21:1
ٱقْتَرَبَ لِلنَّاسِ حِسَابُهُمْ وَهُمْ فِى غَفْلَةٍۢ مُّعْرِضُونَ
Iqtaraba lilnnāsi ḥisābuhum wa hum fī ghaflatin muʿ'riḍūna
لوگوں کا حساب نزدیک آپہنچا اور وہ غفلت میں پڑے منہ پھیر رہے ہیں۔
فعل
ٱقْتَرَبَ
قریب آ گیا
iq'taraba
اسم
لِلنَّاسِ
لوگوں کے لیے
lilnnāsi
اسم
حِسَابُهُمْ
ان کا حساب
ḥisābuhum
اسم ضمیر
وَهُمْ
اور وہ
wahum
اسم
غَفْلَةٍۢ
غفلت
ghaflatin
اسم
مُّعْرِضُونَ
منہ پھیرنے والے
muʿ'riḍūna
21:2
مَا يَأْتِيهِم مِّن ذِكْرٍۢ مِّن رَّبِّهِم مُّحْدَثٍ إِلَّا ٱسْتَمَعُوهُ وَهُمْ يَلْعَبُونَ
Mā ya'tīhim min dhikrin min rabbihim muḥ'dathin illā is'tamaʿūhu wahum yalʿabūna
جب ان کے پروردگار کی طرف سے کوئی نئی نصیحت آتی ہے تو اسے سنتے بھی ہیں تو کھیلتے ہوئے۔
فعل
يَأْتِيهِم
آتی ان کے پاس
yatīhim
اسم
ذِكْرٍۢ
کوئی نصیحت
dhik'rin
اسم
رَّبِّهِم
ان کے رب
rabbihim
اسم
مُّحْدَثٍ
نئی
muḥ'dathin
فعل
ٱسْتَمَعُوهُ
وہ سنتے ہیں اسے
is'tamaʿūhu
اسم ضمیر
وَهُمْ
اس حال میں کہ وہ
wahum
فعل
يَلْعَبُونَ
کھیل رہے ہوتے ہیں
yalʿabūna
21:3
لَاهِيَةًۭ قُلُوبُهُمْ ۗ وَأَسَرُّوا۟ ٱلنَّجْوَى ٱلَّذِينَ ظَلَمُوا۟ هَلْ هَـٰذَآ إِلَّا بَشَرٌۭ مِّثْلُكُمْ ۖ أَفَتَأْتُونَ ٱلسِّحْرَ وَأَنتُمْ تُبْصِرُونَ
Lāhiyatan qulūbuhum wa-asarrū l-najwā alladhīna ẓalamū hal hādhā illā basharun mith'lukum afata'tūna l-siḥ'ra wa-antum tub'ṣirūna
ان کے دل غفلت میں پڑے ہوئے ہیں اور ظالم لوگ چپکے چپکے صلاحیں کرتے ہیں کہ یہ شخص تم جیسا ہی ایک انسان ہے تو تم آنکھوں دیکھتے جادو کی طرف کیوں جاتے ہو؟
اسم
لَاهِيَةًۭ
غافل
lāhiyatan
اسم
قُلُوبُهُمْ ۗ
ان کے دل
qulūbuhum
فعل
وَأَسَرُّوا۟
اور انہوں نے چھپایا
wa-asarrū
اسم
ٱلنَّجْوَى
سرگوشی کو
l-najwā
اسم
ٱلَّذِينَ
جنہوں نے
alladhīna
فعل
ظَلَمُوا۟
ظلم کیا
ẓalamū
اسم
بَشَرٌۭ
ایک بشر
basharun
اسم
مِّثْلُكُمْ ۖ
تمہاری طرح
mith'lukum
فعل
أَفَتَأْتُونَ
تو کیا تم آتے ہو
afatatūna
اسم
ٱلسِّحْرَ
جادو کی طرف
l-siḥ'ra
اسم ضمیر
وَأَنتُمْ
حالانکہ تم
wa-antum
فعل
تُبْصِرُونَ
دیکھتے ہو
tub'ṣirūna
21:4
قَالَ رَبِّى يَعْلَمُ ٱلْقَوْلَ فِى ٱلسَّمَآءِ وَٱلْأَرْضِ ۖ وَهُوَ ٱلسَّمِيعُ ٱلْعَلِيمُ
Qāla rabbī yaʿlamu l-qawla fī l-samāi wal-arḍi wahuwa l-samīʿu l-ʿalīmu
پیغمبر نے کہا کہ جو بات آسمان اور زمین میں (کہی جاتی) ہے میرا پروردگار اسے جانتا ہے اور وہ سننے والا (اور) جاننے والا ہے۔
فعل
يَعْلَمُ
جانتا ہے
yaʿlamu
اسم
ٱلْقَوْلَ
بات کو
l-qawla
اسم
ٱلسَّمَآءِ
آسمان
l-samāi
اسم
وَٱلْأَرْضِ ۖ
اور زمین
wal-arḍi
اسم ضمیر
وَهُوَ
اور وہ
wahuwa
اسم
ٱلسَّمِيعُ
خوب سننے والا
l-samīʿu
اسم
ٱلْعَلِيمُ
خوب جاننے والا
l-ʿalīmu
21:5
بَلْ قَالُوٓا۟ أَضْغَـٰثُ أَحْلَـٰمٍۭ بَلِ ٱفْتَرَىٰهُ بَلْ هُوَ شَاعِرٌۭ فَلْيَأْتِنَا بِـَٔايَةٍۢ كَمَآ أُرْسِلَ ٱلْأَوَّلُونَ
Bal qālū aḍghāthu aḥlāmin bali if'tarāhu bal huwa shāʿirun falyatinā biāyatin kamā ur'sila l-awalūna
بلکہ یہ لوگ کہتے ہیں کہ (یہ قرآن) پریشان خوابوں کا مجموعہ ہے بلکہ اس نے اس کو اپنی طرف سے بنا لیا ہے بلکہ یہ شاعر ہے تو جیسے پہلے پیغمبر (نشانیاں دے کر) بھیجے گئے تھے اسی طرح یہ بھی ہمارے پاس کوئی نشانی لائے۔
فعل
قَالُوٓا۟
انہوں نے کہا
qālū
اسم
أَضْغَـٰثُ
پریشان
aḍghāthu
اسم
أَحْلَـٰمٍۭ
خواب
aḥlāmin
فعل
ٱفْتَرَىٰهُ
اس نے گھڑ لیا ہے اسے
if'tarāhu
اسم
شَاعِرٌۭ
ایک شاعر ہے
shāʿirun
فعل
فَلْيَأْتِنَا
تو اسے چاہیے کہ لائے ہمارے پاس
falyatinā
اسم
بِـَٔايَةٍۢ
کوئی نشانی
biāyatin
فعل
أُرْسِلَ
بھیجے گئے
ur'sila
اسم
ٱلْأَوَّلُونَ
پہلے لوگ
l-awalūna
21:6
مَآ ءَامَنَتْ قَبْلَهُم مِّن قَرْيَةٍ أَهْلَكْنَـٰهَآ ۖ أَفَهُمْ يُؤْمِنُونَ
Mā āmanat qablahum min qaryatin ahlaknāhā afahum yu'minūna
ان سے پہلے کوئی بستی بھی جس کو ہم نے ہلاک کر ڈالا ایمان نہ لائی تھی تو کیا یہ ایمان لے آئیں گے؟
فعل
ءَامَنَتْ
ایمان لائی
āmanat
اسم
قَبْلَهُم
ان سے پہلے
qablahum
فعل
أَهْلَكْنَـٰهَآ ۖ
ہم نے ہلاک کیا اسے
ahlaknāhā
حرف
أَفَهُمْ
تو کیا وہ
afahum
فعل
يُؤْمِنُونَ
ایمان لائیں گے
yu'minūna
21:7
وَمَآ أَرْسَلْنَا قَبْلَكَ إِلَّا رِجَالًۭا نُّوحِىٓ إِلَيْهِمْ ۖ فَسْـَٔلُوٓا۟ أَهْلَ ٱلذِّكْرِ إِن كُنتُمْ لَا تَعْلَمُونَ
Wamā arsalnā qablaka illā rijālan nūḥī ilayhim fas'alū ahla l-dhik'ri in kuntum lā taʿlamūna
اور ہم نے تم سے پہلے مرد ہی (پیغمبر بنا کر) بھیجے جن کی طرف ہم وحی بھیجتے تھے۔ اگر تم لوگ نہیں جانتے تو اہل کتاب سے پوچھ لو۔
فعل
أَرْسَلْنَا
ہم نے بھیجا
arsalnā
اسم
قَبْلَكَ
آپ سے پہلے
qablaka
فعل
نُّوحِىٓ
ہم وحی کرتے تھے
nūḥī
حرف
إِلَيْهِمْ ۖ
ان کی طرف
ilayhim
فعل
فَسْـَٔلُوٓا۟
تو پوچھو
fasalū
اسم
ٱلذِّكْرِ
اہل کتاب
l-dhik'ri
فعل
تَعْلَمُونَ
تم جانتے
taʿlamūna
21:8
وَمَا جَعَلْنَـٰهُمْ جَسَدًۭا لَّا يَأْكُلُونَ ٱلطَّعَامَ وَمَا كَانُوا۟ خَـٰلِدِينَ
Wamā jaʿalnāhum jasadan lā ya'kulūna l-ṭaʿāma wamā kānū khālidīna
اور ہم نے ان کے ایسے جسم نہیں بنائے تھے کہ وہ کھانا نہ کھائیں اور نہ وہ ہمیشہ رہنے والے تھے۔
فعل
جَعَلْنَـٰهُمْ
ہم نے بنایا ان کو
jaʿalnāhum
فعل
يَأْكُلُونَ
وہ کھاتے تھے
yakulūna
اسم
ٱلطَّعَامَ
کھانا
l-ṭaʿāma
اسم
خَـٰلِدِينَ
ہمیشہ رہنے والے
khālidīna
21:9
ثُمَّ صَدَقْنَـٰهُمُ ٱلْوَعْدَ فَأَنجَيْنَـٰهُمْ وَمَن نَّشَآءُ وَأَهْلَكْنَا ٱلْمُسْرِفِينَ
Thumma ṣadaqnāhumu l-waʿda fa-anjaynāhum waman nashāu wa-ahlaknā l-mus'rifīna
پھر ہم نے ان سے جو وعدہ کیا تھا سچا کر دیا تو ان کو اور جس کو چاہا نجات دی اور حد سے بڑھ جانے والوں کو ہلاک کر دیا۔
فعل
صَدَقْنَـٰهُمُ
ہم نے سچا کر دیا ان سے
ṣadaqnāhumu
فعل
فَأَنجَيْنَـٰهُمْ
تو ہم نے نجات دی ان کو
fa-anjaynāhum
فعل
نَّشَآءُ
ہم نے چاہا
nashāu
فعل
وَأَهْلَكْنَا
اور ہم نے ہلاک کر دیا
wa-ahlaknā
اسم
ٱلْمُسْرِفِينَ
حد سے بڑھنے والوں کو
l-mus'rifīna
21:10
لَقَدْ أَنزَلْنَآ إِلَيْكُمْ كِتَـٰبًۭا فِيهِ ذِكْرُكُمْ ۖ أَفَلَا تَعْقِلُونَ
Laqad anzalnā ilaykum kitāban fīhi dhik'rukum afalā taʿqilūna
ہم نے تمہاری طرف ایک کتاب بھیجی ہے جس میں تمہارا تذکرہ ہے تو کیا تم عقل نہیں رکھتے؟
فعل
أَنزَلْنَآ
ہم نے نازل کی
anzalnā
حرف
إِلَيْكُمْ
تمہاری طرف
ilaykum
اسم
كِتَـٰبًۭا
ایک کتاب
kitāban
اسم
ذِكْرُكُمْ ۖ
تمہارا تذکرہ ہے
dhik'rukum
حرف
أَفَلَا
تو کیا نہیں
afalā
فعل
تَعْقِلُونَ
تم عقل سے کام لیتے
taʿqilūna
21:11
وَكَمْ قَصَمْنَا مِن قَرْيَةٍۢ كَانَتْ ظَالِمَةًۭ وَأَنشَأْنَا بَعْدَهَا قَوْمًا ءَاخَرِينَ
Wakam qaṣamnā min qaryatin kānat ẓālimatan wa-anshanā baʿdahā qawmanākharīna
اور کتنی ہی بستیاں ہم نے تباہ کر دیں جو ستمگار تھیں اور ان کے بعد اور لوگ پیدا کر دیئے۔
حرف
وَكَمْ
اور کتنی ہی
wakam
فعل
قَصَمْنَا
ہم نے توڑ دیں
qaṣamnā
اسم
ظَالِمَةًۭ
ظالم
ẓālimatan
فعل
وَأَنشَأْنَا
اور ہم نے پیدا کی
wa-anshanā
اسم
بَعْدَهَا
اس کے بعد
baʿdahā
اسم
ءَاخَرِينَ
دوسری
ākharīna
21:12
فَلَمَّآ أَحَسُّوا۟ بَأْسَنَآ إِذَا هُم مِّنْهَا يَرْكُضُونَ
Falammā aḥassū basanā idhā hum min'hā yarkuḍūna
جب انہوں نے ہمارے عذاب کو دیکھا تو لگے اس سے بھاگنے۔
حرف
فَلَمَّآ
پھر جب
falammā
فعل
أَحَسُّوا۟
انہوں نے محسوس کیا
aḥassū
اسم
بَأْسَنَآ
ہمارا عذاب
basanā
فعل
يَرْكُضُونَ
بھاگنے لگے
yarkuḍūna
21:13
لَا تَرْكُضُوا۟ وَٱرْجِعُوٓا۟ إِلَىٰ مَآ أُتْرِفْتُمْ فِيهِ وَمَسَـٰكِنِكُمْ لَعَلَّكُمْ تُسْـَٔلُونَ
Lā tarkuḍū wa-ir'jiʿū ilā mā ut'rif'tum fīhi wamasākinikum laʿallakum tus'alūna
(ہم نے کہا) بھاگو نہیں اور جن (نعمتوں) میں تم عیش کرتے تھے ان کی طرف اور اپنے گھروں کی طرف لوٹ جاؤ تاکہ تم سے (کچھ) پوچھا جائے۔
فعل
تَرْكُضُوا۟
بھاگو
tarkuḍū
فعل
وَٱرْجِعُوٓا۟
اور لوٹو
wa-ir'jiʿū
فعل
أُتْرِفْتُمْ
تم عیش کرتے تھے
ut'rif'tum
اسم
وَمَسَـٰكِنِكُمْ
اور اپنے گھروں
wamasākinikum
حرف
لَعَلَّكُمْ
تاکہ تم سے
laʿallakum
فعل
تُسْـَٔلُونَ
سوال کیا جائے
tus'alūna
21:14
قَالُوا۟ يَـٰوَيْلَنَآ إِنَّا كُنَّا ظَـٰلِمِينَ
Qālū yāwaylanā innā kunnā ẓālimīna
کہنے لگے ہائے شامت بےشک ہم ظالم تھے.
