وَٱلْعَشِىِّ
اور شام
wal-ʿashiyi
فعل
يُرِيدُونَ
وہ چاہتے ہیں
yurīdūna
اسم
وَجْهَهُۥ ۖ
اس کی رضا
wajhahu
اسم
عَيْنَاكَ
آپ کی آنکھیں
ʿaynāka
فعل
تُرِيدُ
آپ چاہتے ہوں
turīdu
اسم
ٱلْحَيَوٰةِ
زندگی کی
l-ḥayati
اسم
ٱلدُّنْيَا ۖ
دنیا
l-dun'yā
فعل
تُطِعْ
آپ اطاعت کریں
tuṭiʿ
فعل
أَغْفَلْنَا
ہم نے غافل کر دیا
aghfalnā
اسم
ذِكْرِنَا
ہماری یاد
dhik'rinā
فعل
وَٱتَّبَعَ
اور اس نے پیروی کی
wa-ittabaʿa
اسم
هَوَىٰهُ
اپنی خواہش کی
hawāhu
اسم
أَمْرُهُۥ
اس کا معاملہ
amruhu
اسم
فُرُطًۭا
حد سے گزرا ہوا
furuṭan
18:29
وَقُلِ ٱلْحَقُّ مِن رَّبِّكُمْ ۖ فَمَن شَآءَ فَلْيُؤْمِن وَمَن شَآءَ فَلْيَكْفُرْ ۚ إِنَّآ أَعْتَدْنَا لِلظَّـٰلِمِينَ نَارًا أَحَاطَ بِهِمْ سُرَادِقُهَا ۚ وَإِن يَسْتَغِيثُوا۟ يُغَاثُوا۟ بِمَآءٍۢ كَٱلْمُهْلِ يَشْوِى ٱلْوُجُوهَ ۚ بِئْسَ ٱلشَّرَابُ وَسَآءَتْ مُرْتَفَقًا
waquli l-ḥaqu min rabbikum faman shāa falyu'min waman shāa falyakfur innā aʿtadnā lilẓẓālimīna nāran aḥāṭa bihim surādiquhā wa-in yastaghīthū yughāthū bimāin kal-muh'li yashwī l-wujūha bi'sa l-sharābu wasāat mur'tafaqan
اور کہہ دو کہ (لوگو) یہ قرآن تمہارے پروردگار کی طرف سے برحق ہے تو جو چاہے ایمان لائے اور جو چاہے کافر رہے۔ ہم نے ظالموں کے لئے آگ تیار کر رکھی ہے جس کی قناتیں ان کو گھیر لیں گی۔ اور اگر فریاد کریں گے تو ایسے پانی سے ان کی داد رسی کی جائے گی جو پگھلے ہوئے تانبے کی طرح ہوگا اور مونہوں کو بھون ڈالے گا (کیا) ہی برا پانی ہے اور (کیا) ہی بری آرام گاہ ہے۔
اسم
رَّبِّكُمْ ۖ
تمہارے رب
rabbikum
فعل
فَلْيُؤْمِن
تو وہ ایمان لائے
falyu'min
فعل
فَلْيَكْفُرْ ۚ
تو وہ کفر کرے
falyakfur
فعل
أَعْتَدْنَا
تیار کر رکھی ہے
aʿtadnā
اسم
لِلظَّـٰلِمِينَ
ظالموں کے لیے
lilẓẓālimīna
فعل
أَحَاطَ
گھیر لیا ہے
aḥāṭa
اسم
سُرَادِقُهَا ۚ
اس کی قناتوں نے
surādiquhā
فعل
يَسْتَغِيثُوا۟
وہ فریاد کریں گے
yastaghīthū
فعل
يُغَاثُوا۟
تو ان کی فریاد رسی کی جائے گی
yughāthū
اسم
بِمَآءٍۢ
پانی سے
bimāin
اسم
كَٱلْمُهْلِ
پگھلے ہوئے تانبے کی طرح
kal-muh'li
فعل
يَشْوِى
جو بھون دے گا
yashwī
اسم
ٱلْوُجُوهَ ۚ
چہروں کو
l-wujūha
اسم
ٱلشَّرَابُ
پینا
l-sharābu
فعل
وَسَآءَتْ
اور بری ہے
wasāat
اسم
مُرْتَفَقًا
آرام گاہ
mur'tafaqan
18:30
إِنَّ ٱلَّذِينَ ءَامَنُوا۟ وَعَمِلُوا۟ ٱلصَّـٰلِحَـٰتِ إِنَّا لَا نُضِيعُ أَجْرَ مَنْ أَحْسَنَ عَمَلًا
inna alladhīna āmanū waʿamilū l-ṣāliḥāti innā lā nuḍīʿu ajra man aḥsana ʿamalan
جو لوگ ایمان لائے اور عمل نیک کئے تو ہم نیک کام کرنے والوں کا اجر ضائع نہیں کرتے۔
اسم ضمیر
ٱلَّذِينَ
وہ لوگ جو
alladhīna
فعل
ءَامَنُوا۟
ایمان لائے
āmanū
فعل
وَعَمِلُوا۟
اور انہوں نے عمل کیے
waʿamilū
اسم
ٱلصَّـٰلِحَـٰتِ
نیک
l-ṣāliḥāti
فعل
نُضِيعُ
ہم ضائع کرتے
nuḍīʿu
فعل
أَحْسَنَ
اچھا کیا
aḥsana
18:31
أُو۟لَـٰٓئِكَ لَهُمْ جَنَّـٰتُ عَدْنٍۢ تَجْرِى مِن تَحْتِهِمُ ٱلْأَنْهَـٰرُ يُحَلَّوْنَ فِيهَا مِنْ أَسَاوِرَ مِن ذَهَبٍۢ وَيَلْبَسُونَ ثِيَابًا خُضْرًۭا مِّن سُندُسٍۢ وَإِسْتَبْرَقٍۢ مُّتَّكِـِٔينَ فِيهَا عَلَى ٱلْأَرَآئِكِ ۚ نِعْمَ ٱلثَّوَابُ وَحَسُنَتْ مُرْتَفَقًۭا
ulāika lahum jannātu ʿadnin tajrī min taḥtihimu l-anhāru yuḥallawna fīhā min asāwira min dhahabin wayalbasūna thiyāban khuḍ'ran min sundusin wa-is'tabraqin muttakiīna fīhā ʿalā l-arāiki niʿ'ma l-thawābu waḥasunat mur'tafaqan
یہی لوگ ہیں جن کے لئے ہمیشہ رہنے کے باغ ہیں جن میں ان کے نیچے نہریں بہہ رہی ہوں گی۔ وہاں ان کو سونے کے کنگن پہنائے جائیں گے اور وہ باریک دیبا اور اطلس کے سبز کپڑے پہنا کریں گے۔ اور تختوں پر تکیئے لگا کر بیٹھیں گے۔ (کیا) ہی خوب بدلہ اور (کیا) ہی خوب آرام گاہ ہے۔
اسم ضمیر
أُو۟لَـٰٓئِكَ
یہی لوگ
ulāika
اسم
جَنَّـٰتُ
باغات ہیں
jannātu
اسم
عَدْنٍۢ
ہمیشہ رہنے کے
ʿadnin
اسم
تَحْتِهِمُ
ان کے نیچے
taḥtihimu
اسم
ٱلْأَنْهَـٰرُ
نہریں
l-anhāru
فعل
يُحَلَّوْنَ
وہ پہنائے جائیں گے
yuḥallawna
فعل
وَيَلْبَسُونَ
اور وہ پہنیں گے
wayalbasūna
اسم
سُندُسٍۢ
باریک ریشم
sundusin
اسم
وَإِسْتَبْرَقٍۢ
اور موٹا ریشم
wa-is'tabraqin
اسم
مُّتَّكِـِٔينَ
تکیہ لگائے ہوئے
muttakiīna
اسم
ٱلْأَرَآئِكِ ۚ
تختوں
l-arāiki
فعل
نِعْمَ
کیا ہی اچھا
niʿ'ma
اسم
ٱلثَّوَابُ
بدلہ ہے
l-thawābu
فعل
وَحَسُنَتْ
اور اچھی
waḥasunat
اسم
مُرْتَفَقًۭا
آرام گاہ ہے
mur'tafaqan
18:32
۞ وَٱضْرِبْ لَهُم مَّثَلًۭا رَّجُلَيْنِ جَعَلْنَا لِأَحَدِهِمَا جَنَّتَيْنِ مِنْ أَعْنَـٰبٍۢ وَحَفَفْنَـٰهُمَا بِنَخْلٍۢ وَجَعَلْنَا بَيْنَهُمَا زَرْعًۭا
wa-iḍ'rib lahum mathalan rajulayni jaʿalnā li-aḥadihimā jannatayni min aʿnābin waḥafafnāhumā binakhlin wajaʿalnā baynahumā zarʿan
اور ان سے دو شخصوں کا حال بیان کرو جن میں سے ایک کو ہم نے انگور کے دو باغ دیئے اور ان کے گردا گرد کھجوروں کے درخت لگا دیئے اور ان کے بیچ میں کھیتی پیدا کر دی۔
فعل
۞ وَٱضْرِبْ
اور بیان کرو
wa-iḍ'rib
اسم
مَّثَلًۭا
ایک مثال
mathalan
اسم
رَّجُلَيْنِ
دو آدمیوں کی
rajulayni
فعل
جَعَلْنَا
ہم نے بنائے
jaʿalnā
اسم
لِأَحَدِهِمَا
ان میں سے ایک کے لیے
li-aḥadihimā
اسم
جَنَّتَيْنِ
دو باغ
jannatayni
اسم
أَعْنَـٰبٍۢ
انگوروں کے
aʿnābin
فعل
وَحَفَفْنَـٰهُمَا
اور ہم نے ان دونوں کو گھیرا
waḥafafnāhumā
اسم
بِنَخْلٍۢ
کھجوروں سے
binakhlin
فعل
وَجَعَلْنَا
اور ہم نے بنائی
wajaʿalnā
اسم
بَيْنَهُمَا
ان دونوں کے درمیان
baynahumā
18:33
كِلْتَا ٱلْجَنَّتَيْنِ ءَاتَتْ أُكُلَهَا وَلَمْ تَظْلِم مِّنْهُ شَيْـًۭٔا ۚ وَفَجَّرْنَا خِلَـٰلَهُمَا نَهَرًۭا
kil'tā l-janatayni ātat ukulahā walam taẓlim min'hu shayan wafajjarnā khilālahumā naharan
دونوں باغ اپنا اپنا پھل لاتے اور اس میں کسی طرح کی کمی نہ کرتے اور دونوں میں ہم نے ایک نہر بھی جاری کر رکھی تھی۔
اسم
ٱلْجَنَّتَيْنِ
باغ
l-janatayni
اسم
أُكُلَهَا
اپنا پھل
ukulahā
فعل
تَظْلِم
اس نے کمی کی
taẓlim
حرف
مِّنْهُ
اس میں سے
min'hu
اسم
شَيْـًۭٔا ۚ
کچھ بھی
shayan
فعل
وَفَجَّرْنَا
اور ہم نے جاری کر دیں
wafajjarnā
اسم
خِلَـٰلَهُمَا
ان دونوں کے درمیان
khilālahumā
اسم
نَهَرًۭا
ایک نہر
naharan
18:34
وَكَانَ لَهُۥ ثَمَرٌۭ فَقَالَ لِصَـٰحِبِهِۦ وَهُوَ يُحَاوِرُهُۥٓ أَنَا۠ أَكْثَرُ مِنكَ مَالًۭا وَأَعَزُّ نَفَرًۭا
wakāna lahu thamarun faqāla liṣāḥibihi wahuwa yuḥāwiruhu anā aktharu minka mālan wa-aʿazzu nafaran
اور اس کے پاس (اور بھی) مال تھا۔ تو ایک دن جب کہ وہ اپنے دوست سے باتیں کر رہا تھا کہنے لگا کہ میں تجھ سے مال ودولت میں بھی زیادہ اور جتھے (یعنی جماعت) کے اعتبار سے بھی زیادہ عزت والا ہوں۔
فعل
فَقَالَ
تو اس نے کہا
faqāla
اسم
لِصَـٰحِبِهِۦ
اپنے ساتھی سے
liṣāḥibihi
اسم ضمیر
وَهُوَ
جبکہ وہ
wahuwa
فعل
يُحَاوِرُهُۥٓ
اس سے گفتگو کر رہا تھا
yuḥāwiruhu
اسم
أَكْثَرُ
زیادہ ہوں
aktharu
اسم
وَأَعَزُّ
اور زیادہ عزت والا ہوں
wa-aʿazzu
اسم
نَفَرًۭا
افراد میں
nafaran
18:35
وَدَخَلَ جَنَّتَهُۥ وَهُوَ ظَالِمٌۭ لِّنَفْسِهِۦ قَالَ مَآ أَظُنُّ أَن تَبِيدَ هَـٰذِهِۦٓ أَبَدًۭا
wadakhala jannatahu wahuwa ẓālimun linafsihi qāla mā aẓunnu an tabīda hādhihi abadan
اور وہ اپنے باغ میں داخل ہوا اور اپنے حق میں ظلم کرتا تھا۔ کہنے لگا کہ میں نہیں خیال کرتا کہ یہ باغ کبھی تباہ ہو۔
فعل
وَدَخَلَ
اور وہ داخل ہوا
wadakhala
اسم
جَنَّتَهُۥ
اپنے باغ میں
jannatahu
اسم ضمیر
وَهُوَ
اس حال میں کہ وہ
wahuwa
اسم
ظَالِمٌۭ
ظالم تھا
ẓālimun
اسم
لِّنَفْسِهِۦ
اپنے نفس پر
linafsihi
فعل
أَظُنُّ
میں گمان کرتا
aẓunnu
فعل
تَبِيدَ
وہ برباد ہو جائے گا
tabīda
اسم ضمیر
هَـٰذِهِۦٓ
یہ
hādhihi
18:36
وَمَآ أَظُنُّ ٱلسَّاعَةَ قَآئِمَةًۭ وَلَئِن رُّدِدتُّ إِلَىٰ رَبِّى لَأَجِدَنَّ خَيْرًۭا مِّنْهَا مُنقَلَبًۭا
wamā aẓunnu l-sāʿata qāimatan wala-in rudidttu ilā rabbī la-ajidanna khayran min'hā munqalaban
اور نہ خیال کرتا ہوں کہ قیامت برپا ہو۔ اور اگر میں اپنے پروردگار کی طرف لوٹایا بھی جاؤں تو ضرور اس سے بہتر ٹھکانہ پاؤں گا۔