فعل
قَالُوا۟
انہوں نے کہا
qālū
اسم
يَـٰوَيْلَنَآ
ہائے ہماری بربادی
yāwaylanā
اسم
ظَـٰلِمِينَ
ظالم
ẓālimīna
21:15
فَمَا زَالَت تِّلْكَ دَعْوَىٰهُمْ حَتَّىٰ جَعَلْنَـٰهُمْ حَصِيدًا خَـٰمِدِينَ
Famā zālat til'ka daʿwāhum ḥattā jaʿalnāhum ḥaṣīdan khāmidīna
تو وہ ہمیشہ اسی طرح پکارتے رہے یہاں تک کہ ہم نے ان کو (کھیتی کی طرح) کاٹ کر (اور آگ کی طرح) بجھا کر ڈھیر کر دیا۔
اسم
دَعْوَىٰهُمْ
ان کی پکار
daʿwāhum
حرف
حَتَّىٰ
یہاں تک کہ
ḥattā
فعل
جَعَلْنَـٰهُمْ
ہم نے کر دیا ان کو
jaʿalnāhum
اسم
حَصِيدًا
کٹی ہوئی کھیتی
ḥaṣīdan
اسم
خَـٰمِدِينَ
بجھی ہوئی آگ
khāmidīna
21:16
وَمَا خَلَقْنَا ٱلسَّمَآءَ وَٱلْأَرْضَ وَمَا بَيْنَهُمَا لَـٰعِبِينَ
Wamā khalaqnā l-samāa wal-arḍa wamā baynahumā lāʿibīna
اور ہم نے آسمان اور زمین کو اور جو کچھ ان دونوں کے بیچ میں ہے ان کو کھیلتے ہوئے نہیں بنایا۔
فعل
خَلَقْنَا
ہم نے پیدا کیا
khalaqnā
اسم
ٱلسَّمَآءَ
آسمان
l-samāa
اسم
وَٱلْأَرْضَ
اور زمین
wal-arḍa
اسم
بَيْنَهُمَا
ان دونوں کے درمیان ہے
baynahumā
اسم
لَـٰعِبِينَ
کھیلتے ہوئے
lāʿibīna
21:17
لَوْ أَرَدْنَآ أَن نَّتَّخِذَ لَهْوًۭا لَّٱتَّخَذْنَـٰهُ مِن لَّدُنَّآ إِن كُنَّا فَـٰعِلِينَ
Law aradnā an nattakhidha lahwan la-ittakhadhnāhu min ladunnā in kunnā fāʿilīna
اگر ہم چاہتے کہ کوئی کھیل بنائیں تو ہم اسے اپنے پاس سے ہی بنا لیتے، اگر ہم ایسا کرنے والے ہوتے۔
فعل
أَرَدْنَآ
ہم ارادہ کرتے
aradnā
فعل
نَّتَّخِذَ
ہم بنائیں
nattakhidha
اسم
لَهْوًۭا
کوئی کھیل
lahwan
فعل
لَّٱتَّخَذْنَـٰهُ
تو ضرور ہم بنا لیتے اسے
la-ittakhadhnāhu
اسم
لَّدُنَّآ
اپنے پاس
ladunnā
اسم
فَـٰعِلِينَ
کرنے والے
fāʿilīna
21:18
بَلْ نَقْذِفُ بِٱلْحَقِّ عَلَى ٱلْبَـٰطِلِ فَيَدْمَغُهُۥ فَإِذَا هُوَ زَاهِقٌۭ ۚ وَلَكُمُ ٱلْوَيْلُ مِمَّا تَصِفُونَ
Bal naqdhifu bil-ḥaqi ʿalā l-bāṭili fayadmaghuhu fa-idhā huwa zāhiqun walakumu l-waylu mimmā taṣifūna
بلکہ ہم سچ کو جھوٹ پر کھینچ مارتے ہیں تو وہ اس کا سر توڑ دیتا ہے اور جھوٹ اسی وقت نابود ہوجاتا ہے اور جو باتیں تم بناتے ہو ان سے تمہاری ہی خرابی ہے۔
فعل
نَقْذِفُ
ہم مارتے ہیں
naqdhifu
اسم
بِٱلْحَقِّ
حق کو
bil-ḥaqi
اسم
ٱلْبَـٰطِلِ
باطل کے
l-bāṭili
فعل
فَيَدْمَغُهُۥ
تو وہ بھیجا پھاڑ دیتا ہے اس کا
fayadmaghuhu
حرف
فَإِذَا
پھر اچانک
fa-idhā
اسم
زَاهِقٌۭ ۚ
مٹنے والا ہے
zāhiqun
حرف
وَلَكُمُ
اور تمہارے لیے
walakumu
اسم
ٱلْوَيْلُ
ہلاکت ہے
l-waylu
فعل
تَصِفُونَ
تم بیان کرتے ہو
taṣifūna
21:19
وَلَهُۥ مَن فِى ٱلسَّمَـٰوَٰتِ وَٱلْأَرْضِ ۚ وَمَنْ عِندَهُۥ لَا يَسْتَكْبِرُونَ عَنْ عِبَادَتِهِۦ وَلَا يَسْتَحْسِرُونَ
Walahu man fī l-samāwāti wal-arḍi waman ʿindahu lā yastakbirūna ʿan ʿibādatihi walā yastaḥsirūna
اور جو کچھ آسمانوں اور زمین میں ہے اسی کا ہے اور جو (فرشتے) اس کے پاس ہیں وہ اس کی عبادت سے نہ سرکشی کرتے اور نہ تھکتے ہیں۔
حرف
وَلَهُۥ
اور اسی کا ہے
walahu
اسم
ٱلسَّمَـٰوَٰتِ
آسمانوں
l-samāwāti
اسم
وَٱلْأَرْضِ ۚ
اور زمین
wal-arḍi
اسم
عِندَهُۥ
اس کے پاس ہیں
ʿindahu
فعل
يَسْتَكْبِرُونَ
وہ تکبر کرتے
yastakbirūna
اسم
عِبَادَتِهِۦ
اس کی عبادت
ʿibādatihi
فعل
يَسْتَحْسِرُونَ
وہ تھکتے ہیں
yastaḥsirūna
21:20
يُسَبِّحُونَ ٱلَّيْلَ وَٱلنَّهَارَ لَا يَفْتُرُونَ
Yusabbiḥūna al-layla wal-nahāra lā yafturūna
وہ رات دن (اس کی) تسبیح کرتے رہتے ہیں اور سستی نہیں کرتے۔
فعل
يُسَبِّحُونَ
وہ تسبیح کرتے ہیں
yusabbiḥūna
اسم
ٱلَّيْلَ
رات کو
al-layla
اسم
وَٱلنَّهَارَ
اور دن کو
wal-nahāra
فعل
يَفْتُرُونَ
وہ سستی کرتے
yafturūna
21:21
أَمِ ٱتَّخَذُوٓا۟ ءَالِهَةًۭ مِّنَ ٱلْأَرْضِ هُمْ يُنشِرُونَ
Ami ittakhadhū ālihatan mina l-arḍi hum yunshirūna
کیا انہوں نے زمین کی چیزوں میں سے ایسے معبود بنا لیے ہیں جو (مردوں کو) زندہ کرتے ہیں؟
فعل
ٱتَّخَذُوٓا۟
انہوں نے بنا لیے
ittakhadhū
اسم
ءَالِهَةًۭ
معبود
ālihatan
فعل
يُنشِرُونَ
زندہ کرتے ہیں
yunshirūna
21:22
لَوْ كَانَ فِيهِمَآ ءَالِهَةٌ إِلَّا ٱللَّهُ لَفَسَدَتَا ۚ فَسُبْحَـٰنَ ٱللَّهِ رَبِّ ٱلْعَرْشِ عَمَّا يَصِفُونَ
Law kāna fīhimā ālihatun illā l-lahu lafasadatā fasub'ḥāna l-lahi
rabbi l-ʿarshi ʿammā yaṣifūna
اگر آسمان اور زمین میں خدا کے سوا اور معبود ہوتے تو دونوں درہم برہم ہوجاتے۔ جو باتیں یہ لوگ بتاتے ہیں خدائے مالک عرش ان سے پاک ہے۔
حرف
فِيهِمَآ
ان دونوں میں
fīhimā
اسم
ءَالِهَةٌ
معبود
ālihatun
اسم معرفہ
ٱللَّهُ
اللہ
l-lahu
فعل
لَفَسَدَتَا ۚ
تو البتہ وہ دونوں تباہ ہو جاتے
lafasadatā
اسم
فَسُبْحَـٰنَ
تو پاک ہے
fasub'ḥāna
اسم معرفہ
ٱللَّهِ
اللہ
l-lahi
اسم
ٱلْعَرْشِ
عرش کا
l-ʿarshi
فعل
يَصِفُونَ
وہ بیان کرتے ہیں
yaṣifūna
21:23
لَا يُسْـَٔلُ عَمَّا يَفْعَلُ وَهُمْ يُسْـَٔلُونَ
Lā yus'alu ʿammā yafʿalu wahum yus'alūna
وہ جو کام کرتا ہے اس کی اس سے پرسش نہیں ہوگی اور (جو کام یہ لوگ کرتے ہیں اس کی) ان سے پرسش ہوگی۔
فعل
يُسْـَٔلُ
اس سے سوال کیا جائے گا
yus'alu
حرف
عَمَّا
اس کے بارے میں جو
ʿammā
فعل
يَفْعَلُ
وہ کرتا ہے
yafʿalu
اسم ضمیر
وَهُمْ
اور ان سے
wahum
فعل
يُسْـَٔلُونَ
سوال کیا جائے گا
yus'alūna
21:24
أَمِ ٱتَّخَذُوا۟ مِن دُونِهِۦٓ ءَالِهَةًۭ ۖ قُلْ هَاتُوا۟ بُرْهَـٰنَكُمْ ۖ هَـٰذَا ذِكْرُ مَن مَّعِىَ وَذِكْرُ مَن قَبْلِى ۗ بَلْ أَكْثَرُهُمْ لَا يَعْلَمُونَ ٱلْحَقَّ ۖ فَهُم مُّعْرِضُونَ
Ami ittakhadhū min dūnihi ālihatan qul hātū bur'hānakum hādhā dhik'ru man maʿiya wadhik'ru man qablī bal aktharuhum lā yaʿlamūna l-ḥaqa fahum muʿ'riḍūna
کیا لوگوں نے خدا کے سوا اور معبود بنا لیے ہیں؟ کہہ دو کہ اپنی دلیل پیش کرو۔ یہ (میری جماعت کے) لوگوں کے لیے نصیحت ہے اور جو مجھ سے پہلے ہو گزرے ہیں ان کے لیے بھی نصیحت تھی۔ بلکہ ان میں سے اکثر حق بات کو نہیں جانتے اور اس لیے منہ پھیر لیتے ہیں۔
فعل
ٱتَّخَذُوا۟
انہوں نے بنا لیے
ittakhadhū
اسم
دُونِهِۦٓ
اس کے سوا
dūnihi
اسم
ءَالِهَةًۭ ۖ
معبود
ālihatan
اسم
بُرْهَـٰنَكُمْ ۖ
اپنی دلیل
bur'hānakum
حرف
مَّعِىَ
میرے ساتھ ہیں
maʿiya
اسم
وَذِكْرُ
اور نصیحت ہے
wadhik'ru
اسم
قَبْلِى ۗ
مجھ سے پہلے تھے
qablī
اسم
أَكْثَرُهُمْ
ان کے اکثر
aktharuhum
فعل
يَعْلَمُونَ
جانتے
yaʿlamūna
اسم
مُّعْرِضُونَ
منہ پھیرنے والے ہیں
muʿ'riḍūna
21:25
وَمَآ أَرْسَلْنَا مِن قَبْلِكَ مِن رَّسُولٍ إِلَّا نُوحِىٓ إِلَيْهِ أَنَّهُۥ لَآ إِلَـٰهَ إِلَّآ أَنَا۠ فَٱعْبُدُونِ