فعل
أَظُنُّ
میں گمان کرتا
aẓunnu
اسم
ٱلسَّاعَةَ
قیامت
l-sāʿata
اسم
قَآئِمَةًۭ
قائم ہونے والی ہے
qāimatan
حرف
وَلَئِن
اور البتہ اگر
wala-in
فعل
رُّدِدتُّ
میں لوٹایا گیا
rudidttu
فعل
لَأَجِدَنَّ
تو میں ضرور پاؤں گا
la-ajidanna
اسم
مُنقَلَبًۭا
لوٹنے کی جگہ
munqalaban
18:37
قَالَ لَهُۥ صَاحِبُهُۥ وَهُوَ يُحَاوِرُهُۥٓ أَكَفَرْتَ بِٱلَّذِى خَلَقَكَ مِن تُرَابٍۢ ثُمَّ مِن نُّطْفَةٍۢ ثُمَّ سَوَّىٰكَ رَجُلًۭا
qāla lahu ṣāḥibuhu wahuwa yuḥāwiruhu akafarta bi-alladhī khalaqaka min turābin thumma min nuṭ'fatin thumma sawwāka rajulan
اس کا دوست جو اس سے باتیں کرتا تھا کہنے لگا کہ کیا تم اس (خدا) سے کفر کرتے ہو جس نے تم کو مٹی سے پیدا کیا پھر نطفے سے پھر تمہیں پورا آدمی بنا دیا۔
اسم
صَاحِبُهُۥ
اس کے ساتھی نے
ṣāḥibuhu
اسم ضمیر
وَهُوَ
اس حال میں کہ وہ
wahuwa
فعل
يُحَاوِرُهُۥٓ
اس سے گفتگو کر رہا تھا
yuḥāwiruhu
فعل
أَكَفَرْتَ
کیا تو نے کفر کیا
akafarta
اسم ضمیر
بِٱلَّذِى
اس ذات کا جس نے
bi-alladhī
فعل
خَلَقَكَ
تجھے پیدا کیا
khalaqaka
اسم
نُّطْفَةٍۢ
ایک نطفہ
nuṭ'fatin
فعل
سَوَّىٰكَ
اس نے تجھے درست کیا
sawwāka
اسم
رَجُلًۭا
ایک مرد
rajulan
18:38
لَّـٰكِنَّا۠ هُوَ ٱللَّهُ رَبِّى وَلَآ أُشْرِكُ بِرَبِّىٓ أَحَدًۭا
lākinnā huwa l-lahu rabbī walā ush'riku birabbī aḥadan
لیکن میں تو یہی کہتا ہوں کہ خدا ہی میرا پروردگار ہے اور میں اپنے پروردگار کے ساتھ کسی کو شریک نہیں کرتا۔
حرف
لَّـٰكِنَّا۠
لیکن میں
lākinnā
فعل
أُشْرِكُ
میں شریک کرتا
ush'riku
اسم
بِرَبِّىٓ
اپنے رب کے ساتھ
birabbī
18:39
وَلَوْلَآ إِذْ دَخَلْتَ جَنَّتَكَ قُلْتَ مَا شَآءَ ٱللَّهُ لَا قُوَّةَ إِلَّا بِٱللَّهِ ۚ إِن تَرَنِ أَنَا۠ أَقَلَّ مِنكَ مَالًۭا وَوَلَدًۭا
walawlā idh dakhalta jannataka qul'ta mā shāa l-lahu lā quwwata illā bil-lahi in tarani anā aqalla minka mālan wawaladan
اور جب تم اپنے باغ میں داخل ہوئے تو تم نے ماشاءالله لا قوة الا بالله کیوں نہ کہا؟ اگر تم مجھے مال اور اولاد میں اپنے سے کم تر دیکھتے ہو۔
حرف
وَلَوْلَآ
اور کیوں نہیں
walawlā
فعل
دَخَلْتَ
تم داخل ہوئے
dakhalta
اسم
جَنَّتَكَ
اپنے باغ میں
jannataka
اسم
قُوَّةَ
کوئی طاقت
quwwata
اسم
بِٱللَّهِ ۚ
اللہ کی مدد سے
bil-lahi
فعل
تَرَنِ
تم مجھے دیکھتے ہو
tarani
اسم
وَوَلَدًۭا
اور اولاد میں
wawaladan
18:40
فَعَسَىٰ رَبِّىٓ أَن يُؤْتِيَنِ خَيْرًۭا مِّن جَنَّتِكَ وَيُرْسِلَ عَلَيْهَا حُسْبَانًۭا مِّنَ ٱلسَّمَآءِ فَتُصْبِحَ صَعِيدًۭا زَلَقًا
faʿasā rabbī an yu'tiyani khayran min jannatika wayur'sila ʿalayhā ḥus'bānan mina l-samāi fatuṣ'biḥa ṣaʿīdan zalaqan
تو امید ہے کہ میرا پروردگار مجھے تمہارے باغ سے بہتر باغ دے اور اس پر آسمان سے آفت بھیج دے تو وہ صاف میدان ہو جائے۔
حرف
فَعَسَىٰ
تو قریب ہے
faʿasā
فعل
يُؤْتِيَنِ
وہ مجھے دے
yu'tiyani
اسم
جَنَّتِكَ
تیرے باغ
jannatika
فعل
وَيُرْسِلَ
اور وہ بھیجے
wayur'sila
اسم
حُسْبَانًۭا
ایک عذاب
ḥus'bānan
اسم
ٱلسَّمَآءِ
آسمان
l-samāi
فعل
فَتُصْبِحَ
تو وہ ہو جائے
fatuṣ'biḥa
18:41
أَوْ يُصْبِحَ مَآؤُهَا غَوْرًۭا فَلَن تَسْتَطِيعَ لَهُۥ طَلَبًۭا
aw yuṣ'biḥa māuhā ghawran falan tastaṭīʿa lahu ṭalaban
یا اس کا پانی زمین میں اتر جائے اور تم اسے ہرگز نہ پا سکو۔
فعل
يُصْبِحَ
ہو جائے
yuṣ'biḥa
اسم
مَآؤُهَا
اس کا پانی
māuhā
اسم
غَوْرًۭا
نیچے دھنسا ہوا
ghawran
حرف
فَلَن
تو ہرگز نہیں
falan
فعل
تَسْتَطِيعَ
تم طاقت رکھو گے
tastaṭīʿa
اسم
طَلَبًۭا
ڈھونڈنا
ṭalaban
18:42
وَأُحِيطَ بِثَمَرِهِۦ فَأَصْبَحَ يُقَلِّبُ كَفَّيْهِ عَلَىٰ مَآ أَنفَقَ فِيهَا وَهِىَ خَاوِيَةٌ عَلَىٰ عُرُوشِهَا وَيَقُولُ يَـٰلَيْتَنِى لَمْ أُشْرِكْ بِرَبِّىٓ أَحَدًۭا
wa-uḥīṭa bithamarihi fa-aṣbaḥa yuqallibu kaffayhi ʿalā mā anfaqa fīhā wahiya khāwiyatun ʿalā ʿurūshihā wayaqūlu yālaytanī lam ush'rik birabbī aḥadan
اور اس کے میووں کو عذاب نے آ گھیرا اور وہ اپنی چھتریوں پر گری کی گری رہ گئی۔ تو جو مال اس نے اس پر خرچ کیا تھا اس پر ہاتھ ملنے لگا اور کہنے لگا کہ کاش میں اپنے پروردگار کے ساتھ کسی کو شریک نہ بناتا۔
فعل
وَأُحِيطَ
اور گھیر لیا گیا
wa-uḥīṭa
اسم
بِثَمَرِهِۦ
اس کے پھل کو
bithamarihi
فعل
فَأَصْبَحَ
تو وہ ہو گیا
fa-aṣbaḥa
فعل
يُقَلِّبُ
وہ ملنے لگا
yuqallibu
اسم
كَفَّيْهِ
اپنے دونوں ہاتھ
kaffayhi
فعل
أَنفَقَ
اس نے خرچ کیا
anfaqa
اسم ضمیر
وَهِىَ
اور وہ
wahiya
اسم
خَاوِيَةٌ
گری ہوئی تھی
khāwiyatun
اسم
عُرُوشِهَا
اپنی چھتوں کے
ʿurūshihā
فعل
وَيَقُولُ
اور وہ کہنے لگا
wayaqūlu
حرف
يَـٰلَيْتَنِى
اے کاش میں
yālaytanī
فعل
أُشْرِكْ
میں شریک کرتا
ush'rik
اسم
بِرَبِّىٓ
اپنے رب کے ساتھ
birabbī
18:43
وَلَمْ تَكُن لَّهُۥ فِئَةٌۭ يَنصُرُونَهُۥ مِن دُونِ ٱللَّهِ وَمَا كَانَ مُنتَصِرًا
walam takun lahu fi-atun yanṣurūnahu min dūni l-lahi wamā kāna muntaṣiran
اور خدا کے سوا کوئی جماعت اس کی مددگار نہ ہوئی اور نہ وہ بدلہ لے سکا۔
اسم
فِئَةٌۭ
کوئی جماعت
fi-atun
فعل
يَنصُرُونَهُۥ
جو اس کی مدد کرتی
yanṣurūnahu
اسم
مُنتَصِرًا
بدلہ لینے والا
muntaṣiran
18:44
هُنَالِكَ ٱلْوَلَـٰيَةُ لِلَّهِ ٱلْحَقِّ ۚ هُوَ خَيْرٌۭ ثَوَابًۭا وَخَيْرٌ عُقْبًۭا
hunālika l-walāyatu lillahi l-ḥaqi huwa khayrun thawāban wakhayrun ʿuq'ban
یہاں سے ثابت ہوا کہ حکومت سب خدا ہی کی ہے جو برحق ہے۔ اسی کا ثواب بہتر اور اسی کا بدلہ اچھا ہے۔
اسم
ٱلْوَلَـٰيَةُ
اختیار
l-walāyatu
اسم
لِلَّهِ
اللہ کے لیے ہے
lillahi
اسم
ثَوَابًۭا
ثواب کے لحاظ سے
thawāban
اسم
وَخَيْرٌ
اور بہتر ہے
wakhayrun
اسم
عُقْبًۭا
انجام کے لحاظ سے
ʿuq'ban
18:45
وَٱضْرِبْ لَهُم مَّثَلَ ٱلْحَيَوٰةِ ٱلدُّنْيَا كَمَآءٍ أَنزَلْنَـٰهُ مِنَ ٱلسَّمَآءِ فَٱخْتَلَطَ بِهِۦ نَبَاتُ ٱلْأَرْضِ فَأَصْبَحَ هَشِيمًۭا تَذْرُوهُ ٱلرِّيَـٰحُ ۗ وَكَانَ ٱللَّهُ عَلَىٰ كُلِّ شَىْءٍۢ مُّقْتَدِرًا
wa-iḍ'rib lahum mathala l-ḥayati l-dun'yā kamāin anzalnāhu mina l-samāi fa-ikh'talaṭa bihi nabātu l-arḍi fa-aṣbaḥa hashīman tadhrūhu l-riyāḥu wakāna l-lahu ʿalā kulli shayim muq'tadiran
اور ان سے دنیا کی زندگی کی مثال بھی بیان کردو (وہ ایسی ہے) جیسے پانی جسے ہم نے آسمان سے برسایا تو اس کے ساتھ زمین کی روئیدگی مل گئی پھر وہ چورا چورا ہوگئی کہ ہوائیں اسے اڑاتی پھرتی ہیں اور خدا تو ہر چیز پر قدرت رکھتا ہے۔
فعل
وَٱضْرِبْ
اور بیان کرو
wa-iḍ'rib
اسم
ٱلْحَيَوٰةِ
زندگی کی
l-ḥayati
اسم
ٱلدُّنْيَا
دنیا
l-dun'yā
اسم
كَمَآءٍ
پانی کی طرح
kamāin
فعل
أَنزَلْنَـٰهُ
جسے ہم نے اتارا
anzalnāhu
اسم
ٱلسَّمَآءِ
آسمان
l-samāi
فعل
فَٱخْتَلَطَ
تو مل گئی
fa-ikh'talaṭa
اسم
ٱلْأَرْضِ
زمین کی
l-arḍi
فعل
فَأَصْبَحَ
پھر وہ ہو گئی
fa-aṣbaḥa
اسم
هَشِيمًۭا
چورا چورا
hashīman
فعل
تَذْرُوهُ
اسے اڑاتی ہیں
tadhrūhu
اسم
ٱلرِّيَـٰحُ ۗ
ہوائیں
l-riyāḥu
اسم
مُّقْتَدِرًا
قدرت رکھنے والا
muq'tadiran
18:46
ٱلْمَالُ وَٱلْبَنُونَ زِينَةُ ٱلْحَيَوٰةِ ٱلدُّنْيَا ۖ وَٱلْبَـٰقِيَـٰتُ ٱلصَّـٰلِحَـٰتُ خَيْرٌ عِندَ رَبِّكَ ثَوَابًۭا وَخَيْرٌ أَمَلًۭا
al-mālu wal-banūna zīnatu l-ḥayati l-dun'yā wal-bāqiyātu l-ṣāliḥātu khayrun ʿinda rabbika thawāban wakhayrun amalan
مال اور بیٹے دنیا کی زندگی کی زینت ہیں اور نیکیاں جو باقی رہنے والی ہیں وہ ثواب کے لحاظ سے تمہارے پروردگار کے ہاں بہت اچھی اور امید کے لحاظ سے بہت بہتر ہیں۔
اسم
وَٱلْبَنُونَ
اور بیٹے
wal-banūna
اسم
ٱلْحَيَوٰةِ
زندگی کی
l-ḥayati
اسم
ٱلدُّنْيَا ۖ
دنیا
l-dun'yā
اسم
وَٱلْبَـٰقِيَـٰتُ
اور باقی رہنے والی
wal-bāqiyātu
اسم
ٱلصَّـٰلِحَـٰتُ
نیکیاں
l-ṣāliḥātu
اسم
رَبِّكَ
آپ کے رب کے
rabbika
اسم
ثَوَابًۭا
ثواب کے لحاظ سے
thawāban
اسم
وَخَيْرٌ
اور بہتر ہیں
wakhayrun
اسم
أَمَلًۭا
امید کے لحاظ سے
amalan
18:47
وَيَوْمَ نُسَيِّرُ ٱلْجِبَالَ وَتَرَى ٱلْأَرْضَ بَارِزَةًۭ وَحَشَرْنَـٰهُمْ فَلَمْ نُغَادِرْ مِنْهُمْ أَحَدًۭا
wayawma nusayyiru l-jibāla watarā l-arḍa bārizatan waḥasharnāhum falam nughādir min'hum aḥadan