Wamā arsalnā min qablika min rasūlin illā nūḥī ilayhi annahu lā ilāha illā anā fa-uʿ'budūni
اور ہم نے تم سے پہلے کوئی پیغمبر نہیں بھیجا مگر اس کی طرف یہی وحی بھیجتے رہے کہ میرے سوا کوئی معبود نہیں تو میری ہی عبادت کرو۔
فعل
أَرْسَلْنَا
ہم نے بھیجا
arsalnā
اسم
قَبْلِكَ
آپ سے پہلے
qablika
فعل
نُوحِىٓ
ہم وحی کرتے تھے
nūḥī
حرف
إِلَيْهِ
اس کی طرف
ilayhi
اسم
إِلَـٰهَ
کوئی معبود
ilāha
فعل
فَٱعْبُدُونِ
تو میری عبادت کرو
fa-uʿ'budūni
21:26
وَقَالُوا۟ ٱتَّخَذَ ٱلرَّحْمَـٰنُ وَلَدًۭا ۗ سُبْحَـٰنَهُۥ ۚ بَلْ عِبَادٌۭ مُّكْرَمُونَ
Waqālū ittakhadha l-raḥmānu waladan sub'ḥānahu bal ʿibādun muk'ramūna
اور کہتے ہیں کہ خدا بیٹا رکھتا ہے، وہ پاک ہے۔ بلکہ (جن کو یہ لوگ اس کے بیٹے بیٹیاں سمجھتے ہیں) وہ اس کے عزت والے بندے ہیں۔
فعل
وَقَالُوا۟
اور انہوں نے کہا
waqālū
فعل
ٱتَّخَذَ
بنا لیا
ittakhadha
اسم
ٱلرَّحْمَـٰنُ
رحمٰن نے
l-raḥmānu
اسم
سُبْحَـٰنَهُۥ ۚ
وہ پاک ہے
sub'ḥānahu
اسم
عِبَادٌۭ
بندے ہیں
ʿibādun
اسم
مُّكْرَمُونَ
عزت والے
muk'ramūna
21:27
لَا يَسْبِقُونَهُۥ بِٱلْقَوْلِ وَهُم بِأَمْرِهِۦ يَعْمَلُونَ
Lā yasbiqūnahu bil-qawli wahum bi-amrihi yaʿmalūna
اس کے آگے بڑھ کر بول نہیں سکتے اور اس کے حکم پر عمل کرتے ہیں۔
فعل
يَسْبِقُونَهُۥ
وہ اس سے سبقت لے جاتے
yasbiqūnahu
اسم
بِٱلْقَوْلِ
بات میں
bil-qawli
اسم
بِأَمْرِهِۦ
اس کے حکم سے
bi-amrihi
فعل
يَعْمَلُونَ
عمل کرتے ہیں
yaʿmalūna
21:28
يَعْلَمُ مَا بَيْنَ أَيْدِيهِمْ وَمَا خَلْفَهُمْ وَلَا يَشْفَعُونَ إِلَّا لِمَنِ ٱرْتَضَىٰ وَهُم مِّنْ خَشْيَتِهِۦ مُشْفِقُونَ
Yaʿlamu mā bayna aydīhim wamā khalfahum walā yashfaʿūna illā limani ir'taḍā wahum min khashyatihi mush'fiqūna
جو کچھ ان کے آگے ہے اور جو کچھ ان کے پیچھے ہے وہ اسے جانتا ہے اور وہ اس کے سوا جس کے لیے وہ پسند کرے سفارش نہیں کرسکتے اور اس کے خوف سے ڈرتے رہتے ہیں۔
فعل
يَعْلَمُ
وہ جانتا ہے
yaʿlamu
اسم
أَيْدِيهِمْ
ان کے
aydīhim
اسم
خَلْفَهُمْ
ان کے پیچھے ہے
khalfahum
فعل
يَشْفَعُونَ
وہ سفارش کرتے
yashfaʿūna
حرف
لِمَنِ
اس کے لیے جسے
limani
فعل
ٱرْتَضَىٰ
وہ پسند کرے
ir'taḍā
اسم
خَشْيَتِهِۦ
اس کے خوف
khashyatihi
اسم
مُشْفِقُونَ
ڈرنے والے ہیں
mush'fiqūna
21:29
۞ وَمَن يَقُلْ مِنْهُمْ إِنِّىٓ إِلَـٰهٌۭ مِّن دُونِهِۦ فَذَٰلِكَ نَجْزِيهِ جَهَنَّمَ ۚ كَذَٰلِكَ نَجْزِى ٱلظَّـٰلِمِينَ
Waman yaqul min'hum innī ilāhun min dūnihi fadhālika najzīhi jahannama kadhālika najzī l-ẓālimīna
اور جو کوئی ان میں سے یہ کہے کہ خدا کے سوا میں معبود ہوں تو اسے ہم دوزخ کی سزا دیں گے اور ہم ظالموں کو ایسی ہی سزا دیا کرتے ہیں۔
اسم
۞ وَمَن
اور جو کوئی
waman
حرف
مِنْهُمْ
ان میں سے
min'hum
اسم
إِلَـٰهٌۭ
ایک معبود ہوں
ilāhun
اسم
دُونِهِۦ
اس کے علاوہ
dūnihi
اسم ضمیر
فَذَٰلِكَ
تو یہ شخص
fadhālika
فعل
نَجْزِيهِ
ہم بدلہ دیں گے اسے
najzīhi
اسم معرفہ
جَهَنَّمَ ۚ
جہنم کا
jahannama
حرف
كَذَٰلِكَ
اسی طرح
kadhālika
فعل
نَجْزِى
ہم بدلہ دیتے ہیں
najzī
اسم
ٱلظَّـٰلِمِينَ
ظالموں کو
l-ẓālimīna
21:30
أَوَلَمْ يَرَ ٱلَّذِينَ كَفَرُوٓا۟ أَنَّ ٱلسَّمَـٰوَٰتِ وَٱلْأَرْضَ كَانَتَا رَتْقًۭا فَفَتَقْنَـٰهُمَا ۖ وَجَعَلْنَا مِنَ ٱلْمَآءِ كُلَّ شَىْءٍ حَىٍّ ۖ أَفَلَا يُؤْمِنُونَ
Awalam yara alladhīna kafarū anna l-samāwāti wal-arḍa kānatā ratqan fafataqnāhumā wajaʿalnā mina l-māi kulla shay'in ḥayyin afalā yu'minūna
کیا کافروں نے نہیں دیکھا کہ آسمان اور زمین دونوں ملے ہوئے تھے تو ہم نے جدا جدا کردیا اور پانی سے ہر زندہ چیز پیدا کی، تو کیا وہ ایمان نہیں لاتے؟
حرف
أَوَلَمْ
کیا نہیں
awalam
اسم
ٱلَّذِينَ
جنہوں نے
alladhīna
فعل
كَفَرُوٓا۟
کفر کیا
kafarū
اسم
ٱلسَّمَـٰوَٰتِ
آسمان
l-samāwāti
اسم
وَٱلْأَرْضَ
اور زمین
wal-arḍa
فعل
فَفَتَقْنَـٰهُمَا ۖ
پھر ہم نے کھول دیا ان دونوں کو
fafataqnāhumā
فعل
وَجَعَلْنَا
اور ہم نے بنایا
wajaʿalnā
حرف
أَفَلَا
تو کیا نہیں
afalā
فعل
يُؤْمِنُونَ
وہ ایمان لاتے
yu'minūna
21:31
وَجَعَلْنَا فِى ٱلْأَرْضِ رَوَٰسِىَ أَن تَمِيدَ بِهِمْ وَجَعَلْنَا فِيهَا فِجَاجًۭا سُبُلًۭا لَّعَلَّهُمْ يَهْتَدُونَ
Wajaʿalnā fī l-arḍi rawāsiya an tamīda bihim wajaʿalnā fīhā fijājan subulan laʿallahum yahtadūna
اور ہم نے زمین میں پہاڑ بنائے تاکہ وہ لوگوں کو لے کر کہیں جھک نہ جائے اور اس میں کشادہ راستے بنائے تاکہ لوگ ان پر چلیں۔
فعل
وَجَعَلْنَا
اور ہم نے بنائے
wajaʿalnā
فعل
تَمِيدَ
وہ جھک جائے
tamīda
فعل
وَجَعَلْنَا
اور ہم نے بنائے
wajaʿalnā
اسم
فِجَاجًۭا
کشادہ راستے
fijājan
حرف
لَّعَلَّهُمْ
تاکہ وہ
laʿallahum
فعل
يَهْتَدُونَ
راہ پائیں
yahtadūna
21:32
وَجَعَلْنَا ٱلسَّمَآءَ سَقْفًۭا مَّحْفُوظًۭا ۖ وَهُمْ عَنْ ءَايَـٰتِهَا مُعْرِضُونَ
Wajaʿalnā l-samāa saqfan maḥfūẓan wahum ʿan āyātihā muʿ'riḍūna
اور آسمان کو محفوظ چھت بنایا، اس پر بھی وہ ہماری نشانیوں سے منہ پھیر رہے ہیں۔
فعل
وَجَعَلْنَا
اور ہم نے بنایا
wajaʿalnā
اسم
ٱلسَّمَآءَ
آسمان کو
l-samāa
اسم
مَّحْفُوظًۭا ۖ
محفوظ
maḥfūẓan
اسم ضمیر
وَهُمْ
اور وہ
wahum
اسم
ءَايَـٰتِهَا
اس کی نشانیوں
āyātihā
اسم
مُعْرِضُونَ
منہ پھیرنے والے ہیں
muʿ'riḍūna
21:33
وَهُوَ ٱلَّذِى خَلَقَ ٱلَّيْلَ وَٱلنَّهَارَ وَٱلشَّمْسَ وَٱلْقَمَرَ ۖ كُلٌّۭ فِى فَلَكٍۢ يَسْبَحُونَ
Wahuwa alladhī khalaqa al-layla wal-nahāra wal-shamsa wal-qamara kullun fī falakin yasbaḥūna
اور وہی تو ہے جس نے رات اور دن اور سورج اور چاند کو بنایا۔ سب ایک ایک دائرے میں تیر رہے ہیں۔
اسم ضمیر
وَهُوَ
اور وہ
wahuwa
اسم
ٱلَّذِى
وہ ہے جس نے
alladhī
اسم
ٱلَّيْلَ
رات کو
al-layla
اسم
وَٱلنَّهَارَ
اور دن کو
wal-nahāra
اسم
وَٱلشَّمْسَ
اور سورج کو
wal-shamsa
اسم
وَٱلْقَمَرَ ۖ
اور چاند کو
wal-qamara
اسم
فَلَكٍۢ
ایک دائرے
falakin
فعل
يَسْبَحُونَ
تیر رہے ہیں
yasbaḥūna
21:34
وَمَا جَعَلْنَا لِبَشَرٍۢ مِّن قَبْلِكَ ٱلْخُلْدَ ۖ أَفَإِي۟ن مِّتَّ فَهُمُ ٱلْخَـٰلِدُونَ
Wamā jaʿalnā libasharin min qablika l-khul'da afa-in mitta fahumu l-khālidūna
اور اے محمدﷺ تم سے پہلے بھی ہم نے کسی شخص کو ہمیشگی نہیں بخشی۔ تو کیا اگر تم مرجاؤ تو یہ لوگ ہمیشہ رہیں گے؟
فعل
جَعَلْنَا
ہم نے بنائی
jaʿalnā
اسم
لِبَشَرٍۢ
کسی بشر کے لیے
libasharin
اسم
قَبْلِكَ
آپ سے پہلے
qablika
اسم
ٱلْخُلْدَ ۖ
ہمیشگی
l-khul'da
حرف
أَفَإِي۟ن
تو کیا اگر
afa-in
فعل
مِّتَّ
آپ وفات پا جائیں
mitta
اسم ضمیر
فَهُمُ
تو وہ
fahumu
اسم
ٱلْخَـٰلِدُونَ
ہمیشہ رہنے والے ہیں
l-khālidūna
21:35
كُلُّ نَفْسٍۢ ذَآئِقَةُ ٱلْمَوْتِ ۗ وَنَبْلُوكُم بِٱلشَّرِّ وَٱلْخَيْرِ فِتْنَةًۭ ۖ وَإِلَيْنَا تُرْجَعُونَ
Kullu nafsin dhāiqatu l-mawti wanablūkum bil-shari wal-khayri fit'natan wa-ilaynā tur'jaʿūna
ہر شخص کو موت کا مزہ چکھنا ہے اور ہم تم لوگوں کو سختی اور آسودگی میں آزمائش کے طور پر مبتلا کرتے ہیں اور تم ہماری ہی طرف لوٹ کر آؤ گے۔
اسم
ذَآئِقَةُ
چکھنے والی ہے
dhāiqatu
اسم
ٱلْمَوْتِ ۗ
موت کو
l-mawti
فعل
وَنَبْلُوكُم
اور ہم آزماتے ہیں تمہیں
wanablūkum
اسم
بِٱلشَّرِّ
برائی سے
bil-shari
اسم
وَٱلْخَيْرِ
اور بھلائی سے
wal-khayri
اسم
فِتْنَةًۭ ۖ
آزمانے کے لیے
fit'natan
حرف
وَإِلَيْنَا
اور ہماری طرف
wa-ilaynā
فعل
تُرْجَعُونَ
تم لوٹائے جاؤ گے
tur'jaʿūna
21:36
وَإِذَا رَءَاكَ ٱلَّذِينَ كَفَرُوٓا۟ إِن يَتَّخِذُونَكَ إِلَّا هُزُوًا أَهَـٰذَا ٱلَّذِى يَذْكُرُ ءَالِهَتَكُمْ وَهُم بِذِكْرِ ٱلرَّحْمَـٰنِ هُمْ كَـٰفِرُونَ
Wa-idhā raāka alladhīna kafarū in yattakhidhūnaka illā huzuwan ahādhā alladhī yadhkuru ālihatakum wahum bidhik'ri l-raḥmāni hum kāfirūna
اور جب کافر تم کو دیکھتے ہیں تو تم سے استہزاء کرتے ہیں کہ کیا یہی وہ شخص ہے جو تمہارے معبودوں کا ذکر (برائی سے) کیا کرتا ہے اور وہ خود رحمٰن کے نام سے منکر ہیں۔
فعل
رَءَاكَ
وہ آپ کو دیکھتے ہیں
raāka
اسم
ٱلَّذِينَ
جنہوں نے
alladhīna
فعل
كَفَرُوٓا۟
کفر کیا
kafarū
فعل
يَتَّخِذُونَكَ
وہ آپ کو بناتے
yattakhidhūnaka
حرف
أَهَـٰذَا
کیا یہ ہے
ahādhā
فعل
يَذْكُرُ
ذکر کرتا ہے
yadhkuru
اسم
ءَالِهَتَكُمْ
تمہارے معبودوں کا
ālihatakum
اسم
بِذِكْرِ
ذکر سے
bidhik'ri
اسم
ٱلرَّحْمَـٰنِ
رحمٰن کے
l-raḥmāni
اسم
كَـٰفِرُونَ
کافر ہیں
kāfirūna
21:37
خُلِقَ ٱلْإِنسَـٰنُ مِنْ عَجَلٍۢ ۚ سَأُو۟رِيكُمْ ءَايَـٰتِى فَلَا تَسْتَعْجِلُونِ
Khuliqa l-insānu min ʿajalin sa-urīkum āyātī falā tastaʿjilūni
انسان جلد باز مخلوق ہے۔ میں تم کو عنقریب اپنی نشانیاں دکھاؤں گا تو تم جلدی نہ کرو۔
فعل
خُلِقَ
پیدا کیا گیا
khuliqa
اسم
ٱلْإِنسَـٰنُ
انسان
l-insānu
اسم
عَجَلٍۢ ۚ
جلد بازی
ʿajalin
فعل
سَأُو۟رِيكُمْ
عنقریب میں تمہیں دکھاؤں گا
sa-urīkum
اسم
ءَايَـٰتِى
اپنی نشانیاں
āyātī
فعل
تَسْتَعْجِلُونِ
تم مجھ سے جلدی مانگو
tastaʿjilūni
21:38
وَيَقُولُونَ مَتَىٰ هَـٰذَا ٱلْوَعْدُ إِن كُنتُمْ صَـٰدِقِينَ
Wayaqūlūna matā hādhā l-waʿdu in kuntum ṣādiqīna
اور کہتے ہیں اگر تم سچے ہو تو (جس عذاب کا) یہ وعدہ (ہے وہ) کب (آئے گا)؟
فعل
وَيَقُولُونَ
اور وہ کہتے ہیں
wayaqūlūna
اسم
صَـٰدِقِينَ
سچے
ṣādiqīna
21:39
لَوْ يَعْلَمُ ٱلَّذِينَ كَفَرُوا۟ حِينَ لَا يَكُفُّونَ عَن وُجُوهِهِمُ ٱلنَّارَ وَلَا عَن ظُهُورِهِمْ وَلَا هُمْ يُنصَرُونَ
Law yaʿlamu alladhīna kafarū ḥīna lā yakuffūna ʿan wujūhihimu l-nāra walā ʿan ẓuhūrihim walā hum yunṣarūna
کاش کافر اس وقت کو جان لیں جب وہ نہ تو اپنے مونہوں پر سے آگ کو روک سکیں گے اور نہ اپنی پیٹھوں پر سے اور نہ ان کا کوئی مددگار ہوگا۔
اسم
ٱلَّذِينَ
وہ لوگ جنہوں نے
alladhīna
فعل
كَفَرُوا۟
کفر کیا
kafarū
فعل
يَكُفُّونَ
وہ روک سکیں گے
yakuffūna
اسم
وُجُوهِهِمُ
اپنے چہروں
wujūhihimu
اسم
ظُهُورِهِمْ
اپنی پیٹھوں
ẓuhūrihim
فعل
يُنصَرُونَ
مدد کیے جائیں گے
yunṣarūna
21:40
بَلْ تَأْتِيهِم بَغْتَةًۭ فَتَبْهَتُهُمْ فَلَا يَسْتَطِيعُونَ رَدَّهَا وَلَا هُمْ يُنظَرُونَ
Bal tatīhim baghtatan fatabhatuhum falā yastaṭīʿūna raddahā walā hum yunẓarūna
بلکہ (عذاب) ان پر ناگہاں آ واقع ہوگا اور ان کو پریشان کر دے گا پھر نہ تو وہ اس کو ہٹا سکیں گے اور نہ ان کو مہلت دی جائے گی۔
فعل
تَأْتِيهِم
وہ آئے گی ان کے پاس
tatīhim
اسم
بَغْتَةًۭ
اچانک
baghtatan
فعل
فَتَبْهَتُهُمْ
تو وہ انہیں حیران کر دے گی
fatabhatuhum
فعل
يَسْتَطِيعُونَ
وہ طاقت رکھیں گے
yastaṭīʿūna
اسم
رَدَّهَا
اسے لوٹانے کی
raddahā
فعل
يُنظَرُونَ
مہلت دیے جائیں گے
yunẓarūna
21:41
وَلَقَدِ ٱسْتُهْزِئَ بِرُسُلٍۢ مِّن قَبْلِكَ فَحَاقَ بِٱلَّذِينَ سَخِرُوا۟ مِنْهُم مَّا كَانُوا۟ بِهِۦ يَسْتَهْزِءُونَ
Walaqadi is'tuhzi-a birusulin min qablika faḥāqa bialladhīna sakhirū minhum mā kānū bihi yastahziūna
اور تم سے پہلے بھی پیغمبروں کے ساتھ استہزاء ہوتا رہا ہے تو جو لوگ ان سے تمسخر کیا کرتے تھے ان کو اسی (عذاب) نے جس کی ہنسی اڑاتے تھے آ گھیرا۔
حرف
وَلَقَدِ
اور البتہ تحقیق
walaqadi
فعل
ٱسْتُهْزِئَ
مذاق اڑایا گیا
us'tuh'zi-a
اسم
بِرُسُلٍۢ
رسولوں کا
birusulin
اسم
قَبْلِكَ
آپ سے پہلے
qablika
فعل
فَحَاقَ
تو گھیر لیا
faḥāqa
اسم
بِٱلَّذِينَ
ان لوگوں کو جنہوں نے
bi-alladhīna
فعل
سَخِرُوا۟
مذاق کیا
sakhirū
فعل
يَسْتَهْزِءُونَ
مذاق اڑاتے تھے
yastahziūna
21:42
قُلْ مَن يَكْلَؤُكُم بِٱلَّيْلِ وَٱلنَّهَارِ مِنَ ٱلرَّحْمَـٰنِ ۗ بَلْ هُمْ عَن ذِكْرِ رَبِّهِم مُّعْرِضُونَ
Qul man yaklaokum bi-al-laili wa-al-nahāri mina l-raḥmāni bal hum ʿan dhik'ri rabbihim muʿ'riḍūna
کہو کہ رات کو اور دن کو خدا سے تمہاری کون حفاظت کرسکتا ہے؟ بات یہ ہے کہ وہ اپنے پروردگار کی یاد سے منہ پھیر رہے ہیں۔
فعل
يَكْلَؤُكُم
حفاظت کرتا ہے تمہاری
yakla-ukum
اسم
بِٱلَّيْلِ
رات میں
bi-al-layli
اسم
وَٱلنَّهَارِ
اور دن میں
wal-nahāri
اسم معرفہ
ٱلرَّحْمَـٰنِ ۗ
رحمٰن
l-raḥmāni
اسم
رَبِّهِم
اپنے رب کی
rabbihim
اسم
مُّعْرِضُونَ
منہ پھیرنے والے ہیں
muʿ'riḍūna
21:43
أَمْ لَهُمْ ءَالِهَةٌۭ تَمْنَعُهُم مِّن دُونِنَا ۚ لَا يَسْتَطِيعُونَ نَصْرَ أَنفُسِهِمْ وَلَا هُم مِّنَّا يُصْحَبُونَ
Am lahum ālihatun tamnaʿuhum min dūninā lā yastaṭīʿūna naṣra anfusihim walā hum minnā yuṣḥabūna
کیا ہمارے سوا ان کے اور معبود ہیں کہ ان کو (عذاب سے) بچا سکیں؟ وہ نہ تو اپنی ہی مدد کی طاقت رکھتے ہیں اور نہ ہماری طرف سے ان کی رفاقت کی جاتی ہے۔
اسم
ءَالِهَةٌۭ
معبود ہیں
ālihatun
فعل
تَمْنَعُهُم
جو بچائیں ان کو
tamnaʿuhum
اسم
دُونِنَا ۚ
ہمارے سوا
dūninā
فعل
يَسْتَطِيعُونَ
وہ طاقت رکھتے
yastaṭīʿūna
اسم
أَنفُسِهِمْ
اپنی جانوں کی
anfusihim
فعل
يُصْحَبُونَ
ساتھ دیے جائیں گے
yuṣ'ḥabūna
21:44
بَلْ مَتَّعْنَا هَـٰٓؤُلَآءِ وَءَابَآءَهُمْ حَتَّىٰ طَالَ عَلَيْهِمُ ٱلْعُمُرُ ۗ أَفَلَا يَرَوْنَ أَنَّا نَأْتِى ٱلْأَرْضَ نَنقُصُهَا مِنْ أَطْرَافِهَآ ۚ أَفَهُمُ ٱلْغَـٰلِبُونَ