اور جس دن ہم پہاڑوں کو چلائیں گے اور تم زمین کو صاف میدان دیکھو گے اور ان سب کو جمع کر لیں گے اور ان میں سے کسی کو بھی نہ چھوڑیں گے۔
اسم
وَيَوْمَ
اور جس دن
wayawma
فعل
نُسَيِّرُ
ہم چلائیں گے
nusayyiru
اسم
ٱلْجِبَالَ
پہاڑوں کو
l-jibāla
فعل
وَتَرَى
اور آپ دیکھیں گے
watarā
اسم
ٱلْأَرْضَ
زمین کو
l-arḍa
اسم
بَارِزَةًۭ
صاف میدان
bārizatan
فعل
وَحَشَرْنَـٰهُمْ
اور ہم انہیں اکٹھا کریں گے
waḥasharnāhum
فعل
نُغَادِرْ
ہم چھوڑیں گے
nughādir
حرف
مِنْهُمْ
ان میں سے
min'hum
اسم
أَحَدًۭا
کسی ایک کو
aḥadan
18:48
وَعُرِضُوا۟ عَلَىٰ رَبِّكَ صَفًّۭا لَّقَدْ جِئْتُمُونَا كَمَا خَلَقْنَـٰكُمْ أَوَّلَ مَرَّةٍۭ ۚ بَلْ زَعَمْتُمْ أَلَّن نَّجْعَلَ لَكُم مَّوْعِدًۭا
waʿuriḍū ʿalā rabbika ṣaffan laqad ji'tumūnā kamā khalaqnākum awwala marratin bal zaʿamtum allan najʿala lakum mawʿidan
اور سب تمہارے پروردگار کے سامنے صف باندھ کر لائے جائیں گے (اور ان سے کہا جائے گا کہ) جس طرح ہم نے تم کو پہلی بار پیدا کیا تھا اسی طرح آج تم ہمارے سامنے آئے لیکن تم تو یہ خیال کرتے تھے کہ ہم تمہارے لئے (قیامت کا) کوئی وقت مقرر نہیں کریں گے۔
فعل
وَعُرِضُوا۟
اور وہ پیش کیے جائیں گے
waʿuriḍū
اسم
رَبِّكَ
آپ کے رب کے
rabbika
اسم
صَفًّۭا
صف باندھ کر
ṣaffan
حرف
لَّقَدْ
البتہ تحقیق
laqad
فعل
جِئْتُمُونَا
تم آئے ہو ہمارے پاس
ji'tumūnā
فعل
خَلَقْنَـٰكُمْ
ہم نے تمہیں پیدا کیا
khalaqnākum
فعل
زَعَمْتُمْ
تم نے گمان کیا
zaʿamtum
حرف
أَلَّن
کہ ہرگز نہیں
allan
فعل
نَّجْعَلَ
ہم بنائیں گے
najʿala
اسم
مَّوْعِدًۭا
وعدے کا وقت
mawʿidan
18:49
وَوُضِعَ ٱلْكِتَـٰبُ فَتَرَى ٱلْمُجْرِمِينَ مُشْفِقِينَ مِمَّا فِيهِ وَيَقُولُونَ يَـٰوَيْلَتَنَا مَالِ هَـٰذَا ٱلْكِتَـٰبِ لَا يُغَادِرُ صَغِيرَةًۭ وَلَا كَبِيرَةً إِلَّآ أَحْصَىٰهَا ۚ وَوَجَدُوا۟ مَا عَمِلُوا۟ حَاضِرًۭا ۗ وَلَا يَظْلِمُ رَبُّكَ أَحَدًۭا
wawuḍiʿa l-kitābu fatarā l-muj'rimīna mush'fiqīna mimmā fīhi wayaqūlūna yāwaylatanā māli hādhā l-kitābi lā yughādiru ṣaghīratan walā kabīratan illā aḥṣāhā wawajadū mā ʿamilū ḥāḍiran walā yaẓlimu rabbuka aḥadan
اور (عملوں کی) کتاب (سامنے) رکھ دی جائے گی تو تم گنہگاروں کو دیکھو گے کہ جو کچھ اس میں (لکھا) ہوگا اس سے ڈر رہے ہوں گے اور کہیں گے ہائے شامت، یہ کیسی کتاب ہے کہ نہ چھوٹی بات کو چھوڑتی ہے نہ بڑی کو، سب کو لکھ رکھا ہے۔ اور جو عمل کئے ہوں گے سب کو حاضر پائیں گے۔ اور تمہارا پروردگار کسی پر ظلم نہیں کرے گا۔
فعل
وَوُضِعَ
اور رکھی جائے گی
wawuḍiʿa
اسم
ٱلْكِتَـٰبُ
کتاب
l-kitābu
فعل
فَتَرَى
تو آپ دیکھیں گے
fatarā
اسم
ٱلْمُجْرِمِينَ
مجرموں کو
l-muj'rimīna
اسم
مُشْفِقِينَ
ڈرتے ہوئے
mush'fiqīna
فعل
وَيَقُولُونَ
اور وہ کہیں گے
wayaqūlūna
اسم
يَـٰوَيْلَتَنَا
ہائے ہماری خرابی
yāwaylatanā
اسم
ٱلْكِتَـٰبِ
کتاب کو
l-kitābi
فعل
يُغَادِرُ
وہ چھوڑتی
yughādiru
اسم
صَغِيرَةًۭ
چھوٹی
ṣaghīratan
فعل
أَحْصَىٰهَا ۚ
اس نے اسے شمار کر لیا
aḥṣāhā
فعل
وَوَجَدُوا۟
اور وہ پائیں گے
wawajadū
فعل
عَمِلُوا۟
انہوں نے عمل کیا
ʿamilū
اسم
حَاضِرًۭا ۗ
موجود
ḥāḍiran
فعل
يَظْلِمُ
ظلم کرتا
yaẓlimu
اسم
رَبُّكَ
آپ کا رب
rabbuka
18:50
وَإِذْ قُلْنَا لِلْمَلَـٰٓئِكَةِ ٱسْجُدُوا۟ لِـَٔادَمَ فَسَجَدُوٓا۟ إِلَّآ إِبْلِيسَ كَانَ مِنَ ٱلْجِنِّ فَفَسَقَ عَنْ أَمْرِ رَبِّهِۦٓ ۗ أَفَتَتَّخِذُونَهُۥ وَذُرِّيَّتَهُۥٓ أَوْلِيَآءَ مِن دُونِى وَهُمْ لَكُمْ عَدُوٌّۢ ۚ بِئْسَ لِلظَّـٰلِمِينَ بَدَلًۭا
wa-idh qul'nā lil'malāikati us'judū liādama fasajadū illā ib'līsa kāna mina l-jini fafasaqa ʿan amri rabbihi afatattakhidhūnahu wadhurriyyatahu awliyāa min dūnī wahum lakum ʿaduwwun bi'sa lilẓẓālimīna badalan
اور جب ہم نے فرشتوں کو حکم دیا کہ آدم کو سجدہ کرو تو سب نے سجدہ کیا مگر ابلیس نے نہ کیا۔ وہ جنوں میں سے تھا تو اپنے پروردگار کے حکم سے باہر ہوگیا۔ کیا تم اس کو اور اس کی اولاد کو میرے سوا دوست بناتے ہو۔ حالانکہ وہ تمہارے دشمن ہیں اور (یہ) ظالموں کے لئے برا بدل ہے۔
فعل
قُلْنَا
ہم نے کہا
qul'nā
اسم
لِلْمَلَـٰٓئِكَةِ
فرشتوں سے
lil'malāikati
فعل
ٱسْجُدُوا۟
سجدہ کرو
us'judū
اسم
لِـَٔادَمَ
آدم کو
liādama
فعل
فَسَجَدُوٓا۟
تو انہوں نے سجدہ کیا
fasajadū
اسم
إِبْلِيسَ
ابلیس کے
ib'līsa
فعل
فَفَسَقَ
تو اس نے نافرمانی کی
fafasaqa
اسم
رَبِّهِۦٓ ۗ
اپنے رب کے
rabbihi
فعل
أَفَتَتَّخِذُونَهُۥ
کیا تو تم بناتے ہو اسے
afatattakhidhūnahu
اسم
وَذُرِّيَّتَهُۥٓ
اور اس کی اولاد کو
wadhurriyyatahu
اسم
أَوْلِيَآءَ
دوست
awliyāa
اسم ضمیر
وَهُمْ
حالانکہ وہ
wahum
اسم
عَدُوٌّۢ ۚ
دشمن ہیں
ʿaduwwun
اسم
لِلظَّـٰلِمِينَ
ظالموں کے لیے
lilẓẓālimīna
18:51
۞ مَّآ أَشْهَدتُّهُمْ خَلْقَ ٱلسَّمَـٰوَٰتِ وَٱلْأَرْضِ وَلَا خَلْقَ أَنفُسِهِمْ وَمَا كُنتُ مُتَّخِذَ ٱلْمُضِلِّينَ عَضُدًۭا
mā ashhadttuhum khalqa l-samāwāti wal-arḍi walā khalqa anfusihim wamā kuntu muttakhidha l-muḍilīna ʿaḍudan
میں نے ان کو نہ تو آسمانوں اور زمین کے پیدا کرنے کے وقت بلایا تھا اور نہ خود ان کے پیدا کرنے کے وقت۔ اور میں ایسا نہیں ہوں کہ گمراہ کرنے والوں کو مددگار بناؤں۔
فعل
أَشْهَدتُّهُمْ
میں نے انہیں حاضر کیا
ashhadttuhum
اسم
ٱلسَّمَـٰوَٰتِ
آسمانوں کی
l-samāwāti
اسم
وَٱلْأَرْضِ
اور زمین کی
wal-arḍi
اسم
أَنفُسِهِمْ
خود ان کی
anfusihim
اسم
مُتَّخِذَ
بنانے والا
muttakhidha
اسم
ٱلْمُضِلِّينَ
گمراہ کرنے والوں کو
l-muḍilīna
18:52
وَيَوْمَ يَقُولُ نَادُوا۟ شُرَكَآءِىَ ٱلَّذِينَ زَعَمْتُمْ فَدَعَوْهُمْ فَلَمْ يَسْتَجِيبُوا۟ لَهُمْ وَجَعَلْنَا بَيْنَهُم مَّوْبِقًۭا
wayawma yaqūlu nādū shurakāiya alladhīna zaʿamtum fadaʿawhum falam yastajībū lahum wajaʿalnā baynahum mawbiqan
اور جس دن وہ فرمائے گا کہ (اب) میرے شریکوں کو جن کو تم (میرا شریک) سمجھتے تھے بلاؤ تو وہ ان کو پکاریں گے اور وہ ان کو جواب تک نہ دیں گے اور ہم ان کے بیچ میں ایک ہلاکت کا میدان بنا دیں گے۔
اسم
وَيَوْمَ
اور جس دن
wayawma
فعل
يَقُولُ
وہ کہے گا
yaqūlu
اسم
شُرَكَآءِىَ
میرے شریکوں کو
shurakāiya
اسم ضمیر
ٱلَّذِينَ
وہ جنہیں
alladhīna
فعل
زَعَمْتُمْ
تم گمان کرتے تھے
zaʿamtum
فعل
فَدَعَوْهُمْ
تو وہ انہیں پکاریں گے
fadaʿawhum
فعل
يَسْتَجِيبُوا۟
وہ جواب دیں گے
yastajībū
فعل
وَجَعَلْنَا
اور ہم بنا دیں گے
wajaʿalnā
اسم
بَيْنَهُم
ان کے درمیان
baynahum
اسم
مَّوْبِقًۭا
ایک ہلاکت کی جگہ
mawbiqan
18:53
وَرَءَا ٱلْمُجْرِمُونَ ٱلنَّارَ فَظَنُّوٓا۟ أَنَّهُم مُّوَاقِعُوهَا وَلَمْ يَجِدُوا۟ عَنْهَا مَصْرِفًۭا
waraā l-muj'rimūna l-nāra faẓannū annahum muwāqiʿūhā walam yajidū ʿanhā maṣrifan
اور گنہگار لوگ آگ کو دیکھیں گے تو یقین کر لیں گے کہ وہ اس میں گرنے والے ہیں اور اس سے بچنے کا کوئی رستہ نہ پائیں گے۔
فعل
وَرَءَا
اور دیکھیں گے
waraā
اسم
ٱلْمُجْرِمُونَ
مجرم
l-muj'rimūna
فعل
فَظَنُّوٓا۟
تو وہ یقین کر لیں گے
faẓannū
اسم
مُّوَاقِعُوهَا
اس میں گرنے والے ہیں
muwāqiʿūhā
فعل
يَجِدُوا۟
وہ پائیں گے
yajidū
اسم
مَصْرِفًۭا
کوئی پھرنے کی جگہ
maṣrifan
18:54
وَلَقَدْ صَرَّفْنَا فِى هَـٰذَا ٱلْقُرْءَانِ لِلنَّاسِ مِن كُلِّ مَثَلٍۢ ۚ وَكَانَ ٱلْإِنسَـٰنُ أَكْثَرَ شَىْءٍۢ جَدَلًۭا
walaqad ṣarrafnā fī hādhā l-qur'āni lilnnāsi min kulli mathalin wakāna l-insānu akthara shayim jadalan
اور ہم نے اس قرآن میں لوگوں (کے سمجھانے) کے لئے طرح طرح کی مثالیں بیان کی ہیں۔ لیکن انسان سب چیزوں سے بڑھ کر جھگڑالو ہے۔
حرف
وَلَقَدْ
اور البتہ تحقیق
walaqad
فعل
صَرَّفْنَا
ہم نے پھیر پھیر کر بیان کیں
ṣarrafnā
اسم
ٱلْقُرْءَانِ
قرآن
l-qur'āni
اسم
لِلنَّاسِ
لوگوں کے لیے
lilnnāsi
اسم
ٱلْإِنسَـٰنُ
انسان
l-insānu
اسم
أَكْثَرَ
سب سے زیادہ
akthara
اسم
شَىْءٍۢ
چیزوں میں
shayin
اسم
جَدَلًۭا
جھگڑالو
jadalan
18:55
وَمَا مَنَعَ ٱلنَّاسَ أَن يُؤْمِنُوٓا۟ إِذْ جَآءَهُمُ ٱلْهُدَىٰ وَيَسْتَغْفِرُوا۟ رَبَّهُمْ إِلَّآ أَن تَأْتِيَهُمْ سُنَّةُ ٱلْأَوَّلِينَ أَوْ يَأْتِيَهُمُ ٱلْعَذَابُ قُبُلًۭا
wamā manaʿa l-nāsa an yu'minū idh jāahumu l-hudā wayastaghfirū rabbahum illā an tatiyahum sunnatu l-awalīna aw yatiyahumu l-ʿadhābu qubulan
اور جب لوگوں کے پاس ہدایت آگئی تو ان کو کس چیز نے منع کیا کہ ایمان لائیں اور اپنے پروردگار سے بخشش مانگیں مگر اس بات نے کہ ان پر بھی اگلے لوگوں کا سا معاملہ آئے یا ان پر عذاب سامنے آموجود ہو۔
اسم
ٱلنَّاسَ
لوگوں کو
l-nāsa
فعل
يُؤْمِنُوٓا۟
وہ ایمان لائیں
yu'minū
فعل
جَآءَهُمُ
آ گئی ان کے پاس
jāahumu
فعل
وَيَسْتَغْفِرُوا۟
اور وہ بخشش مانگیں
wayastaghfirū
اسم
رَبَّهُمْ
اپنے رب سے
rabbahum
فعل
تَأْتِيَهُمْ
آئے ان کے پاس
tatiyahum
اسم
ٱلْأَوَّلِينَ
پہلوں کا
l-awalīna
فعل
يَأْتِيَهُمُ
آئے ان کے پاس
yatiyahumu
اسم
ٱلْعَذَابُ
عذاب
l-ʿadhābu
18:56
وَمَا نُرْسِلُ ٱلْمُرْسَلِينَ إِلَّا مُبَشِّرِينَ وَمُنذِرِينَ ۚ وَيُجَـٰدِلُ ٱلَّذِينَ كَفَرُوا۟ بِٱلْبَـٰطِلِ لِيُدْحِضُوا۟ بِهِ ٱلْحَقَّ ۖ وَٱتَّخَذُوٓا۟ ءَايَـٰتِى وَمَآ أُنذِرُوا۟ هُزُوًۭا
wamā nur'silu l-mur'salīna illā mubashirīna wamundhirīna wayujādilu alladhīna kafarū bil-bāṭili liyud'ḥiḍū bihi l-ḥaqa wa-ittakhadhū āyātī wamā undhirū huzuwan
اور ہم جو پیغمبروں کو بھیجتے ہیں تو خوشخبری سنانے اور ڈرانے کو۔ اور جو کافر ہیں وہ باطل کی مدد سے جھگڑا کرتے ہیں تاکہ اس سے حق کو پھسلا دیں۔ اور انہوں نے ہماری آیتوں کو اور جس چیز سے ان کو ڈرایا جاتا ہے ہنسی بنا لیا۔
فعل
نُرْسِلُ
ہم بھیجتے
nur'silu
اسم
ٱلْمُرْسَلِينَ
رسولوں کو
l-mur'salīna
اسم
مُبَشِّرِينَ
خوشخبری دینے والے
mubashirīna
اسم
وَمُنذِرِينَ ۚ
اور ڈرانے والے
wamundhirīna
فعل
وَيُجَـٰدِلُ
اور جھگڑتے ہیں
wayujādilu
اسم ضمیر
ٱلَّذِينَ
وہ لوگ جو
alladhīna
فعل
كَفَرُوا۟
کافر ہوئے
kafarū
اسم
بِٱلْبَـٰطِلِ
باطل کے ساتھ
bil-bāṭili
فعل
لِيُدْحِضُوا۟
تاکہ وہ زائل کر دیں
liyud'ḥiḍū
فعل
وَٱتَّخَذُوٓا۟
اور انہوں نے بنا لیا
wa-ittakhadhū
اسم
ءَايَـٰتِى
میری آیتوں کو
āyātī
فعل
أُنذِرُوا۟
وہ ڈرائے گئے
undhirū
18:57
وَمَنْ أَظْلَمُ مِمَّن ذُكِّرَ بِـَٔايَـٰتِ رَبِّهِۦ فَأَعْرَضَ عَنْهَا وَنَسِىَ مَا قَدَّمَتْ يَدَاهُ ۚ إِنَّا جَعَلْنَا عَلَىٰ قُلُوبِهِمْ أَكِنَّةً أَن يَفْقَهُوهُ وَفِىٓ ءَاذَانِهِمْ وَقْرًۭا ۖ وَإِن تَدْعُهُمْ إِلَى ٱلْهُدَىٰ فَلَن يَهْتَدُوٓا۟ إِذًا أَبَدًۭا
waman aẓlamu mimman dhukkira biāyāti rabbihi fa-aʿraḍa ʿanhā wanasiya mā qaddamat yadāhu innā jaʿalnā ʿalā qulūbihim akinnatan an yafqahūhu wafī ādhānihim waqran wa-in tadʿuhum ilā l-hudā falan yahtadū idhan abadan
اور اس شخص سے زیادہ کون ظالم ہے جسے اس کے پروردگار کی آیتوں سے نصیحت کی جائے تو وہ ان سے منہ پھیر لے اور جو کچھ اس کے ہاتھوں نے آگے بھیجا ہے اسے بھول جائے۔ ہم نے ان کے دلوں پر پردے ڈال دیئے ہیں کہ اسے سمجھ نہ سکیں اور کانوں میں بوجھ (پیدا کر دیا ہے کہ سن نہ سکیں) اور اگر تم ان کو ہدایت کی طرف بلاؤ تو وہ کبھی ہدایت نہیں پانے کے۔
اسم
أَظْلَمُ
زیادہ ظالم ہے
aẓlamu
فعل
ذُكِّرَ
نصیحت کیا گیا
dhukkira
اسم
بِـَٔايَـٰتِ
آیتوں سے
biāyāti
اسم
رَبِّهِۦ
اپنے رب کی
rabbihi
فعل
فَأَعْرَضَ
تو اس نے منہ پھیرا
fa-aʿraḍa
فعل
وَنَسِىَ
اور وہ بھول گیا
wanasiya
فعل
قَدَّمَتْ
آگے بھیجا
qaddamat
اسم
يَدَاهُ ۚ
اس کے دونوں ہاتھوں نے
yadāhu
فعل
جَعَلْنَا
ڈال دیے ہیں
jaʿalnā
اسم
قُلُوبِهِمْ
ان کے دلوں
qulūbihim
اسم
أَكِنَّةً
پردے
akinnatan
فعل
يَفْقَهُوهُ
وہ اسے سمجھیں
yafqahūhu
اسم
ءَاذَانِهِمْ
ان کے کانوں
ādhānihim
اسم
وَقْرًۭا ۖ
ایک بوجھ
waqran
فعل
تَدْعُهُمْ
آپ انہیں بلائیں
tadʿuhum
اسم
ٱلْهُدَىٰ
ہدایت کی
l-hudā
حرف
فَلَن
تو ہرگز نہیں
falan
فعل
يَهْتَدُوٓا۟
وہ ہدایت پائیں گے
yahtadū
18:58
وَرَبُّكَ ٱلْغَفُورُ ذُو ٱلرَّحْمَةِ ۖ لَوْ يُؤَاخِذُهُم بِمَا كَسَبُوا۟ لَعَجَّلَ لَهُمُ ٱلْعَذَابَ ۚ بَل لَّهُم مَّوْعِدٌۭ لَّن يَجِدُوا۟ مِن دُونِهِۦ مَوْئِلًۭا
warabbuka l-ghafūru dhū l-raḥmati law yuākhidhuhum bimā kasabū laʿajjala lahumu l-ʿadhāba bal lahum mawʿidun lan yajidū min dūnihi mawilan
اور تمہارا پروردگار بخشنے والا صاحب رحمت ہے۔ اگر وہ ان کے اعمال کے سبب ان کو پکڑنے لگے تو ان پر جلد عذاب بھیج دے۔ مگر ان کے لئے ایک وقت مقرر ہے جس کے سوا وہ کوئی پناہ کی جگہ نہیں پائیں گے۔
اسم
وَرَبُّكَ
اور آپ کا رب
warabbuka
اسم
ٱلْغَفُورُ
بخشنے والا ہے
l-ghafūru
اسم
ٱلرَّحْمَةِ ۖ
رحمت
l-raḥmati
فعل
يُؤَاخِذُهُم
وہ ان کا مؤاخذہ کرتا
yuākhidhuhum
فعل
كَسَبُوا۟
انہوں نے کمایا
kasabū
فعل
لَعَجَّلَ
تو وہ جلدی کرتا
laʿajjala
اسم
ٱلْعَذَابَ ۚ
عذاب
l-ʿadhāba
اسم
مَّوْعِدٌۭ
ایک وعدے کا وقت ہے
mawʿidun
فعل
يَجِدُوا۟
وہ پائیں گے
yajidū
اسم
دُونِهِۦ
اس کے سوا
dūnihi
اسم
مَوْئِلًۭا
کوئی پناہ گاہ
mawilan
18:59
وَتِلْكَ ٱلْقُرَىٰٓ أَهْلَكْنَـٰهُمْ لَمَّا ظَلَمُوا۟ وَجَعَلْنَا لِمَهْلِكِهِم مَّوْعِدًۭا
watil'ka l-qurā ahlaknāhum lammā ẓalamū wajaʿalnā limahlikihim mawʿidan
اور یہ بستیاں جب (کفر کر کے) ظلم کرنے لگیں تو ہم نے ان کو ہلاک کر ڈالا اور ان کی ہلاکت کے لئے بھی ایک وقت مقرر کر دیا تھا۔
اسم ضمیر
وَتِلْكَ
اور یہ
watil'ka
اسم
ٱلْقُرَىٰٓ
بستیاں
l-qurā
فعل
أَهْلَكْنَـٰهُمْ
ہم نے انہیں ہلاک کیا
ahlaknāhum
فعل
ظَلَمُوا۟
انہوں نے ظلم کیا
ẓalamū
فعل
وَجَعَلْنَا
اور ہم نے مقرر کر دیا
wajaʿalnā
اسم
لِمَهْلِكِهِم
ان کی ہلاکت کے لیے
limahlikihim
اسم
مَّوْعِدًۭا
ایک مقررہ وقت
mawʿidan
18:60
وَإِذْ قَالَ مُوسَىٰ لِفَتَىٰهُ لَآ أَبْرَحُ حَتَّىٰٓ أَبْلُغَ مَجْمَعَ ٱلْبَحْرَيْنِ أَوْ أَمْضِىَ حُقُبًۭا
wa-idh qāla mūsā lifatāhu lā abraḥu ḥattā ablugha majmaʿa l-baḥrayni aw amḍiya ḥuquban
اور جب موسیٰ نے اپنے شاگرد سے کہا کہ جب تک دو دریاؤں کے ملنے کی جگہ نہ پہنچ جاؤں، آرام نہیں کروں گا خواہ برسوں چلتا رہوں۔
اسم
لِفَتَىٰهُ
اپنے جوان سے
lifatāhu
فعل
أَبْرَحُ
میں ہٹوں گا
abraḥu
حرف
حَتَّىٰٓ
یہاں تک کہ
ḥattā
فعل
أَبْلُغَ
میں پہنچ جاؤں
ablugha
اسم
مَجْمَعَ
ملنے کی جگہ
majmaʿa
اسم
ٱلْبَحْرَيْنِ
دو دریاؤں کے
l-baḥrayni
فعل
أَمْضِىَ
میں چلتا رہوں
amḍiya
اسم
حُقُبًۭا
مدتوں تک
ḥuquban
18:61
فَلَمَّا بَلَغَا مَجْمَعَ بَيْنِهِمَا نَسِيَا حُوتَهُمَا فَٱتَّخَذَ سَبِيلَهُۥ فِى ٱلْبَحْرِ سَرَبًۭا
falammā balaghā majmaʿa baynihimā nasiyā ḥūtahumā fa-ittakhadha sabīlahu fī l-baḥri saraban
جب وہ ان کے ملنے کی جگہ پہنچے تو اپنی مچھلی بھول گئے اور اس نے دریا میں سرنگ کی طرح اپنا رستہ بنا لیا۔
فعل
بَلَغَا
وہ دونوں پہنچے
balaghā
اسم
مَجْمَعَ
ملنے کی جگہ
majmaʿa
اسم
بَيْنِهِمَا
ان دونوں کے درمیان
baynihimā
فعل
نَسِيَا
وہ دونوں بھول گئے
nasiyā
اسم
حُوتَهُمَا
اپنی مچھلی کو
ḥūtahumā
فعل
فَٱتَّخَذَ
تو اس نے بنا لی
fa-ittakhadha
اسم
سَبِيلَهُۥ
اپنی راہ
sabīlahu
اسم
سَرَبًۭا
سرنگ کی طرح
saraban
18:62
فَلَمَّا جَاوَزَا قَالَ لِفَتَىٰهُ ءَاتِنَا غَدَآءَنَا لَقَدْ لَقِينَا مِن سَفَرِنَا هَـٰذَا نَصَبًۭا
falammā jāwazā qāla lifatāhu ātinā ghadāanā laqad laqīnā min safarinā hādhā naṣaban
جب وہاں سے آگے چلے تو موسیٰ نے اپنے شاگرد سے کہا کہ ہمارا ناشتہ لاؤ۔ اس سفر میں تو ہمیں بڑی تکلیف پہنچی ہے۔
فعل
جَاوَزَا
وہ دونوں آگے بڑھ گئے
jāwazā
اسم
لِفَتَىٰهُ
اپنے جوان سے
lifatāhu
فعل
ءَاتِنَا
لاؤ ہمارے لیے
ātinā
اسم
غَدَآءَنَا
ہمارا ناشتہ
ghadāanā
حرف
لَقَدْ
البتہ تحقیق
laqad
فعل
لَقِينَا
ہم نے پائی
laqīnā
اسم
سَفَرِنَا
اپنے سفر
safarinā
18:63
قَالَ أَرَءَيْتَ إِذْ أَوَيْنَآ إِلَى ٱلصَّخْرَةِ فَإِنِّى نَسِيتُ ٱلْحُوتَ وَمَآ أَنسَىٰنِيهُ إِلَّا ٱلشَّيْطَـٰنُ أَنْ أَذْكُرَهُۥ ۚ وَٱتَّخَذَ سَبِيلَهُۥ فِى ٱلْبَحْرِ عَجَبًۭا
qāla ara-ayta idh awaynā ilā l-ṣakhrati fa-innī nasītu l-ḥūta wamā ansānīhu illā l-shayṭānu an adhkurahu wa-ittakhadha sabīlahu fī l-baḥri ʿajaban
اس نے کہا کہ بھلا آپ نے دیکھا جب ہم نے پتھر کے پاس آرام کیا تھا تو میں مچھلی (وہیں) بھول گیا اور مجھے اس کا ذکر کرنا شیطان نے بھلا دیا اور اس نے دریا میں عجیب طرح اپنا رستہ لیا۔