Bal mattaʿnā hāulāi waābāahum ḥattā ṭāla ʿalayhimu l-ʿumuru afalā yarawna annā na'tī l-arḍa nanquṣuhā min aṭrāfihā afahumu l-ghālibūna
بلکہ ہم ان لوگوں کو اور ان کے باپ دادا کو متمتع کرتے رہے یہاں تک کہ ان کی عمریں دراز ہوگئیں۔ کیا یہ نہیں دیکھتے کہ ہم زمین کو اس کے کناروں سے گھٹاتے چلے آتے ہیں تو کیا یہ لوگ غالب ہوں گے؟
فعل
مَتَّعْنَا
ہم نے فائدہ پہنچایا
mattaʿnā
اسم ضمیر
هَـٰٓؤُلَآءِ
ان کو
hāulāi
اسم
وَءَابَآءَهُمْ
اور ان کے باپ دادا کو
waābāahum
حرف
حَتَّىٰ
یہاں تک کہ
ḥattā
حرف
عَلَيْهِمُ
ان پر
ʿalayhimu
اسم
ٱلْعُمُرُ ۗ
عمر
l-ʿumuru
حرف
أَفَلَا
تو کیا نہیں
afalā
فعل
يَرَوْنَ
وہ دیکھتے
yarawna
اسم
ٱلْأَرْضَ
زمین پر
l-arḍa
فعل
نَنقُصُهَا
ہم کم کرتے ہیں اسے
nanquṣuhā
اسم
أَطْرَافِهَآ ۚ
اس کے کناروں
aṭrāfihā
اسم ضمیر
أَفَهُمُ
تو کیا وہ
afahumu
اسم
ٱلْغَـٰلِبُونَ
غالب ہیں
l-ghālibūna
21:45
قُلْ إِنَّمَآ أُنذِرُكُم بِٱلْوَحْىِ ۚ وَلَا يَسْمَعُ ٱلصُّمُّ ٱلدُّعَآءَ إِذَا مَا يُنذَرُونَ
Qul innamā undhirukum bil-waḥyi walā yasmaʿu l-ṣumu l-duʿāa idhā mā yundharūna
کہہ دو کہ میں تو تم کو خدا کے حکم سے ڈراتا ہوں اور بہرے پکار کر سنائی ہوئی بات کو نہیں سنتے جب ان کو ڈرایا جاتا ہے۔
فعل
أُنذِرُكُم
میں ڈراتا ہوں تمہیں
undhirukum
اسم
بِٱلْوَحْىِ ۚ
وحی کے ساتھ
bil-waḥyi
اسم
ٱلدُّعَآءَ
پکار کو
l-duʿāa
فعل
يُنذَرُونَ
وہ ڈرائے جاتے ہیں
yundharūna
21:46
وَلَئِن مَّسَّتْهُمْ نَفْحَةٌۭ مِّنْ عَذَابِ رَبِّكَ لَيَقُولُنَّ يَـٰوَيْلَنَآ إِنَّا كُنَّا ظَـٰلِمِينَ
Wala-in massathum nafḥatun min ʿadhābi rabbika layaqūlunna yāwaylanā innā kunnā ẓālimīna
اور اگر ان کو تمہارے پروردگار کا تھوڑا سا عذاب بھی پہنچے تو کہنے لگیں کہ ہائے شامت ہم ہی ستمگار تھے۔
فعل
مَّسَّتْهُمْ
چھوئے انہیں
massathum
اسم
نَفْحَةٌۭ
ایک لپٹ
nafḥatun
اسم
رَبِّكَ
آپ کے رب کے
rabbika
فعل
لَيَقُولُنَّ
تو وہ ضرور کہیں گے
layaqūlunna
اسم
يَـٰوَيْلَنَآ
ہائے ہماری بربادی
yāwaylanā
اسم
ظَـٰلِمِينَ
ظالم
ẓālimīna
21:47
وَنَضَعُ ٱلْمَوَٰزِينَ ٱلْقِسْطَ لِيَوْمِ ٱلْقِيَـٰمَةِ فَلَا تُظْلَمُ نَفْسٌۭ شَيْـًۭٔا ۖ وَإِن كَانَ مِثْقَالَ حَبَّةٍۢ مِّنْ خَرْدَلٍ أَتَيْنَا بِهَا ۗ وَكَفَىٰ بِنَا حَـٰسِبِينَ
Wanaḍaʿu l-mawāzīna l-qis'ṭa liyawmi l-qiyāmati falā tuẓ'lamu nafsun shayan wa-in kāna mith'qāla ḥabbatin min khardalin ataynā bihā wakafā binā ḥāsibīna
اور قیامت کے دن ہم انصاف کی ترازو کھڑی کریں گے تو کسی شخص کی ذرا بھی حق تلفی نہ کی جائے گی۔ اور اگر رائی کے دانے کے برابر بھی (کسی کا عمل) ہوگا تو ہم اسے لا موجود کریں گے اور ہم حساب کرنے کو کافی ہیں۔
فعل
وَنَضَعُ
اور ہم رکھیں گے
wanaḍaʿu
اسم
ٱلْمَوَٰزِينَ
ترازوئیں
l-mawāzīna
اسم
ٱلْقِسْطَ
انصاف کی
l-qis'ṭa
اسم
لِيَوْمِ
دن کے لیے
liyawmi
اسم
ٱلْقِيَـٰمَةِ
قیامت کے
l-qiyāmati
فعل
تُظْلَمُ
ظلم کیا جائے گا
tuẓ'lamu
اسم
نَفْسٌۭ
کسی جان پر
nafsun
اسم
شَيْـًۭٔا ۖ
کچھ بھی
shayan
اسم
مِثْقَالَ
برابر
mith'qāla
اسم
حَبَّةٍۢ
دانے کے
ḥabbatin
اسم
خَرْدَلٍ
رائی کے
khardalin
فعل
أَتَيْنَا
ہم لے آئیں گے
ataynā
فعل
وَكَفَىٰ
اور کافی ہیں
wakafā
اسم
حَـٰسِبِينَ
حساب کرنے والے
ḥāsibīna
21:48
وَلَقَدْ ءَاتَيْنَا مُوسَىٰ وَهَـٰرُونَ ٱلْفُرْقَانَ وَضِيَآءًۭ وَذِكْرًۭا لِّلْمُتَّقِينَ
Walaqad ātaynā mūsā wahārūna l-fur'qāna waḍiyāan wadhik'ran lil'muttaqīna
اور ہم نے موسیٰ اور ہارون کو (حق اور باطل میں) فرق کرنے والی اور (اندھیرے میں) روشنی دکھانے والی اور پرہیزگاروں کے لئے نصیحت کی کتاب عنایت کی۔
حرف
وَلَقَدْ
اور البتہ تحقیق
walaqad
فعل
ءَاتَيْنَا
ہم نے دی
ātaynā
اسم معرفہ
مُوسَىٰ
موسیٰ کو
mūsā
اسم معرفہ
وَهَـٰرُونَ
اور ہارون کو
wahārūna
اسم
ٱلْفُرْقَانَ
فرقان
l-fur'qāna
اسم
وَضِيَآءًۭ
اور روشنی
waḍiyāan
اسم
وَذِكْرًۭا
اور نصیحت
wadhik'ran
اسم
لِّلْمُتَّقِينَ
پرہیزگاروں کے لیے
lil'muttaqīna
21:49
ٱلَّذِينَ يَخْشَوْنَ رَبَّهُم بِٱلْغَيْبِ وَهُم مِّنَ ٱلسَّاعَةِ مُشْفِقُونَ
Alladhīna yakhshawna rabbahum bil-ghaybi wahum mina l-sāʿati mush'fiqūna
ان لوگوں کے لئے جو بن دیکھے اپنے پروردگار سے ڈرتے ہیں اور قیامت کا بھی خوف رکھتے ہیں۔
اسم
ٱلَّذِينَ
وہ لوگ جو
alladhīna
فعل
يَخْشَوْنَ
ڈرتے ہیں
yakhshawna
اسم
رَبَّهُم
اپنے رب سے
rabbahum
اسم
بِٱلْغَيْبِ
غیب میں
bil-ghaybi
اسم
ٱلسَّاعَةِ
قیامت کے
l-sāʿati
اسم
مُشْفِقُونَ
ڈرنے والے ہیں
mush'fiqūna
21:50
وَهَـٰذَا ذِكْرٌۭ مُّبَارَكٌ أَنزَلْنَـٰهُ ۚ أَفَأَنتُمْ لَهُۥ مُنكِرُونَ
Wahādhā dhik'run mubārakun anzalnāhu afa-antum lahu munkirūna
اور یہ مبارک نصیحت ہے جسے ہم نے نازل کیا ہے تو کیا تم اس سے انکار کرتے ہو؟
اسم ضمیر
وَهَـٰذَا
اور یہ
wahādhā
اسم
ذِكْرٌۭ
ایک نصیحت ہے
dhik'run
اسم
مُّبَارَكٌ
مبارک
mubārakun
فعل
أَنزَلْنَـٰهُ ۚ
ہم نے نازل کی ہے
anzalnāhu
اسم ضمیر
أَفَأَنتُمْ
تو کیا تم
afa-antum
اسم
مُنكِرُونَ
انکار کرنے والے ہو
munkirūna
21:51
۞ وَلَقَدْ ءَاتَيْنَآ إِبْرَٰهِيمَ رُشْدَهُۥ مِن قَبْلُ وَكُنَّا بِهِۦ عَـٰلِمِينَ
Walaqad ātaynā ib'rāhīma rush'dahu min qablu wakunnā bihi ʿālimīna
اور ہم نے پہلے ہی سے ابراہیم کو ہدایت دی تھی اور ہم اس سے واقف تھے۔
حرف
۞ وَلَقَدْ
اور البتہ تحقیق
walaqad
فعل
ءَاتَيْنَآ
ہم نے دی
ātaynā
اسم معرفہ
إِبْرَٰهِيمَ
ابراہیم کو
ib'rāhīma
اسم
رُشْدَهُۥ
اس کی ہدایت
rush'dahu
فعل
وَكُنَّا
اور تھے ہم
wakunnā
اسم
عَـٰلِمِينَ
جاننے والے
ʿālimīna
21:52
إِذْ قَالَ لِأَبِيهِ وَقَوْمِهِۦ مَا هَـٰذِهِ ٱلتَّمَاثِيلُ ٱلَّتِىٓ أَنتُمْ لَهَا عَـٰكِفُونَ
Idh qāla li-abīhi waqawmihi mā hādhihi l-tamāthīlu allatī antum lahā ʿākifūna
جب انہوں نے اپنے باپ اور اپنی قوم کے لوگوں سے کہا کہ یہ کیا مورتیں ہیں جن کے تم مجاور بنے بیٹھے ہو؟
اسم
لِأَبِيهِ
اپنے باپ سے
li-abīhi
اسم
وَقَوْمِهِۦ
اور اپنی قوم سے
waqawmihi
اسم ضمیر
هَـٰذِهِ
یہ
hādhihi
اسم
ٱلتَّمَاثِيلُ
مورتیں ہیں
l-tamāthīlu
اسم
عَـٰكِفُونَ
جمے بیٹھے ہو
ʿākifūna
21:53
قَالُوا۟ وَجَدْنَآ ءَابَآءَنَا لَهَا عَـٰبِدِينَ
Qālū wajadnā ābāanā lahā ʿābidīna
وہ کہنے لگے کہ ہم نے اپنے باپ دادا کو ان ہی کی پرستش کرتے دیکھا ہے۔
فعل
قَالُوا۟
انہوں نے کہا
qālū
فعل
وَجَدْنَآ
ہم نے پایا
wajadnā
اسم
ءَابَآءَنَا
اپنے باپ دادا کو