فعل
أَرَءَيْتَ
کیا آپ نے دیکھا
ara-ayta
فعل
أَوَيْنَآ
ہم نے پناہ لی
awaynā
اسم
ٱلصَّخْرَةِ
چٹان کی
l-ṣakhrati
حرف
فَإِنِّى
تو بیشک میں
fa-innī
اسم
ٱلْحُوتَ
مچھلی کو
l-ḥūta
فعل
أَنسَىٰنِيهُ
بھلایا مجھے اسے
ansānīhu
اسم
ٱلشَّيْطَـٰنُ
شیطان نے
l-shayṭānu
فعل
أَذْكُرَهُۥ ۚ
میں اس کا ذکر کروں
adhkurahu
فعل
وَٱتَّخَذَ
اور اس نے بنا لی
wa-ittakhadha
اسم
سَبِيلَهُۥ
اپنی راہ
sabīlahu
اسم
عَجَبًۭا
عجیب طور پر
ʿajaban
18:64
قَالَ ذَٰلِكَ مَا كُنَّا نَبْغِ ۚ فَٱرْتَدَّا عَلَىٰٓ ءَاثَارِهِمَا قَصَصًۭا
qāla dhālika mā kunnā nabghi fa-ir'taddā ʿalā āthārihimā qaṣaṣan
(موسیٰ نے) کہا یہی تو ہے جسے ہم تلاش کرتے تھے۔ تو وہ اپنے پاؤں کے نشانوں پر باتیں کرتے کرتے لوٹ گئے۔
اسم ضمیر
ذَٰلِكَ
یہی
dhālika
فعل
نَبْغِ ۚ
ہم تلاش کر رہے
nabghi
فعل
فَٱرْتَدَّا
تو وہ دونوں لوٹے
fa-ir'taddā
اسم
ءَاثَارِهِمَا
اپنے نشانات
āthārihimā
اسم
قَصَصًۭا
پیچھے چلتے ہوئے
qaṣaṣan
18:65
فَوَجَدَا عَبْدًۭا مِّنْ عِبَادِنَآ ءَاتَيْنَـٰهُ رَحْمَةًۭ مِّنْ عِندِنَا وَعَلَّمْنَـٰهُ مِن لَّدُنَّا عِلْمًۭا
fawajadā ʿabdan min ʿibādinā ātaynāhu raḥmatan min ʿindinā waʿallamnāhu min ladunnā ʿil'man
تو ہمارے بندوں میں سے ایک بندہ پایا جس کو ہم نے اپنے ہاں سے رحمت (یعنی نبوت) دی تھی اور اپنے پاس سے علم بخشا تھا۔
فعل
فَوَجَدَا
تو ان دونوں نے پایا
fawajadā
اسم
عَبْدًۭا
ایک بندہ
ʿabdan
اسم
عِبَادِنَآ
ہمارے بندوں
ʿibādinā
فعل
ءَاتَيْنَـٰهُ
ہم نے اسے دی تھی
ātaynāhu
اسم
عِندِنَا
اپنے پاس
ʿindinā
فعل
وَعَلَّمْنَـٰهُ
اور ہم نے اسے سکھایا
waʿallamnāhu
اسم
لَّدُنَّا
اپنے پاس
ladunnā
اسم
عِلْمًۭا
ایک علم
ʿil'man
18:66
قَالَ لَهُۥ مُوسَىٰ هَلْ أَتَّبِعُكَ عَلَىٰٓ أَن تُعَلِّمَنِ مِمَّا عُلِّمْتَ رُشْدًۭا
qāla lahu mūsā hal attabiʿuka ʿalā an tuʿallimani mimmā ʿullim'ta rush'dan
موسیٰ نے ان سے کہا کہ جو علم آپ کو سکھایا گیا ہے اگر آپ اس میں سے مجھے کچھ بھلائی کی باتیں سکھا دیں تو میں آپ کے ساتھ رہوں؟
فعل
أَتَّبِعُكَ
میں آپ کی پیروی کروں
attabiʿuka
فعل
تُعَلِّمَنِ
آپ مجھے سکھائیں
tuʿallimani
حرف
مِمَّا
اس میں سے جو
mimmā
فعل
عُلِّمْتَ
آپ سکھائے گئے
ʿullim'ta
اسم
رُشْدًۭا
ہدایت کی بات
rush'dan
18:67
قَالَ إِنَّكَ لَن تَسْتَطِيعَ مَعِىَ صَبْرًۭا
qāla innaka lan tastaṭīʿa maʿiya ṣabran
انہوں نے کہا کہ تم میرے ساتھ رہ کر ہرگز صبر نہیں کر سکو گے۔
فعل
تَسْتَطِيعَ
آپ طاقت رکھیں گے
tastaṭīʿa
اسم
صَبْرًۭا
صبر کرنے کی
ṣabran
18:68
وَكَيْفَ تَصْبِرُ عَلَىٰ مَا لَمْ تُحِطْ بِهِۦ خُبْرًۭا
wakayfa taṣbiru ʿalā mā lam tuḥiṭ bihi khub'ran
اور تم ایسی بات پر کیونکر صبر کر سکو گے جس کی تمہیں خبر ہی نہیں۔
حرف
وَكَيْفَ
اور کیسے
wakayfa
فعل
تَصْبِرُ
آپ صبر کریں گے
taṣbiru
فعل
تُحِطْ
آپ نے احاطہ کیا
tuḥiṭ
اسم
خُبْرًۭا
خبر کے لحاظ سے
khub'ran
18:69
قَالَ سَتَجِدُنِىٓ إِن شَآءَ ٱللَّهُ صَابِرًۭا وَلَآ أَعْصِى لَكَ أَمْرًۭا
qāla satajidunī in shāa l-lahu ṣābiran walā aʿṣī laka amran
(موسیٰ نے) کہا کہ خدا نے چاہا تو تم مجھے صابر پاؤ گے اور میں تمہارے ارشاد کے خلاف کچھ نہیں کروں گا۔
فعل
سَتَجِدُنِىٓ
عنقریب آپ مجھے پائیں گے
satajidunī
اسم
صَابِرًۭا
صبر کرنے والا
ṣābiran
فعل
أَعْصِى
میں نافرمانی کروں گا
aʿṣī
اسم
أَمْرًۭا
کسی حکم کی
amran
18:70
قَالَ فَإِنِ ٱتَّبَعْتَنِى فَلَا تَسْـَٔلْنِى عَن شَىْءٍ حَتَّىٰٓ أُحْدِثَ لَكَ مِنْهُ ذِكْرًۭا
qāla fa-ini ittabaʿtanī falā tasalnī ʿan shayin ḥattā uḥ'ditha laka min'hu dhik'ran
انہوں نے کہا کہ اگر تم میرے ساتھ رہنا چاہو تو مجھ سے کسی چیز کے بارے میں نہ پوچھنا جب تک میں خود اس کا ذکر نہ کروں۔
فعل
ٱتَّبَعْتَنِى
تم میری پیروی کرو
ittabaʿtanī
فعل
تَسْـَٔلْنِى
مجھ سے پوچھنا
tasalnī
اسم
شَىْءٍ
کسی چیز کے
shayin
حرف
حَتَّىٰٓ
یہاں تک کہ
ḥattā
فعل
أُحْدِثَ
میں بیان کروں
uḥ'ditha
اسم
ذِكْرًۭا
کوئی ذکر
dhik'ran
18:71
فَٱنطَلَقَا حَتَّىٰٓ إِذَا رَكِبَا فِى ٱلسَّفِينَةِ خَرَقَهَا ۖ قَالَ أَخَرَقْتَهَا لِتُغْرِقَ أَهْلَهَا لَقَدْ جِئْتَ شَيْـًٔا إِمْرًۭا
fa-inṭalaqā ḥattā idhā rakibā fī l-safīnati kharaqahā qāla akharaqtahā litugh'riqa ahlahā laqad ji'ta shayan im'ran
تو دونوں چل پڑے۔ یہاں تک کہ جب کشتی میں سوار ہوئے تو (خضر نے) کشتی کو پھاڑ ڈالا۔ (موسیٰ نے) کہا کیا تم نے اس لئے پھاڑا ہے کہ کشتی والوں کو ڈبو دو یہ تو تم نے بڑی عجیب بات کی۔
فعل
فَٱنطَلَقَا
تو وہ دونوں چلے
fa-inṭalaqā
حرف
حَتَّىٰٓ
یہاں تک کہ
ḥattā
فعل
رَكِبَا
وہ دونوں سوار ہوئے
rakibā
اسم
ٱلسَّفِينَةِ
کشتی
l-safīnati
فعل
خَرَقَهَا ۖ
اس نے اس میں سوراخ کر دیا
kharaqahā
فعل
أَخَرَقْتَهَا
کیا آپ نے اس میں سوراخ کر دیا
akharaqtahā
فعل
لِتُغْرِقَ
تاکہ آپ ڈبو دیں
litugh'riqa
اسم
أَهْلَهَا
اس کے سواروں کو
ahlahā
حرف
لَقَدْ
البتہ تحقیق
laqad
اسم
إِمْرًۭا
بڑا بھاری
im'ran
18:72
قَالَ أَلَمْ أَقُلْ إِنَّكَ لَن تَسْتَطِيعَ مَعِىَ صَبْرًۭا
qāla alam aqul innaka lan tastaṭīʿa maʿiya ṣabran
انہوں نے کہا کیا میں نے نہیں کہا تھا کہ تم میرے ساتھ ہرگز صبر نہیں کر سکو گے۔
فعل
تَسْتَطِيعَ
آپ طاقت رکھیں گے
tastaṭīʿa
اسم
صَبْرًۭا
صبر کرنے کی
ṣabran
18:73
قَالَ لَا تُؤَاخِذْنِى بِمَا نَسِيتُ وَلَا تُرْهِقْنِى مِنْ أَمْرِى عُسْرًۭا
qāla lā tuākhidh'nī bimā nasītu walā tur'hiq'nī min amrī ʿus'ran
(موسیٰ نے) کہا کہ مجھ سے بھول ہوگئی تو اس پر مجھ سے مواخذہ نہ کیجئے اور میرے کام مجھ پر مشکل نہ کیجئے۔
فعل
تُؤَاخِذْنِى
آپ میرا مؤاخذہ کریں
tuākhidh'nī
فعل
نَسِيتُ
میں بھول گیا
nasītu
فعل
تُرْهِقْنِى
آپ مجھ پر ڈالیں
tur'hiq'nī
اسم
أَمْرِى
میرے معاملے میں
amrī
18:74
فَٱنطَلَقَا حَتَّىٰٓ إِذَا لَقِيَا غُلَـٰمًۭا فَقَتَلَهُۥ قَالَ أَقَتَلْتَ نَفْسًۭا زَكِيَّةًۢ بِغَيْرِ نَفْسٍۢ لَّقَدْ جِئْتَ شَيْـًۭٔا نُّكْرًۭا
fa-inṭalaqā ḥattā idhā laqiyā ghulāman faqatalahu qāla aqatalta nafsan zakiyyatan bighayri nafsin laqad ji'ta shayan nuk'ran
پھر دونوں چلے۔ یہاں تک کہ ایک لڑکا ملا تو (خضر نے) اسے مار ڈالا۔ (موسیٰ نے) کہا کہ تم نے ایک بےگناہ شخص کو ناحق مار ڈالا؟ یہ تو تم نے بری بات کی۔
فعل
فَٱنطَلَقَا
پھر وہ دونوں چلے
fa-inṭalaqā
حرف
حَتَّىٰٓ
یہاں تک کہ
ḥattā
فعل
لَقِيَا
وہ دونوں ملے
laqiyā
اسم
غُلَـٰمًۭا
ایک لڑکے سے
ghulāman
فعل
فَقَتَلَهُۥ
تو اس نے اسے قتل کر دیا
faqatalahu
فعل
أَقَتَلْتَ
کیا آپ نے قتل کر دیا
aqatalta
اسم
نَفْسًۭا
ایک جان کو
nafsan
اسم
زَكِيَّةًۢ
پاکیزہ
zakiyyatan
اسم
نَفْسٍۢ
کسی جان کے
nafsin
حرف
لَّقَدْ
البتہ تحقیق
laqad
اسم
شَيْـًۭٔا
ایک کام
shayan
اسم
نُّكْرًۭا
بہت برا
nuk'ran
18:75
۞ قَالَ أَلَمْ أَقُل لَّكَ إِنَّكَ لَن تَسْتَطِيعَ مَعِىَ صَبْرًۭا
qāla alam aqul laka innaka lan tastaṭīʿa maʿiya ṣabran
انہوں نے کہا کیا میں نے تم سے کہا نہ تھا کہ تم میرے ساتھ ہرگز صبر نہیں کر سکو گے۔
فعل
تَسْتَطِيعَ
آپ طاقت رکھیں گے
tastaṭīʿa
اسم
صَبْرًۭا
صبر کرنے کی
ṣabran
18:76
قَالَ إِن سَأَلْتُكَ عَن شَىْءٍۭ بَعْدَهَا فَلَا تُصَـٰحِبْنِى ۖ قَدْ بَلَغْتَ مِن لَّدُنِّى عُذْرًۭا
qāla in sa-altuka ʿan shayin baʿdahā falā tuṣāḥib'nī qad balaghta min ladunnī ʿudh'ran
(موسیٰ نے) کہا کہ اگر میں اس کے بعد کوئی بات آپ سے پوچھوں تو مجھے اپنے ساتھ نہ رکھیئے گا کہ آپ میری طرف سے عذر (کے قبول کرنے) کی حد کو پہنچ گئے ہیں۔
فعل
سَأَلْتُكَ
میں آپ سے پوچھوں
sa-altuka
اسم
شَىْءٍۭ
کسی چیز کے
shayin
اسم
بَعْدَهَا
اس کے بعد
baʿdahā
فعل
تُصَـٰحِبْنِى ۖ
آپ مجھے ساتھ رکھیں
tuṣāḥib'nī
فعل
بَلَغْتَ
آپ پہنچ گئے
balaghta
اسم
لَّدُنِّى
میری طرف
ladunnī
اسم
عُذْرًۭا
ایک عذر کو
ʿudh'ran
18:77
فَٱنطَلَقَا حَتَّىٰٓ إِذَآ أَتَيَآ أَهْلَ قَرْيَةٍ ٱسْتَطْعَمَآ أَهْلَهَا فَأَبَوْا۟ أَن يُضَيِّفُوهُمَا فَوَجَدَا فِيهَا جِدَارًۭا يُرِيدُ أَن يَنقَضَّ فَأَقَامَهُۥ ۖ قَالَ لَوْ شِئْتَ لَتَّخَذْتَ عَلَيْهِ أَجْرًۭا