ābāanā
اسم
عَـٰبِدِينَ
عبادت کرنے والے
ʿābidīna
21:54
قَالَ لَقَدْ كُنتُمْ أَنتُمْ وَءَابَآؤُكُمْ فِى ضَلَـٰلٍۢ مُّبِينٍۢ
Qāla laqad kuntum antum waābāukum fī ḍalālin mubīnin
ابراہیم نے کہا کہ تم اور تمہارے باپ دادا سب صریح گمراہی میں مبتلا تھے۔
اسم
وَءَابَآؤُكُمْ
اور تمہارے باپ دادا
waābāukum
اسم
ضَلَـٰلٍۢ
گمراہی
ḍalālin
21:55
قَالُوٓا۟ أَجِئْتَنَا بِٱلْحَقِّ أَمْ أَنتَ مِنَ ٱللَّـٰعِبِينَ
Qālū aji'tanā bil-ḥaqi am anta mina l-lāʿibīna
وہ کہنے لگے کیا تم ہمارے پاس (واقعی) حق لائے ہو یا یوں ہی کھیل کرتے ہو؟
فعل
قَالُوٓا۟
انہوں نے کہا
qālū
فعل
أَجِئْتَنَا
کیا تم ہمارے پاس آئے ہو
aji'tanā
اسم
بِٱلْحَقِّ
حق کے ساتھ
bil-ḥaqi
اسم
ٱللَّـٰعِبِينَ
کھیلنے والوں
l-lāʿibīna
21:56
قَالَ بَل رَّبُّكُمْ رَبُّ ٱلسَّمَـٰوَٰتِ وَٱلْأَرْضِ ٱلَّذِى فَطَرَهُنَّ وَأَنَا۠ عَلَىٰ ذَٰلِكُم مِّنَ ٱلشَّـٰهِدِينَ
Qāla bal rabbukum rabbu l-samāwāti wal-arḍi alladhī faṭarahunna wa-anā ʿalā dhālikum mina l-shāhidīna
انہوں نے کہا نہیں بلکہ تمہارا پروردگار آسمانوں اور زمین کا پروردگار ہے جس نے ان کو پیدا کیا ہے اور میں اس (بات) کا گواہ ہوں۔
اسم
رَّبُّكُمْ
تمہارا رب
rabbukum
اسم
ٱلسَّمَـٰوَٰتِ
آسمانوں کا
l-samāwāti
اسم
وَٱلْأَرْضِ
اور زمین کا
wal-arḍi
فعل
فَطَرَهُنَّ
پیدا کیا انہیں
faṭarahunna
اسم ضمیر
وَأَنَا۠
اور میں
wa-anā
اسم ضمیر
ذَٰلِكُم
اس
dhālikum
اسم
ٱلشَّـٰهِدِينَ
گواہی دینے والوں
l-shāhidīna
21:57
وَتَٱللَّهِ لَأَكِيدَنَّ أَصْنَـٰمَكُم بَعْدَ أَن تُوَلُّوا۟ مُدْبِرِينَ
Wata-Allāhi la-akīdanna aṣnāmakum baʿda an tuwallū mud'birīna
اور خدا کی قسم جب تم پیٹھ پھیر کر چلے جاؤ گے تو میں تمہارے بتوں سے ایک چال چلوں گا۔
حرف
وَتَٱللَّهِ
اور اللہ کی قسم
watal-lahi
فعل
لَأَكِيدَنَّ
میں ضرور تدبیر کروں گا
la-akīdanna
اسم
أَصْنَـٰمَكُم
تمہارے بتوں کے خلاف
aṣnāmakum
فعل
تُوَلُّوا۟
تم منہ پھیر لو
tuwallū
اسم
مُدْبِرِينَ
پیٹھ پھیر کر
mud'birīna
21:58
فَجَعَلَهُمْ جُذَٰذًا إِلَّا كَبِيرًۭا لَّهُمْ لَعَلَّهُمْ إِلَيْهِ يَرْجِعُونَ
Fajaʿalahum judhādhan illā kabīran lahum laʿallahum ilayhi yarjiʿūna
تو ان کو توڑ کر چورا چورا کردیا مگر ایک بڑے (بت) کو (نہ توڑا) تاکہ وہ اس کی طرف رجوع کریں۔
فعل
فَجَعَلَهُمْ
تو اس نے انہیں کر دیا
fajaʿalahum
اسم
جُذَٰذًا
ٹکڑے ٹکڑے
judhādhan
اسم
كَبِيرًۭا
ایک بڑے کے
kabīran
حرف
لَعَلَّهُمْ
تاکہ وہ
laʿallahum
حرف
إِلَيْهِ
اس کی طرف
ilayhi
فعل
يَرْجِعُونَ
رجوع کریں
yarjiʿūna
21:59
قَالُوا۟ مَن فَعَلَ هَـٰذَا بِـَٔالِهَتِنَآ إِنَّهُۥ لَمِنَ ٱلظَّـٰلِمِينَ
Qālū man faʿala hādhā biālihatinā innahu lamina l-ẓālimīna
کہنے لگے کہ ہمارے معبودوں کے ساتھ یہ معاملہ کس نے کیا؟ وہ تو کوئی بڑا ہی ظالم ہے۔
فعل
قَالُوا۟
انہوں نے کہا
qālū
اسم
بِـَٔالِهَتِنَآ
ہمارے معبودوں کے ساتھ
biālihatinā
حرف
إِنَّهُۥ
بے شک وہ
innahu
حرف
لَمِنَ
البتہ سے ہے
lamina
اسم
ٱلظَّـٰلِمِينَ
ظالموں
l-ẓālimīna
21:60
قَالُوا۟ سَمِعْنَا فَتًۭى يَذْكُرُهُمْ يُقَالُ لَهُۥٓ إِبْرَٰهِيمُ
Qālū samiʿ'nā fatan yadhkuruhum yuqālu lahu ib'rāhīmu
لوگوں نے کہا کہ ہم نے ایک نوجوان کو ان کا ذکر کرتے سنا تھا جس کو ابراہیم کہتے ہیں۔
فعل
قَالُوا۟
انہوں نے کہا
qālū
فعل
سَمِعْنَا
ہم نے سنا
samiʿ'nā
اسم
فَتًۭى
ایک نوجوان کو
fatan
فعل
يَذْكُرُهُمْ
جو ان کا ذکر کرتا تھا
yadhkuruhum
فعل
يُقَالُ
کہا جاتا ہے
yuqālu
اسم معرفہ
إِبْرَٰهِيمُ
ابراہیم
ib'rāhīmu
21:61
قَالُوا۟ فَأْتُوا۟ بِهِۦ عَلَىٰٓ أَعْيُنِ ٱلنَّاسِ لَعَلَّهُمْ يَشْهَدُونَ
Qālū fa'tū bihi ʿalā aʿyuni l-nāsi laʿallahum yashhadūna
انہوں نے کہا کہ اسے لوگوں کے سامنے لاؤ تاکہ وہ دیکھیں (اور گواہی دیں)۔
فعل
قَالُوا۟
انہوں نے کہا
qālū
اسم
أَعْيُنِ
آنکھوں کے
aʿyuni
اسم
ٱلنَّاسِ
لوگوں کی
l-nāsi
حرف
لَعَلَّهُمْ
تاکہ وہ
laʿallahum
فعل
يَشْهَدُونَ
گواہی دیں
yashhadūna
21:62
قَالُوٓا۟ ءَأَنتَ فَعَلْتَ هَـٰذَا بِـَٔالِهَتِنَا يَـٰٓإِبْرَٰهِيمُ
Qālū a-anta faʿalta hādhā biālihatinā yāib'rāhīmu
جب وہ آئے تو انہوں نے کہا کہ ابراہیم بھلا یہ کام ہمارے معبودوں کے ساتھ تم ہی نے کیا ہے؟
فعل
قَالُوٓا۟
انہوں نے کہا
qālū
اسم ضمیر
ءَأَنتَ
کیا تم نے
a-anta
اسم
بِـَٔالِهَتِنَا
ہمارے معبودوں کے ساتھ
biālihatinā
اسم معرفہ
يَـٰٓإِبْرَٰهِيمُ
اے ابراہیم
yāib'rāhīmu
21:63
قَالَ بَلْ فَعَلَهُۥ كَبِيرُهُمْ هَـٰذَا فَسْـَٔلُوهُمْ إِن كَانُوا۟ يَنطِقُونَ
Qāla bal faʿalahu kabīruhum hādhā fasalūhum in kānū yanṭiqūna
انہوں نے کہا نہیں بلکہ یہ ان کے اس بڑے (بت) نے کیا ہے اگر یہ بولتے ہیں تو ان سے پوچھ لو۔
فعل
فَعَلَهُۥ
کیا ہے اسے
faʿalahu
اسم
كَبِيرُهُمْ
ان کے بڑے نے
kabīruhum
فعل
فَسْـَٔلُوهُمْ
تو ان سے پوچھو
fasalūhum
فعل
يَنطِقُونَ
بولتے
yanṭiqūna
21:64
فَرَجَعُوٓا۟ إِلَىٰٓ أَنفُسِهِمْ فَقَالُوٓا۟ إِنَّكُمْ أَنتُمُ ٱلظَّـٰلِمُونَ
Farajaʿū ilā anfusihim faqālū innakum antumu l-ẓālimūna
تو وہ اپنے دلوں میں سوچنے لگے اور (اپنے آپ سے) کہنے لگے کہ بےشک تم ہی بےانصاف ہو۔
فعل
فَرَجَعُوٓا۟
تو وہ رجوع ہوئے
farajaʿū
اسم
أَنفُسِهِمْ
اپنے نفسوں کی
anfusihim
فعل
فَقَالُوٓا۟
تو انہوں نے کہا
faqālū
حرف
إِنَّكُمْ
بے شک تم
innakum
اسم ضمیر
أَنتُمُ
تم ہی
antumu
اسم
ٱلظَّـٰلِمُونَ
ظالم ہو
l-ẓālimūna
21:65
ثُمَّ نُكِسُوا۟ عَلَىٰ رُءُوسِهِمْ لَقَدْ عَلِمْتَ مَا هَـٰٓؤُلَآءِ يَنطِقُونَ
Thumma nukisū ʿalā ruūsihim laqad ʿalim'ta mā hāulāi yanṭiqūna
پھر وہ اپنے سر نیچا کر کے رہ گئے (اور بولے کہ) تم تو جانتے ہو کہ یہ بولتے نہیں۔
فعل
نُكِسُوا۟
وہ اوندھے کر دیے گئے
nukisū
اسم
رُءُوسِهِمْ
اپنے سروں کے
ruūsihim
فعل
عَلِمْتَ
تم جانتے ہو
ʿalim'ta
اسم ضمیر
هَـٰٓؤُلَآءِ
یہ
hāulāi
فعل
يَنطِقُونَ
بولتے
yanṭiqūna
21:66
قَالَ أَفَتَعْبُدُونَ مِن دُونِ ٱللَّهِ مَا لَا يَنفَعُكُمْ شَيْـًۭٔا وَلَا يَضُرُّكُمْ
Qāla afataʿbudūna min dūni l-lahi mā lā yanfaʿukum shayan walā yaḍurrukum
(ابراہیم نے) کہا کہ کیا تم خدا کو چھوڑ کر ایسی چیزوں کو پوجتے ہو جو نہ تمہیں کچھ فائدہ دے سکیں اور نہ نقصان پہنچا سکیں؟
فعل
أَفَتَعْبُدُونَ
تو کیا تم عبادت کرتے ہو
afataʿbudūna
اسم معرفہ
ٱللَّهِ
اللہ کے
l-lahi
فعل
يَنفَعُكُمْ
تمہیں نفع دیتا ہے
yanfaʿukum
اسم
شَيْـًۭٔا
کچھ بھی
shayan
فعل
يَضُرُّكُمْ
تمہیں نقصان دیتا ہے
yaḍurrukum
21:67
أُفٍّۢ لَّكُمْ وَلِمَا تَعْبُدُونَ مِن دُونِ ٱللَّهِ ۖ أَفَلَا تَعْقِلُونَ
Uffin lakum walimā taʿbudūna min dūni l-lahi afalā taʿqilūna
تف ہے تم پر اور ان (بتوں) پر جن کو تم خدا کے سوا پوجتے ہو۔ کیا تم عقل نہیں رکھتے؟
حرف
وَلِمَا
اور اس پر جسے
walimā
فعل
تَعْبُدُونَ
تم پوجتے ہو
taʿbudūna
اسم معرفہ
ٱللَّهِ ۖ
اللہ کے
l-lahi
حرف
أَفَلَا
تو کیا نہیں
afalā
فعل
تَعْقِلُونَ
تم عقل سے کام لیتے
taʿqilūna
21:68
قَالُوا۟ حَرِّقُوهُ وَٱنصُرُوٓا۟ ءَالِهَتَكُمْ إِن كُنتُمْ فَـٰعِلِينَ
Qālū ḥarriqūhu wa-unṣurū ālihatakum in kuntum fāʿilīna
وہ بولے کہ اگر تم کو کچھ کرنا ہے تو اس کو جلا دو اور اپنے معبودوں کی مدد کرو۔
فعل
قَالُوا۟
انہوں نے کہا
qālū
فعل
حَرِّقُوهُ
اسے جلا دو
ḥarriqūhu
فعل
وَٱنصُرُوٓا۟
اور مدد کرو
wa-unṣurū
اسم
ءَالِهَتَكُمْ
اپنے معبودوں کی
ālihatakum
اسم
فَـٰعِلِينَ
کرنے والے
fāʿilīna
21:69
قُلْنَا يَـٰنَارُ كُونِى بَرْدًۭا وَسَلَـٰمًا عَلَىٰٓ إِبْرَٰهِيمَ
Qul'nā yānāru kūnī bardan wasalāman ʿalā ib'rāhīma
ہم نے حکم دیا کہ اے آگ ابراہیم پر ٹھنڈی اور موجب سلامتی ہو جا۔
فعل
قُلْنَا
ہم نے کہا
qul'nā
اسم
وَسَلَـٰمًا
اور سلامتی والی
wasalāman
اسم معرفہ
إِبْرَٰهِيمَ
ابراہیم
ib'rāhīma
21:70
وَأَرَادُوا۟ بِهِۦ كَيْدًۭا فَجَعَلْنَـٰهُمُ ٱلْأَخْسَرِينَ
Wa-arādū bihi kaydan fajaʿalnāhumu l-akhsarīna
اور انہوں نے تو ان کے ساتھ برائی کا ارادہ کیا تھا مگر ہم نے ان ہی کو نقصان میں ڈال دیا۔
فعل
وَأَرَادُوا۟
اور انہوں نے ارادہ کیا
wa-arādū
اسم
كَيْدًۭا
ایک چال کا
kaydan
فعل
فَجَعَلْنَـٰهُمُ
تو ہم نے کر دیا ان کو
fajaʿalnāhumu
اسم
ٱلْأَخْسَرِينَ
سب سے زیادہ نقصان اٹھانے والے
l-akhsarīna
21:71
وَنَجَّيْنَـٰهُ وَلُوطًا إِلَى ٱلْأَرْضِ ٱلَّتِى بَـٰرَكْنَا فِيهَا لِلْعَـٰلَمِينَ
Wanajjaynāhu walūṭan ilā l-arḍi allatī bāraknā fīhā lil'ʿālamīna
اور ابراہیم اور لوط کو بچا کر اس سرزمین کی طرف لے گئے جس میں ہم نے جہان کے لوگوں کے لئے برکتیں رکھی تھیں۔
فعل
وَنَجَّيْنَـٰهُ
اور ہم نے نجات دی اسے
wanajjaynāhu
اسم معرفہ
وَلُوطًا
اور لوط کو
walūṭan
فعل
بَـٰرَكْنَا
ہم نے برکت دی
bāraknā
اسم
لِلْعَـٰلَمِينَ
جہان والوں کے لیے
lil'ʿālamīna
21:72
وَوَهَبْنَا لَهُۥٓ إِسْحَـٰقَ وَيَعْقُوبَ نَافِلَةًۭ ۖ وَكُلًّۭا جَعَلْنَا صَـٰلِحِينَ
Wawahabnā lahu is'ḥāqa wayaʿqūba nāfilatan wakullan jaʿalnā ṣāliḥīna
اور ہم نے ان کو اسحاق عطا کئے اور یعقوب پوتے اور سب کو نیک بخت بنایا۔
فعل
وَوَهَبْنَا
اور ہم نے عطا کیا
wawahabnā
اسم معرفہ
إِسْحَـٰقَ
اسحاق
is'ḥāqa
اسم معرفہ
وَيَعْقُوبَ
اور یعقوب
wayaʿqūba
اسم
نَافِلَةًۭ ۖ
مزید
nāfilatan
اسم
وَكُلًّۭا
اور سب کو
wakullan
فعل
جَعَلْنَا
ہم نے بنایا
jaʿalnā
اسم
صَـٰلِحِينَ
نیک
ṣāliḥīna
21:73
وَجَعَلْنَـٰهُمْ أَئِمَّةًۭ يَهْدُونَ بِأَمْرِنَا وَأَوْحَيْنَآ إِلَيْهِمْ فِعْلَ ٱلْخَيْرَٰتِ وَإِقَامَ ٱلصَّلَوٰةِ وَإِيتَآءَ ٱلزَّكَوٰةِ ۖ وَكَانُوا۟ لَنَا عَـٰبِدِينَ
Wajaʿalnāhum a-immatan yahdūna bi-amrinā wa-awḥaynā ilayhim fiʿ'la l-khayrāti wa-iqāma l-ṣalati waītāa l-zakati wakānū lanā ʿābidīna
اور ان کو پیشوا بنایا کہ ہمارے حکم سے ہدایت کرتے تھے اور ان کو نیک کام کرنے اور نماز پڑھنے اور زکوٰة دینے کا حکم بھیجا اور وہ ہماری عبادت کیا کرتے تھے۔
فعل
وَجَعَلْنَـٰهُمْ
اور ہم نے بنایا انہیں
wajaʿalnāhum
اسم
أَئِمَّةًۭ
پیشوا
a-immatan
فعل
يَهْدُونَ
وہ ہدایت کرتے تھے
yahdūna
اسم
بِأَمْرِنَا
ہمارے حکم سے
bi-amrinā
فعل
وَأَوْحَيْنَآ
اور ہم نے وحی کی
wa-awḥaynā
حرف
إِلَيْهِمْ
ان کی طرف
ilayhim
اسم
ٱلْخَيْرَٰتِ
نیک کاموں کا
l-khayrāti
اسم
وَإِقَامَ
اور قائم کرنا
wa-iqāma
اسم
ٱلصَّلَوٰةِ
نماز کا
l-ṣalati
اسم
وَإِيتَآءَ
اور دینا
waītāa
اسم
ٱلزَّكَوٰةِ ۖ
زکوٰۃ کا
l-zakati
فعل
وَكَانُوا۟
اور تھے وہ
wakānū
اسم
عَـٰبِدِينَ
عبادت کرنے والے
ʿābidīna
21:74
وَلُوطًا ءَاتَيْنَـٰهُ حُكْمًۭا وَعِلْمًۭا وَنَجَّيْنَـٰهُ مِنَ ٱلْقَرْيَةِ ٱلَّتِى كَانَت تَّعْمَلُ ٱلْخَبَـٰٓئِثَ ۗ إِنَّهُمْ كَانُوا۟ قَوْمَ سَوْءٍۢ فَـٰسِقِينَ
Walūṭan ātaynāhu ḥuk'man waʿil'man wanajjaynāhu mina l-qaryati allatī kānat taʿmalu l-khabāitha innahum kānū qawma sawin fāsiqīna
اور لوط کو بھی ہم نے حکمت اور علم بخشا اور اس بستی سے جہاں کے لوگ گندے کام کیا کرتے تھے، نجات دی۔ بےشک وہ برے اور بدکردار لوگ تھے۔
اسم معرفہ
وَلُوطًا
اور لوط کو
walūṭan
فعل
ءَاتَيْنَـٰهُ
ہم نے دیا اسے
ātaynāhu
اسم
وَعِلْمًۭا
اور علم
waʿil'man
فعل
وَنَجَّيْنَـٰهُ
اور ہم نے نجات دی اسے
wanajjaynāhu
اسم
ٱلْقَرْيَةِ
بستی
l-qaryati
فعل
تَّعْمَلُ
کرتی تھی
taʿmalu
اسم
ٱلْخَبَـٰٓئِثَ ۗ
برے کام
l-khabāitha
حرف
إِنَّهُمْ
بے شک وہ
innahum
اسم
فَـٰسِقِينَ
نافرمان
fāsiqīna
21:75
وَأَدْخَلْنَـٰهُ فِى رَحْمَتِنَآ ۖ إِنَّهُۥ مِنَ ٱلصَّـٰلِحِينَ
Wa-adkhalnāhu fī raḥmatinā innahu mina l-ṣāliḥīna
اور ہم نے ان کو اپنی رحمت میں داخل کیا، بےشک وہ نیکوکار تھے۔
فعل
وَأَدْخَلْنَـٰهُ
اور ہم نے داخل کیا اسے
wa-adkhalnāhu
اسم
رَحْمَتِنَآ ۖ
اپنی رحمت
raḥmatinā
حرف
إِنَّهُۥ
بے شک وہ
innahu
اسم
ٱلصَّـٰلِحِينَ
نیک لوگوں
l-ṣāliḥīna
21:76
وَنُوحًا إِذْ نَادَىٰ مِن قَبْلُ فَٱسْتَجَبْنَا لَهُۥ فَنَجَّيْنَـٰهُ وَأَهْلَهُۥ مِنَ ٱلْكَرْبِ ٱلْعَظِيمِ
Wanūḥan idh nādā min qablu fa-is'tajabnā lahu fanajjaynāhu wa-ahlahu mina l-karbi l-ʿaẓīmi
اور نوح کو (یاد کرو) جب انہوں نے ان سے پہلے (ہم کو) پکارا تو ہم نے ان کی دعا قبول فرمائی اور ان کو اور ان کے گھر والوں کو بڑی گھبراہٹ سے نجات دی۔
اسم معرفہ
وَنُوحًا
اور نوح کو
wanūḥan
فعل
نَادَىٰ
انہوں نے پکارا
nādā
فعل
فَٱسْتَجَبْنَا
تو ہم نے قبول کی
fa-is'tajabnā
فعل
فَنَجَّيْنَـٰهُ
تو ہم نے نجات دی اسے
fanajjaynāhu
اسم
وَأَهْلَهُۥ
اور اس کے گھر والوں کو
wa-ahlahu
21:77
وَنَصَرْنَـٰهُ مِنَ ٱلْقَوْمِ ٱلَّذِينَ كَذَّبُوا۟ بِـَٔايَـٰتِنَآ ۚ إِنَّهُمْ كَانُوا۟ قَوْمَ سَوْءٍۢ فَأَغْرَقْنَـٰهُمْ أَجْمَعِينَ
Wanaṣarnāhu mina l-qawmi alladhīna kadhabū biāyātinā innahum kānū qawma sawin fa-aghraqnāhum ajmaʿīna
اور ان لوگوں کے مقابلے میں جو ہماری آیتوں کو جھٹلاتے تھے ان کی مدد کی۔ بےشک وہ برے لوگ تھے سو ہم نے ان سب کو ڈبو دیا۔
فعل
وَنَصَرْنَـٰهُ
اور ہم نے مدد کی اس کی
wanaṣarnāhu
اسم
ٱلَّذِينَ
جنہوں نے
alladhīna