fa-inṭalaqā ḥattā idhā atayā ahla qaryatin is'taṭʿamā ahlahā fa-abaw an yuḍayyifūhumā fawajadā fīhā jidāran yurīdu an yanqaḍḍa fa-aqāmahu qāla law shi'ta lattakhadhta ʿalayhi ajran
پھر دونوں چلے۔ یہاں تک کہ ایک گاؤں والوں کے پاس پہنچ کر ان سے کھانا مانگا۔ انہوں نے ان کی مہمان نوازی کرنے سے انکار کر دیا۔ پھر ان کو وہاں ایک دیوار ملی جو گرنے ہی والی تھی۔ خضر نے اس کو سیدھا کر دیا۔ (موسیٰ نے) کہا اگر تم چاہتے تو ان سے (اس کا) معاوضہ لے لیتے۔
فعل
فَٱنطَلَقَا
پھر وہ دونوں چلے
fa-inṭalaqā
حرف
حَتَّىٰٓ
یہاں تک کہ
ḥattā
فعل
أَتَيَآ
وہ دونوں آئے
atayā
اسم
أَهْلَ
والوں کے پاس
ahla
اسم
قَرْيَةٍ
ایک بستی کے
qaryatin
فعل
ٱسْتَطْعَمَآ
ان دونوں نے کھانا مانگا
is'taṭʿamā
اسم
أَهْلَهَا
اس کے لوگوں سے
ahlahā
فعل
فَأَبَوْا۟
تو انہوں نے انکار کیا
fa-abaw
فعل
يُضَيِّفُوهُمَا
وہ ان دونوں کی مہمان نوازی کریں
yuḍayyifūhumā
فعل
فَوَجَدَا
تو ان دونوں نے پایا
fawajadā
اسم
جِدَارًۭا
ایک دیوار
jidāran
فعل
يُرِيدُ
جو چاہتی تھی
yurīdu
فعل
يَنقَضَّ
وہ گر پڑے
yanqaḍḍa
فعل
فَأَقَامَهُۥ ۖ
تو اس نے اسے سیدھا کر دیا
fa-aqāmahu
فعل
لَتَّخَذْتَ
تو آپ ضرور لے لیتے
lattakhadhta
اسم
أَجْرًۭا
کوئی اجرت
ajran
18:78
قَالَ هَـٰذَا فِرَاقُ بَيْنِى وَبَيْنِكَ ۚ سَأُنَبِّئُكَ بِتَأْوِيلِ مَا لَمْ تَسْتَطِع عَّلَيْهِ صَبْرًا
qāla hādhā firāqu baynī wabaynika sa-unabbi-uka bitawīli mā lam tastaṭiʿ ʿalayhi ṣabran
انہوں نے کہا کہ اب میرے اور تمہارے درمیان جدائی ہے۔ جن باتوں پر تم صبر نہ کر سکے میں ان کی حقیقت تم کو بتائے دیتا ہوں۔
اسم
بَيْنِى
میرے درمیان
baynī
اسم
وَبَيْنِكَ ۚ
اور آپ کے درمیان
wabaynika
فعل
سَأُنَبِّئُكَ
عنقریب میں آپ کو بتاؤں گا
sa-unabbi-uka
اسم
بِتَأْوِيلِ
حقیقت
bitawīli
فعل
تَسْتَطِع
آپ طاقت رکھ سکے
tastaṭiʿ
اسم
صَبْرًا
صبر کرنے کی
ṣabran
18:79
أَمَّا ٱلسَّفِينَةُ فَكَانَتْ لِمَسَـٰكِينَ يَعْمَلُونَ فِى ٱلْبَحْرِ فَأَرَدتُّ أَنْ أَعِيبَهَا وَكَانَ وَرَآءَهُم مَّلِكٌۭ يَأْخُذُ كُلَّ سَفِينَةٍ غَصْبًۭا
ammā l-safīnatu fakānat limasākīna yaʿmalūna fī l-baḥri fa-aradttu an aʿībahā wakāna warāahum malikun yakhudhu kulla safīnatin ghaṣban
کشتی تو غریب لوگوں کی تھی جو دریا میں محنت (کرکے یعنی کشتیاں چلا کر) گزارہ کرتے تھے۔ میں نے چاہا کہ اسے عیب دار کر دوں کیونکہ ان کے آگے ایک بادشاہ تھا جو ہر ایک کشتی کو زبردستی چھین لیتا تھا۔
اسم
ٱلسَّفِينَةُ
کشتی کا معاملہ
l-safīnatu
فعل
فَكَانَتْ
تو وہ تھی
fakānat
اسم
لِمَسَـٰكِينَ
مسکین لوگوں کی
limasākīna
فعل
يَعْمَلُونَ
جو کام کرتے تھے
yaʿmalūna
فعل
فَأَرَدتُّ
تو میں نے ارادہ کیا
fa-aradttu
فعل
أَعِيبَهَا
میں اسے عیب دار کر دوں
aʿībahā
اسم
وَرَآءَهُم
ان کے آگے
warāahum
اسم
مَّلِكٌۭ
ایک بادشاہ
malikun
فعل
يَأْخُذُ
جو چھین لیتا تھا
yakhudhu
اسم
سَفِينَةٍ
کشتی
safīnatin
اسم
غَصْبًۭا
زبردستی
ghaṣban
18:80
وَأَمَّا ٱلْغُلَـٰمُ فَكَانَ أَبَوَاهُ مُؤْمِنَيْنِ فَخَشِينَآ أَن يُرْهِقَهُمَا طُغْيَـٰنًۭا وَكُفْرًۭا
wa-ammā l-ghulāmu fakāna abawāhu mu'minayni fakhashīnā an yur'hiqahumā ṭugh'yānan wakuf'ran
اور وہ جو لڑکا تھا اس کے ماں باپ دونوں مومن تھے ہمیں اندیشہ ہوا کہ وہ ان کو سرکشی اور کفر میں مبتلا نہ کر دے۔
حرف
وَأَمَّا
اور رہا
wa-ammā
اسم
ٱلْغُلَـٰمُ
لڑکا
l-ghulāmu
اسم
أَبَوَاهُ
اس کے والدین
abawāhu
اسم
مُؤْمِنَيْنِ
مومن
mu'minayni
فعل
فَخَشِينَآ
تو ہم ڈرے
fakhashīnā
فعل
يُرْهِقَهُمَا
وہ ان دونوں پر ڈالے گا
yur'hiqahumā
اسم
طُغْيَـٰنًۭا
سرکشی
ṭugh'yānan
اسم
وَكُفْرًۭا
اور کفر
wakuf'ran
18:81
فَأَرَدْنَآ أَن يُبْدِلَهُمَا رَبُّهُمَا خَيْرًۭا مِّنْهُ زَكَوٰةًۭ وَأَقْرَبَ رُحْمًۭا
fa-aradnā an yub'dilahumā rabbuhumā khayran min'hu zakatan wa-aqraba ruḥ'man
تو ہم نے چاہا کہ ان کا پروردگار اس کے بدلے ان کو ایسی اولاد دے جو پاکیزگی میں اس سے بہتر اور محبت میں اس سے بڑھ کر ہو۔
فعل
فَأَرَدْنَآ
تو ہم نے چاہا
fa-aradnā
فعل
يُبْدِلَهُمَا
وہ ان دونوں کو بدل دے
yub'dilahumā
اسم
رَبُّهُمَا
ان دونوں کا رب
rabbuhumā
اسم
زَكَوٰةًۭ
پاکیزگی میں
zakatan
اسم
وَأَقْرَبَ
اور زیادہ قریب
wa-aqraba
اسم
رُحْمًۭا
رحم میں
ruḥ'man
18:82
وَأَمَّا ٱلْجِدَارُ فَكَانَ لِغُلَـٰمَيْنِ يَتِيمَيْنِ فِى ٱلْمَدِينَةِ وَكَانَ تَحْتَهُۥ كَنزٌۭ لَّهُمَا وَكَانَ أَبُوهُمَا صَـٰلِحًۭا فَأَرَادَ رَبُّكَ أَن يَبْلُغَآ أَشُدَّهُمَا وَيَسْتَخْرِجَا كَنزَهُمَا رَحْمَةًۭ مِّن رَّبِّكَ ۚ وَمَا فَعَلْتُهُۥ عَنْ أَمْرِى ۚ ذَٰلِكَ تَأْوِيلُ مَا لَمْ تَسْطِع عَّلَيْهِ صَبْرًۭا
wa-ammā l-jidāru fakāna lighulāmayni yatīmayni fī l-madīnati wakāna taḥtahu kanzun lahumā wakāna abūhumā ṣāliḥan fa-arāda rabbuka an yablughā ashuddahumā wayastakhrijā kanzahumā raḥmatan min rabbika wamā faʿaltuhu ʿan amrī dhālika tawīlu mā lam tasṭiʿ ʿalayhi ṣabran
اور دیوار کا حال یہ تھا کہ وہ شہر کے دو یتیم لڑکوں کی تھی اور اس کے نیچے ان کا خزانہ (مدفون) تھا اور ان کا باپ ایک نیک بخت آدمی تھا۔ تو تمہارے پروردگار نے چاہا کہ وہ اپنی جوانی کو پہنچ جائیں اور (پھر) اپنا خزانہ نکالیں۔ یہ تمہارے پروردگار کی مہربانی ہے۔ اور یہ کام میں نے اپنی طرف سے نہیں کیا۔ جن باتوں پر تم صبر نہ کر سکے یہ ان کی حقیقت ہے۔
حرف
وَأَمَّا
اور رہا
wa-ammā
اسم
ٱلْجِدَارُ
دیوار کا معاملہ
l-jidāru
فعل
فَكَانَ
تو وہ تھی
fakāna
اسم
لِغُلَـٰمَيْنِ
دو لڑکوں کی
lighulāmayni
اسم
يَتِيمَيْنِ
یتیم
yatīmayni
اسم
ٱلْمَدِينَةِ
شہر
l-madīnati
اسم
تَحْتَهُۥ
اس کے نیچے
taḥtahu
حرف
لَّهُمَا
ان دونوں کا
lahumā
اسم
أَبُوهُمَا
ان دونوں کا باپ
abūhumā
فعل
فَأَرَادَ
تو ارادہ کیا
fa-arāda
اسم
رَبُّكَ
آپ کے رب نے
rabbuka
فعل
يَبْلُغَآ
وہ دونوں پہنچیں
yablughā
اسم
أَشُدَّهُمَا
اپنی جوانی کو
ashuddahumā
فعل
وَيَسْتَخْرِجَا
اور وہ دونوں نکالیں
wayastakhrijā
اسم
كَنزَهُمَا
اپنا خزانہ
kanzahumā
اسم
رَحْمَةًۭ
رحمت کے طور پر
raḥmatan
اسم
رَّبِّكَ ۚ
آپ کے رب
rabbika
فعل
فَعَلْتُهُۥ
میں نے اسے کیا
faʿaltuhu
اسم
تَأْوِيلُ
تاویل ہے
tawīlu
فعل
تَسْطِع
آپ کر سکے
tasṭiʿ
18:83
وَيَسْـَٔلُونَكَ عَن ذِى ٱلْقَرْنَيْنِ ۖ قُلْ سَأَتْلُوا۟ عَلَيْكُم مِّنْهُ ذِكْرًا
wayasalūnaka ʿan dhī l-qarnayni qul sa-atlū ʿalaykum min'hu dhik'ran
اور تم سے ذوالقرنین کے بارے میں دریافت کرتے ہیں۔ کہہ دو کہ میں ان کا کسی قدر حال تم کو پڑھ کر سناتا ہوں۔
فعل
وَيَسْـَٔلُونَكَ
اور وہ آپ سے پوچھتے ہیں
wayasalūnaka
اسم
ٱلْقَرْنَيْنِ ۖ
کے
l-qarnayni
فعل
سَأَتْلُوا۟
عنقریب میں پڑھوں گا
sa-atlū
حرف
عَلَيْكُم
تم پر
ʿalaykum
اسم
ذِكْرًا
کچھ ذکر
dhik'ran
18:84
إِنَّا مَكَّنَّا لَهُۥ فِى ٱلْأَرْضِ وَءَاتَيْنَـٰهُ مِن كُلِّ شَىْءٍۢ سَبَبًۭا
innā makkannā lahu fī l-arḍi waātaynāhu min kulli shayim sababan
ہم نے اس کو زمین میں بڑی دسترس دی تھی اور ہر طرح کا سامان اسے عنایت کیا تھا۔
فعل
مَكَّنَّا
اختیار دیا
makkannā
فعل
وَءَاتَيْنَـٰهُ
اور ہم نے اسے دیا
waātaynāhu
اسم
سَبَبًۭا
ایک سامان
sababan
18:85
فَأَتْبَعَ سَبَبًا
fa-atbaʿa sababan
تو اس نے ایک سامان (سفر) کی پیروی کی۔
فعل
فَأَتْبَعَ
تو اس نے پیروی کی
fa-atbaʿa
اسم
سَبَبًا
ایک راستے کی
sababan
18:86
حَتَّىٰٓ إِذَا بَلَغَ مَغْرِبَ ٱلشَّمْسِ وَجَدَهَا تَغْرُبُ فِى عَيْنٍ حَمِئَةٍۢ وَوَجَدَ عِندَهَا قَوْمًۭا ۗ قُلْنَا يَـٰذَا ٱلْقَرْنَيْنِ إِمَّآ أَن تُعَذِّبَ وَإِمَّآ أَن تَتَّخِذَ فِيهِمْ حُسْنًۭا
ḥattā idhā balagha maghriba l-shamsi wajadahā taghrubu fī ʿaynin ḥami-atin wawajada ʿindahā qawman qul'nā yādhā l-qarnayni immā an tuʿadhiba wa-immā an tattakhidha fīhim ḥus'nan
یہاں تک کہ جب سورج کے غروب ہونے کی جگہ پہنچا تو اسے ایسا پایا کہ ایک دلدل کے چشمے میں ڈوب رہا ہے اور اس (چشمے) کے پاس ایک قوم دیکھی۔ ہم نے کہا ذوالقرنین! تم ان کو خواہ تکلیف دو اور خواہ ان (کے بارے) میں بھلائی اختیار کرو (دونوں باتوں میں تم کو قدرت ہے)۔
حرف
حَتَّىٰٓ
یہاں تک کہ
ḥattā
اسم
مَغْرِبَ
غروب ہونے کی جگہ
maghriba
اسم
ٱلشَّمْسِ
سورج کے
l-shamsi
فعل
وَجَدَهَا
اس نے اسے پایا
wajadahā
فعل
تَغْرُبُ
وہ غروب ہو رہا تھا
taghrubu
اسم
حَمِئَةٍۢ
سیاہ کیچڑ کے
ḥami-atin
فعل
وَوَجَدَ
اور اس نے پایا
wawajada
اسم
عِندَهَا
اس کے پاس
ʿindahā
اسم
قَوْمًۭا ۗ
ایک قوم
qawman
فعل
قُلْنَا
ہم نے کہا
qul'nā
اسم
يَـٰذَا
اے ذوالقرنین
yādhā
اسم
ٱلْقَرْنَيْنِ
l-qarnayni
فعل
تُعَذِّبَ
تم عذاب دو
tuʿadhiba
حرف
وَإِمَّآ
اور یا تو
wa-immā
فعل
تَتَّخِذَ
تم اختیار کرو
tattakhidha
حرف
فِيهِمْ
ان کے بارے میں
fīhim
18:87
قَالَ أَمَّا مَن ظَلَمَ فَسَوْفَ نُعَذِّبُهُۥ ثُمَّ يُرَدُّ إِلَىٰ رَبِّهِۦ فَيُعَذِّبُهُۥ عَذَابًۭا نُّكْرًۭا
qāla ammā man ẓalama fasawfa nuʿadhibuhu thumma yuraddu ilā rabbihi fayuʿadhibuhu ʿadhāban nuk'ran
اس نے کہا کہ جو ظلم کرے گا اسے تو ہم سزا دیں گے ہی پھر وہ اپنے پروردگار کی طرف لوٹایا جائے گا تو وہ اسے اور بھی سخت عذاب دے گا۔
حرف
فَسَوْفَ
تو عنقریب
fasawfa
فعل
نُعَذِّبُهُۥ
ہم اسے عذاب دیں گے
nuʿadhibuhu
فعل
يُرَدُّ
وہ لوٹایا جائے گا
yuraddu
اسم
رَبِّهِۦ
اپنے رب کی
rabbihi
فعل
فَيُعَذِّبُهُۥ
تو وہ اسے عذاب دے گا
fayuʿadhibuhu
اسم
عَذَابًۭا
ایک عذاب
ʿadhāban
18:88
وَأَمَّا مَنْ ءَامَنَ وَعَمِلَ صَـٰلِحًۭا فَلَهُۥ جَزَآءً ٱلْحُسْنَىٰ ۖ وَسَنَقُولُ لَهُۥ مِنْ أَمْرِنَا يُسْرًۭا
wa-ammā man āmana waʿamila ṣāliḥan falahu jazāan l-ḥus'nā wasanaqūlu lahu min amrinā yus'ran
اور جو ایمان لایا اور عمل نیک کئے اس کے لئے بہت اچھا بدلہ ہے اور ہم اس کو اپنے معاملے میں آسان ہی حکم دیں گے۔
حرف
وَأَمَّا
اور رہا وہ
wa-ammā
فعل
ءَامَنَ
ایمان لایا
āmana
فعل
وَعَمِلَ
اور اس نے عمل کیا
waʿamila
حرف
فَلَهُۥ
تو اس کے لیے
falahu
اسم
ٱلْحُسْنَىٰ ۖ
اچھا
l-ḥus'nā
فعل
وَسَنَقُولُ
اور عنقریب ہم کہیں گے
wasanaqūlu
اسم
أَمْرِنَا
اپنے حکم
amrinā
18:89
ثُمَّ أَتْبَعَ سَبَبًا
thumma atbaʿa sababan
پھر اس نے ایک اور سامان (سفر) کی پیروی کی۔
فعل
أَتْبَعَ
اس نے پیروی کی
atbaʿa
اسم
سَبَبًا
ایک راستے کی
sababan
18:90
حَتَّىٰٓ إِذَا بَلَغَ مَطْلِعَ ٱلشَّمْسِ وَجَدَهَا تَطْلُعُ عَلَىٰ قَوْمٍۢ لَّمْ نَجْعَل لَّهُم مِّن دُونِهَا سِتْرًۭا
ḥattā idhā balagha maṭliʿa l-shamsi wajadahā taṭluʿu ʿalā qawmin lam najʿal lahum min dūnihā sit'ran
یہاں تک کہ جب سورج کے طلوع ہونے کے مقام پر پہنچا تو دیکھا کہ وہ ایسے لوگوں پر طلوع ہو رہا ہے جن کے لئے ہم نے سورج سے (بچنے کے لئے) کوئی اوٹ نہیں بنائی تھی۔
حرف
حَتَّىٰٓ
یہاں تک کہ
ḥattā
اسم
مَطْلِعَ
طلوع ہونے کی جگہ
maṭliʿa
اسم
ٱلشَّمْسِ
سورج کے
l-shamsi
فعل
وَجَدَهَا
اس نے اسے پایا
wajadahā
فعل
تَطْلُعُ
وہ طلوع ہو رہا تھا
taṭluʿu
فعل
نَجْعَل
ہم نے بنایا
najʿal
اسم
دُونِهَا
اس کے علاوہ
dūnihā
اسم
سِتْرًۭا
کوئی پردہ
sit'ran
18:91
كَذَٰلِكَ وَقَدْ أَحَطْنَا بِمَا لَدَيْهِ خُبْرًۭا
kadhālika waqad aḥaṭnā bimā ladayhi khub'ran
(ان کا) حال اسی طرح تھا۔ اور جو کچھ اس کے پاس تھا ہم کو سب کی خبر تھی۔
اسم ضمیر
كَذَٰلِكَ
اسی طرح
kadhālika
فعل
أَحَطْنَا
ہم نے احاطہ کر لیا
aḥaṭnā
اسم
لَدَيْهِ
اس کے پاس تھا
ladayhi
اسم
خُبْرًۭا
علم کے لحاظ سے
khub'ran
18:92
ثُمَّ أَتْبَعَ سَبَبًا
thumma atbaʿa sababan
پھر اس نے ایک اور سامان (سفر) کی پیروی کی۔
فعل
أَتْبَعَ
اس نے پیروی کی
atbaʿa
اسم
سَبَبًا
ایک راستے کی
sababan
18:93
حَتَّىٰٓ إِذَا بَلَغَ بَيْنَ ٱلسَّدَّيْنِ وَجَدَ مِن دُونِهِمَا قَوْمًۭا لَّا يَكَادُونَ يَفْقَهُونَ قَوْلًۭا
ḥattā idhā balagha bayna l-sadayni wajada min dūnihimā qawman lā yakādūna yafqahūna qawlan
یہاں تک کہ جب دو دیواروں کے درمیان پہنچا تو ان کے اس طرف کچھ لوگ دیکھے جو بات کو سمجھ نہیں سکتے تھے۔
حرف
حَتَّىٰٓ
یہاں تک کہ
ḥattā
اسم
ٱلسَّدَّيْنِ
دو دیواروں کے
l-sadayni
فعل
وَجَدَ
اس نے پایا
wajada
اسم
دُونِهِمَا
ان دونوں کے پرے
dūnihimā
حرف
لَّا
جو قریب نہ تھے کہ
lā
فعل
يَكَادُونَ
جو قریب نہ تھے کہ
yakādūna
فعل
يَفْقَهُونَ
وہ سمجھیں
yafqahūna
اسم
قَوْلًۭا
کوئی بات
qawlan
18:94
قَالُوا۟ يَـٰذَا ٱلْقَرْنَيْنِ إِنَّ يَأْجُوجَ وَمَأْجُوجَ مُفْسِدُونَ فِى ٱلْأَرْضِ فَهَلْ نَجْعَلُ لَكَ خَرْجًا عَلَىٰٓ أَن تَجْعَلَ بَيْنَنَا وَبَيْنَهُمْ سَدًّۭا
qālū yādhā l-qarnayni inna yajūja wamajūja muf'sidūna fī l-arḍi fahal najʿalu laka kharjan ʿalā an tajʿala baynanā wabaynahum saddan
انہوں نے کہا کہ اے ذوالقرنین یاجوج اور ماجوج زمین میں فساد کرتے رہتے ہیں بھلا ہم آپ کے لئے خرچ (کا انتظام) کر دیں کہ آپ ہمارے اور ان کے درمیان ایک دیوار کھینچ دیں۔
فعل
قَالُوا۟
انہوں نے کہا
qālū
اسم
يَـٰذَا
اے ذوالقرنین
yādhā
اسم
ٱلْقَرْنَيْنِ
l-qarnayni
اسم
وَمَأْجُوجَ
اور ماجوج
wamajūja
اسم
مُفْسِدُونَ
فساد کرنے والے ہیں
muf'sidūna
فعل
نَجْعَلُ
ہم مقرر کریں
najʿalu
اسم
خَرْجًا
ایک خراج
kharjan
فعل
تَجْعَلَ
آپ بنا دیں
tajʿala
اسم
بَيْنَنَا
ہمارے درمیان
baynanā
اسم
وَبَيْنَهُمْ
اور ان کے درمیان
wabaynahum
اسم
سَدًّۭا
ایک دیوار
saddan
18:95
قَالَ مَا مَكَّنِّى فِيهِ رَبِّى خَيْرٌۭ فَأَعِينُونِى بِقُوَّةٍ أَجْعَلْ بَيْنَكُمْ وَبَيْنَهُمْ رَدْمًا
qāla mā makkannī fīhi rabbī khayrun fa-aʿīnūnī biquwwatin ajʿal baynakum wabaynahum radman
اس نے کہا کہ خرچ کا جو مقدور خدا نے مجھے دیا ہے وہ بہت اچھا ہے۔ تم مجھے قوت (بازو) سے مدد دو۔ میں تمہارے اور ان کے بیچ میں ایک مضبوط دیوار بنا دوں گا۔
فعل
مَكَّنِّى
اختیار دیا مجھے
makkannī
فعل
فَأَعِينُونِى
تو تم میری مدد کرو
fa-aʿīnūnī
اسم
بِقُوَّةٍ
طاقت سے
biquwwatin
فعل
أَجْعَلْ
میں بنا دوں گا
ajʿal
اسم
بَيْنَكُمْ
تمہارے درمیان
baynakum
اسم
وَبَيْنَهُمْ
اور ان کے درمیان
wabaynahum
اسم
رَدْمًا
ایک مضبوط دیوار
radman
18:96
ءَاتُونِى زُبَرَ ٱلْحَدِيدِ ۖ حَتَّىٰٓ إِذَا سَاوَىٰ بَيْنَ ٱلصَّدَفَيْنِ قَالَ ٱنفُخُوا۟ ۖ حَتَّىٰٓ إِذَا جَعَلَهُۥ نَارًۭا قَالَ ءَاتُونِىٓ أُفْرِغْ عَلَيْهِ قِطْرًۭا
ātūnī zubara l-ḥadīdi ḥattā idhā sāwā bayna l-ṣadafayni qāla unfukhū ḥattā idhā jaʿalahu nāran qāla ātūnī uf'righ ʿalayhi qiṭ'ran
تم لوہے کے تختے لا کر دو۔ یہاں تک کہ جب دونوں پہاڑوں کے بیچ میں (کا حصہ) برابر کر دیا تو کہا کہ دھونکو۔ جب اس کو (دھونک دھونک کر) آگ کر دیا تو کہا کہ اب میرے پاس تانبا لاؤ اس پر پگھلا کر ڈال دوں۔
فعل
ءَاتُونِى
میرے پاس لاؤ
ātūnī
اسم
ٱلْحَدِيدِ ۖ
لوہے کے
l-ḥadīdi
حرف
حَتَّىٰٓ
یہاں تک کہ
ḥattā
فعل
سَاوَىٰ
اس نے برابر کر دیا
sāwā
اسم
ٱلصَّدَفَيْنِ
دو پہاڑوں کے
l-ṣadafayni
فعل
ٱنفُخُوا۟ ۖ
دھونکو
unfukhū
حرف
حَتَّىٰٓ
یہاں تک کہ
ḥattā
فعل
جَعَلَهُۥ
اس نے اسے کر دیا
jaʿalahu
فعل
ءَاتُونِىٓ
میرے پاس لاؤ
ātūnī
فعل
أُفْرِغْ
میں انڈیل دوں
uf'righ
اسم
قِطْرًۭا
پگھلا ہوا تانبا
qiṭ'ran
18:97
فَمَا ٱسْطَـٰعُوٓا۟ أَن يَظْهَرُوهُ وَمَا ٱسْتَطَـٰعُوا۟ لَهُۥ نَقْبًۭا
famā is'ṭāʿū an yaẓharūhu wamā is'taṭāʿū lahu naqban
پھر ان میں نہ تو یہ قدرت رہی کہ اس پر چڑھ سکیں اور نہ یہ طاقت رہی کہ اس میں نقب لگا سکیں۔
فعل
ٱسْطَـٰعُوٓا۟
وہ طاقت رکھتے تھے
is'ṭāʿū
فعل
يَظْهَرُوهُ
وہ اس پر چڑھ سکیں
yaẓharūhu
فعل
ٱسْتَطَـٰعُوا۟
وہ طاقت رکھتے تھے
is'taṭāʿū
اسم
نَقْبًۭا
سوراخ کرنے کی
naqban
18:98
قَالَ هَـٰذَا رَحْمَةٌۭ مِّن رَّبِّى ۖ فَإِذَا جَآءَ وَعْدُ رَبِّى جَعَلَهُۥ دَكَّآءَ ۖ وَكَانَ وَعْدُ رَبِّى حَقًّۭا
qāla hādhā raḥmatun min rabbī fa-idhā jāa waʿdu rabbī jaʿalahu dakkāa wakāna waʿdu rabbī ḥaqqan
کہنے لگا کہ یہ میرے پروردگار کی مہربانی ہے۔ جب میرے پروردگار کا وعدہ آپہنچے گا تو اس کو (ڈھا کر) ہموار کر دے گا اور میرے پروردگار کا وعدہ سچا ہے۔
اسم
رَحْمَةٌۭ
ایک رحمت ہے
raḥmatun
فعل
جَعَلَهُۥ
وہ اسے کر دے گا
jaʿalahu
اسم
دَكَّآءَ ۖ
ریزہ ریزہ
dakkāa
18:99
۞ وَتَرَكْنَا بَعْضَهُمْ يَوْمَئِذٍۢ يَمُوجُ فِى بَعْضٍۢ ۖ وَنُفِخَ فِى ٱلصُّورِ فَجَمَعْنَـٰهُمْ جَمْعًۭا
wataraknā baʿḍahum yawma-idhin yamūju fī baʿḍin wanufikha fī l-ṣūri fajamaʿnāhum jamʿan
اور اس روز ہم ان کو چھوڑ دیں گے کہ ایک دوسرے میں گھس جائیں گے اور صور پھونکا جائے گا تو ہم ان سب کو جمع کر لیں گے۔
فعل
۞ وَتَرَكْنَا
اور ہم چھوڑ دیں گے
wataraknā
اسم
بَعْضَهُمْ
ان میں سے بعض کو
baʿḍahum
اسم
يَوْمَئِذٍۢ
اس دن
yawma-idhin
فعل
يَمُوجُ
وہ گھس جائیں گے
yamūju
اسم
بَعْضٍۢ ۖ
ایک دوسرے
baʿḍin
فعل
وَنُفِخَ
اور پھونکا جائے گا
wanufikha
فعل
فَجَمَعْنَـٰهُمْ
تو ہم انہیں جمع کریں گے
fajamaʿnāhum
18:100
وَعَرَضْنَا جَهَنَّمَ يَوْمَئِذٍۢ لِّلْكَـٰفِرِينَ عَرْضًا
waʿaraḍnā jahannama yawma-idhin lil'kāfirīna ʿarḍan
اور اس روز ہم دوزخ کو کافروں کے سامنے لائیں گے۔
فعل
وَعَرَضْنَا
اور ہم پیش کریں گے
waʿaraḍnā
اسم
جَهَنَّمَ
جہنم کو
jahannama
اسم
يَوْمَئِذٍۢ
اس دن
yawma-idhin
اسم
لِّلْكَـٰفِرِينَ
کافروں کے لیے
lil'kāfirīna
18:101
ٱلَّذِينَ كَانَتْ أَعْيُنُهُمْ فِى غِطَآءٍ عَن ذِكْرِى وَكَانُوا۟ لَا يَسْتَطِيعُونَ سَمْعًا
alladhīna kānat aʿyunuhum fī ghiṭāin ʿan dhik'rī wakānū lā yastaṭīʿūna samʿan
جن کی آنکھوں پر ہماری یاد سے پردہ پڑا ہوا تھا اور وہ سن بھی تو نہیں سکتے تھے۔
اسم ضمیر
ٱلَّذِينَ
وہ لوگ جن کی
alladhīna
اسم
أَعْيُنُهُمْ
آنکھیں
aʿyunuhum
اسم
غِطَآءٍ
ایک پردہ
ghiṭāin
اسم
ذِكْرِى
میری یاد
dhik'rī
فعل
وَكَانُوا۟
اور تھے وہ
wakānū
فعل
يَسْتَطِيعُونَ
طاقت رکھتے تھے
yastaṭīʿūna
18:102
أَفَحَسِبَ ٱلَّذِينَ كَفَرُوٓا۟ أَن يَتَّخِذُوا۟ عِبَادِى مِن دُونِىٓ أَوْلِيَآءَ ۚ إِنَّآ أَعْتَدْنَا جَهَنَّمَ لِلْكَـٰفِرِينَ نُزُلًۭا
afaḥasiba alladhīna kafarū an yattakhidhū ʿibādī min dūnī awliyāa innā aʿtadnā jahannama lil'kāfirīna nuzulan
کیا کافر یہ خیال کرتے ہیں کہ وہ مجھے چھوڑ کر میرے بندوں کو اپنا حمایتی بنا لیں گے؟ ہم نے کافروں کی مہمانی کے لئے دوزخ تیار کر رکھی ہے۔
فعل
أَفَحَسِبَ
کیا گمان کیا
afaḥasiba
اسم ضمیر
ٱلَّذِينَ
ان لوگوں نے جنہوں نے
alladhīna
فعل
كَفَرُوٓا۟
کفر کیا
kafarū
فعل
يَتَّخِذُوا۟
وہ بنا لیں گے
yattakhidhū
اسم
عِبَادِى
میرے بندوں کو
ʿibādī
اسم
أَوْلِيَآءَ ۚ
دوست
awliyāa
فعل
أَعْتَدْنَا
تیار کر رکھی ہے
aʿtadnā
اسم
جَهَنَّمَ
جہنم
jahannama
اسم
لِلْكَـٰفِرِينَ
کافروں کے لیے
lil'kāfirīna
اسم
نُزُلًۭا
مہمانی کے طور پر
nuzulan
18:103
قُلْ هَلْ نُنَبِّئُكُم بِٱلْأَخْسَرِينَ أَعْمَـٰلًا
qul hal nunabbi-ukum bil-akhsarīna aʿmālan
کہہ دو کہ کیا ہم تمہیں بتائیں جو اعمال کے لحاظ سے سب سے زیادہ نقصان میں ہیں۔
فعل
نُنَبِّئُكُم
ہم تمہیں بتائیں
nunabbi-ukum
اسم
بِٱلْأَخْسَرِينَ
سب سے زیادہ نقصان اٹھانے والوں کے بارے میں
bil-akhsarīna
اسم
أَعْمَـٰلًا
اعمال کے لحاظ سے
aʿmālan
18:104
ٱلَّذِينَ ضَلَّ سَعْيُهُمْ فِى ٱلْحَيَوٰةِ ٱلدُّنْيَا وَهُمْ يَحْسَبُونَ أَنَّهُمْ يُحْسِنُونَ صُنْعًا
alladhīna ḍalla saʿyuhum fī l-ḥayati l-dun'yā wahum yaḥsabūna annahum yuḥ'sinūna ṣun'ʿan
یہ وہ لوگ ہیں جن کی سعی دنیا کی زندگی میں برباد ہوگئی اور وہ یہ سمجھے ہوئے ہیں کہ اچھے کام کر رہے ہیں۔
اسم ضمیر
ٱلَّذِينَ
وہ لوگ جن کی
alladhīna
اسم
سَعْيُهُمْ
کوشش
saʿyuhum
اسم
ٱلْحَيَوٰةِ
زندگی
l-ḥayati
اسم
ٱلدُّنْيَا
دنیا کی
l-dun'yā
اسم ضمیر
وَهُمْ
اور وہ
wahum
فعل
يَحْسَبُونَ
گمان کرتے ہیں
yaḥsabūna
فعل
يُحْسِنُونَ
اچھا کر رہے ہیں
yuḥ'sinūna
18:105
أُو۟لَـٰٓئِكَ ٱلَّذِينَ كَفَرُوا۟ بِـَٔايَـٰتِ رَبِّهِمْ وَلِقَآئِهِۦ فَحَبِطَتْ أَعْمَـٰلُهُمْ فَلَا نُقِيمُ لَهُمْ يَوْمَ ٱلْقِيَـٰمَةِ وَزْنًۭا
ulāika alladhīna kafarū biāyāti rabbihim waliqāihi faḥabiṭat aʿmāluhum falā nuqīmu lahum yawma l-qiyāmati waznan
یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے اپنے پروردگار کی آیتوں اور اس کے سامنے حاضر ہونے سے کفر کیا تو ان کے اعمال ضائع ہو گئے اور ہم قیامت کے دن ان کے لئے کچھ بھی وزن قائم نہیں کریں گے۔
اسم ضمیر
أُو۟لَـٰٓئِكَ
یہی لوگ
ulāika
اسم ضمیر
ٱلَّذِينَ
وہ ہیں جنہوں نے
alladhīna
فعل
كَفَرُوا۟
کفر کیا
kafarū
اسم
بِـَٔايَـٰتِ
آیتوں کا
biāyāti
اسم
رَبِّهِمْ
اپنے رب کی
rabbihim
اسم
وَلِقَآئِهِۦ
اور اس سے ملاقات کا
waliqāihi
فعل
فَحَبِطَتْ
تو ضائع ہو گئے
faḥabiṭat
اسم
أَعْمَـٰلُهُمْ
ان کے اعمال
aʿmāluhum
فعل
نُقِيمُ
ہم قائم کریں گے
nuqīmu
اسم
ٱلْقِيَـٰمَةِ
قیامت کے
l-qiyāmati
اسم
وَزْنًۭا
کوئی وزن
waznan
18:106
ذَٰلِكَ جَزَآؤُهُمْ جَهَنَّمُ بِمَا كَفَرُوا۟ وَٱتَّخَذُوٓا۟ ءَايَـٰتِى وَرُسُلِى هُزُوًا
dhālika jazāuhum jahannamu bimā kafarū wa-ittakhadhū āyātī warusulī huzuwan
یہ ان کی سزا ہے (یعنی) دوزخ اس لئے کہ انہوں نے کفر کیا اور ہماری آیتوں اور پیغمبروں کو ہنسی اور ٹھٹھا بنایا۔
اسم
جَزَآؤُهُمْ
ان کا بدلہ
jazāuhum
اسم
جَهَنَّمُ
جہنم ہے
jahannamu
فعل
كَفَرُوا۟
انہوں نے کفر کیا
kafarū
فعل
وَٱتَّخَذُوٓا۟
اور انہوں نے بنایا
wa-ittakhadhū
اسم
ءَايَـٰتِى
میری آیتوں کو
āyātī
اسم
وَرُسُلِى
اور میرے رسولوں کو
warusulī
18:107
إِنَّ ٱلَّذِينَ ءَامَنُوا۟ وَعَمِلُوا۟ ٱلصَّـٰلِحَـٰتِ كَانَتْ لَهُمْ جَنَّـٰتُ ٱلْفِرْدَوْسِ نُزُلًا
inna alladhīna āmanū waʿamilū l-ṣāliḥāti kānat lahum jannātu l-fir'dawsi nuzulan
جو لوگ ایمان لائے اور عمل نیک کئے ان کی مہمانی کے لئے فردوس کے باغ ہوں گے۔
اسم ضمیر
ٱلَّذِينَ
وہ لوگ جو
alladhīna
فعل
ءَامَنُوا۟
ایمان لائے
āmanū
فعل
وَعَمِلُوا۟
اور انہوں نے عمل کیے
waʿamilū
اسم
ٱلصَّـٰلِحَـٰتِ
نیک
l-ṣāliḥāti
اسم
ٱلْفِرْدَوْسِ
فردوس کے
l-fir'dawsi
اسم
نُزُلًا
مہمانی کے طور پر
nuzulan
18:108
خَـٰلِدِينَ فِيهَا لَا يَبْغُونَ عَنْهَا حِوَلًۭا
khālidīna fīhā lā yabghūna ʿanhā ḥiwalan
ہمیشہ ان میں رہیں گے اور وہاں سے مکان بدلنا نہ چاہیں گے۔
اسم
خَـٰلِدِينَ
ہمیشہ رہنے والے
khālidīna
فعل
يَبْغُونَ
وہ چاہیں گے
yabghūna
18:109
قُل لَّوْ كَانَ ٱلْبَحْرُ مِدَادًۭا لِّكَلِمَـٰتِ رَبِّى لَنَفِدَ ٱلْبَحْرُ قَبْلَ أَن تَنفَدَ كَلِمَـٰتُ رَبِّى وَلَوْ جِئْنَا بِمِثْلِهِۦ مَدَدًۭا
qul law kāna l-baḥru midādan likalimāti rabbī lanafida l-baḥru qabla an tanfada kalimātu rabbī walaw ji'nā bimith'lihi madadan
کہہ دو کہ اگر سمندر میرے پروردگار کی باتوں کے (لکھنے کے) لئے سیاہی ہو تو قبل اس کے کہ میرے پروردگار کی باتیں تمام ہوں سمندر ختم ہو جائے اگرچہ ہم اس کی مدد کو ویسا ہی اور (سمندر) لے آئیں۔
اسم
لِّكَلِمَـٰتِ
کلمات کے لیے
likalimāti
فعل
لَنَفِدَ
تو ضرور ختم ہو جائے
lanafida
اسم
كَلِمَـٰتُ
کلمات
kalimātu
فعل
جِئْنَا
ہم لے آئیں
ji'nā
اسم
بِمِثْلِهِۦ
اس کی مثل
bimith'lihi
اسم
مَدَدًۭا
مدد کے طور پر
madadan
18:110
قُلْ إِنَّمَآ أَنَا۠ بَشَرٌۭ مِّثْلُكُمْ يُوحَىٰٓ إِلَىَّ أَنَّمَآ إِلَـٰهُكُمْ إِلَـٰهٌۭ وَٰحِدٌۭ ۖ فَمَن كَانَ يَرْجُوا۟ لِقَآءَ رَبِّهِۦ فَلْيَعْمَلْ عَمَلًۭا صَـٰلِحًۭا وَلَا يُشْرِكْ بِعِبَادَةِ رَبِّهِۦٓ أَحَدًۢا
qul innamā anā basharun mith'lukum yūḥā ilayya annamā ilāhukum ilāhun wāḥidun faman kāna yarjū liqāa rabbihi falyaʿmal ʿamalan ṣāliḥan walā yush'rik biʿibādati rabbihi aḥadan
کہہ دو کہ میں تو تم جیسا ایک بشر ہوں (ہاں) میری طرف وحی آتی ہے کہ تمہارا معبود (وہی) ایک معبود ہے تو جو شخص اپنے پروردگار سے ملنے کی امید رکھے چاہئے کہ عمل نیک کرے اور اپنے پروردگار کی عبادت میں کسی کو شریک نہ بنائے۔
اسم
بَشَرٌۭ
ایک بشر ہوں
basharun
اسم
مِّثْلُكُمْ
تمہاری طرح
mith'lukum
فعل
يُوحَىٰٓ
وحی کی جاتی ہے
yūḥā
اسم
إِلَـٰهُكُمْ
تمہارا معبود
ilāhukum
اسم
إِلَـٰهٌۭ
معبود ہے
ilāhun
فعل
يَرْجُوا۟
امید رکھتا
yarjū
اسم
لِقَآءَ
ملاقات کی
liqāa
اسم
رَبِّهِۦ
اپنے رب سے
rabbihi
فعل
فَلْيَعْمَلْ
تو اسے چاہیے کہ عمل کرے
falyaʿmal
فعل
يُشْرِكْ
وہ شریک کرے
yush'rik
اسم
بِعِبَادَةِ
عبادت میں
biʿibādati
اسم
رَبِّهِۦٓ
اپنے رب کی
rabbihi