فعل
كَذَّبُوا۟
جھٹلایا
kadhabū
اسم
بِـَٔايَـٰتِنَآ ۚ
ہماری آیات کو
biāyātinā
حرف
إِنَّهُمْ
بے شک وہ
innahum
فعل
فَأَغْرَقْنَـٰهُمْ
تو ہم نے غرق کر دیا ان کو
fa-aghraqnāhum
اسم
أَجْمَعِينَ
سب کو
ajmaʿīna
21:78
وَدَاوُۥدَ وَسُلَيْمَـٰنَ إِذْ يَحْكُمَانِ فِى ٱلْحَرْثِ إِذْ نَفَشَتْ فِيهِ غَنَمُ ٱلْقَوْمِ وَكُنَّا لِحُكْمِهِمْ شَـٰهِدِينَ
Wadāwūda wasulaymāna idh yaḥkumāni fī l-ḥarthi idh nafashat fīhi ghanamu l-qawmi wakunnā liḥuk'mihim shāhidīna
اور داؤد اور سلیمان کو (یاد کرو) جب وہ ایک کھیتی کے مقدمے میں فیصلہ کرنے لگے جس میں کچھ لوگوں کی بکریاں رات کو چر گئی (اور کھا گئی) تھیں اور ہم ان کے فیصلے کے وقت موجود تھے۔
اسم معرفہ
وَدَاوُۥدَ
اور داؤد
wadāwūda
اسم معرفہ
وَسُلَيْمَـٰنَ
اور سلیمان کو
wasulaymāna
فعل
يَحْكُمَانِ
وہ دونوں فیصلہ کر رہے تھے
yaḥkumāni
اسم
ٱلْحَرْثِ
کھیتی کے
l-ḥarthi
فعل
نَفَشَتْ
چر گئیں
nafashat
اسم
ٱلْقَوْمِ
قوم کی
l-qawmi
فعل
وَكُنَّا
اور تھے ہم
wakunnā
اسم
لِحُكْمِهِمْ
ان کے فیصلے پر
liḥuk'mihim
اسم
شَـٰهِدِينَ
گواہ
shāhidīna
21:79
فَفَهَّمْنَـٰهَا سُلَيْمَـٰنَ ۚ وَكُلًّا ءَاتَيْنَا حُكْمًۭا وَعِلْمًۭا ۚ وَسَخَّرْنَا مَعَ دَاوُۥدَ ٱلْجِبَالَ يُسَبِّحْنَ وَٱلطَّيْرَ ۚ وَكُنَّا فَـٰعِلِينَ
Fafahhamnāhā sulaymāna wakullan ātaynā ḥuk'man waʿil'man wasakharnā maʿa dāwūda l-jibāla yusabbiḥ'na wal-ṭayra wakunnā fāʿilīna
تو ہم نے فیصلہ سلیمان کو سمجھا دیا اور ہم نے دونوں کو حکمت اور علم بخشا تھا اور ہم نے پہاڑوں کو داؤد کے تابع کردیا تھا کہ وہ (ان کے ساتھ) تسبیح کرتے تھے اور پرندوں کو بھی (تابع کردیا تھا) اور یہ کام ہم ہی کرنے والے تھے۔
فعل
فَفَهَّمْنَـٰهَا
تو ہم نے سمجھا دیا اسے
fafahhamnāhā
اسم معرفہ
سُلَيْمَـٰنَ ۚ
سلیمان کو
sulaymāna
اسم
وَكُلًّا
اور ہر ایک کو
wakullan
فعل
ءَاتَيْنَا
ہم نے دیا
ātaynā
اسم
وَعِلْمًۭا ۚ
اور علم
waʿil'man
فعل
وَسَخَّرْنَا
اور ہم نے مسخر کر دیا
wasakharnā
اسم معرفہ
دَاوُۥدَ
داؤد کے
dāwūda
اسم
ٱلْجِبَالَ
پہاڑوں کو
l-jibāla
فعل
يُسَبِّحْنَ
وہ تسبیح کرتے تھے
yusabbiḥ'na
اسم
وَٱلطَّيْرَ ۚ
اور پرندوں کو
wal-ṭayra
فعل
وَكُنَّا
اور تھے ہم
wakunnā
اسم
فَـٰعِلِينَ
کرنے والے
fāʿilīna
21:80
وَعَلَّمْنَـٰهُ صَنْعَةَ لَبُوسٍۢ لَّكُمْ لِتُحْصِنَكُم مِّنۢ بَأْسِكُمْ ۖ فَهَلْ أَنتُمْ شَـٰكِرُونَ
Waʿallamnāhu ṣanʿata labūsin lakum lituḥ'ṣinakum min basikum fahal antum shākirūna
اور ہم نے ان کو تمہارے لئے ایک طرح کا لباس بنانا بھی سکھا دیا تاکہ تم کو لڑائی کے ضرر سے بچائے تو کیا تم شکر گزار ہو؟
فعل
وَعَلَّمْنَـٰهُ
اور ہم نے سکھایا اسے
waʿallamnāhu
اسم
لَبُوسٍۢ
لباس کا
labūsin
حرف
لَّكُمْ
تمہارے لیے
lakum
فعل
لِتُحْصِنَكُم
تاکہ وہ بچائے تمہیں
lituḥ'ṣinakum
اسم
بَأْسِكُمْ ۖ
تمہاری لڑائی کے
basikum
اسم
شَـٰكِرُونَ
شکر کرنے والے ہو
shākirūna
21:81
وَلِسُلَيْمَـٰنَ ٱلرِّيحَ عَاصِفَةًۭ تَجْرِى بِأَمْرِهِۦٓ إِلَى ٱلْأَرْضِ ٱلَّتِى بَـٰرَكْنَا فِيهَا ۚ وَكُنَّا بِكُلِّ شَىْءٍ عَـٰلِمِينَ
Walisulaymāna l-rīḥa ʿāṣifatan tajrī bi-amrihi ilā l-arḍi allatī bāraknā fīhā wakunnā bikulli shay'in ʿālimīna
اور ہم نے تیز ہوا کو سلیمان کا تابع کردیا تھا جو ان کے حکم سے اس ملک میں چلتی تھی جس میں ہم نے برکت دی تھی اور ہم ہر چیز سے خبردار ہیں۔
اسم معرفہ
وَلِسُلَيْمَـٰنَ
اور سلیمان کے لیے
walisulaymāna
اسم
عَاصِفَةًۭ
تیز چلنے والی
ʿāṣifatan
فعل
تَجْرِى
وہ چلتی تھی
tajrī
اسم
بِأَمْرِهِۦٓ
اس کے حکم سے
bi-amrihi
فعل
بَـٰرَكْنَا
ہم نے برکت دی
bāraknā
فعل
وَكُنَّا
اور تھے ہم
wakunnā
اسم
عَـٰلِمِينَ
جاننے والے
ʿālimīna
21:82
وَمِنَ ٱلشَّيَـٰطِينِ مَن يَغُوصُونَ لَهُۥ وَيَعْمَلُونَ عَمَلًۭا دُونَ ذَٰلِكَ ۖ وَكُنَّا لَهُمْ حَـٰفِظِينَ
Wamina l-shayāṭīni man yaghūṣūna lahu wayaʿmalūna ʿamalan dūna dhālika wakunnā lahum ḥāfiẓīna
اور دیوؤں میں سے بھی کچھ ایسے تھے جو ان کے لئے غوطے مارتے اور اس کے سوا اور کام بھی کرتے تھے اور ہم ان کے نگہبان تھے۔
اسم
ٱلشَّيَـٰطِينِ
شیطانوں
l-shayāṭīni
فعل
يَغُوصُونَ
غوطے لگاتے تھے
yaghūṣūna
فعل
وَيَعْمَلُونَ
اور وہ کرتے تھے
wayaʿmalūna
اسم ضمیر
ذَٰلِكَ ۖ
اس کے
dhālika
فعل
وَكُنَّا
اور تھے ہم
wakunnā
اسم
حَـٰفِظِينَ
نگہبان
ḥāfiẓīna
21:83
۞ وَأَيُّوبَ إِذْ نَادَىٰ رَبَّهُۥٓ أَنِّى مَسَّنِىَ ٱلضُّرُّ وَأَنتَ أَرْحَمُ ٱلرَّٰحِمِينَ
Wa-ayyūba idh nādā rabbahu annī massaniya l-ḍuru wa-anta arḥamu l-rāḥimīna
اور ایوب کو (یاد کرو) جب انہوں نے اپنے پروردگار سے دعا کی کہ مجھے بیماری لگ گئی ہے اور تو سب سے بڑھ کر رحم کرنے والا ہے۔
اسم معرفہ
۞ وَأَيُّوبَ
اور ایوب کو
wa-ayyūba
فعل
نَادَىٰ
انہوں نے پکارا
nādā
اسم
رَبَّهُۥٓ
اپنے رب کو
rabbahu
حرف
أَنِّى
کہ بے شک مجھے
annī
فعل
مَسَّنِىَ
پہنچی ہے
massaniya
اسم ضمیر
وَأَنتَ
اور تو
wa-anta
اسم
أَرْحَمُ
سب سے زیادہ رحم کرنے والا ہے
arḥamu
اسم
ٱلرَّٰحِمِينَ
رحم کرنے والوں میں
l-rāḥimīna
21:84
فَٱسْتَجَبْنَا لَهُۥ فَكَشَفْنَا مَا بِهِۦ مِن ضُرٍّۢ ۖ وَءَاتَيْنَـٰهُ أَهْلَهُۥ وَمِثْلَهُم مَّعَهُمْ رَحْمَةًۭ مِّنْ عِندِنَا وَذِكْرَىٰ لِلْعَـٰبِدِينَ
Fa-is'tajabnā lahu fakashafnā mā bihi min ḍurrin waātaynāhu ahlahu wamith'lahum maʿahum raḥmatan min ʿindinā wadhik'rā lil'ʿābidīna
تو ہم نے ان کی دعا قبول کرلی اور جو ان کو تکلیف تھی وہ دور کردی اور ان کو بال بچے بھی عطا فرمائے اور اپنی عنایت سے اتنے ہی اور بھی۔ اور عبادت کرنے والوں کے لئے نصیحت۔
فعل
فَٱسْتَجَبْنَا
تو ہم نے قبول کی
fa-is'tajabnā
فعل
فَكَشَفْنَا
تو ہم نے دور کر دیا
fakashafnā
فعل
وَءَاتَيْنَـٰهُ
اور ہم نے دیے اسے
waātaynāhu
اسم
أَهْلَهُۥ
اس کے گھر والے
ahlahu
اسم
وَمِثْلَهُم
اور ان کی مثل
wamith'lahum
حرف
مَّعَهُمْ
ان کے ساتھ
maʿahum
اسم
رَحْمَةًۭ
رحمت کرتے ہوئے
raḥmatan
اسم
عِندِنَا
اپنے پاس
ʿindinā
اسم
وَذِكْرَىٰ
اور نصیحت
wadhik'rā
اسم
لِلْعَـٰبِدِينَ
عبادت کرنے والوں کے لیے
lil'ʿābidīna
21:85
وَإِسْمَـٰعِيلَ وَإِدْرِيسَ وَذَا ٱلْكِفْلِ ۖ كُلٌّۭ مِّنَ ٱلصَّـٰبِرِينَ
Wa-is'māʿīla wa-id'rīsa wadhā l-kif'li kullun mina l-ṣābirīna
اور اسمٰعیل اور ادریس اور ذوالکفل کو (یاد کرو) یہ سب صبر کرنے والے تھے۔
اسم معرفہ
وَإِسْمَـٰعِيلَ
اور اسماعیل کو
wa-is'māʿīla
اسم معرفہ
وَإِدْرِيسَ
اور ادریس کو
wa-id'rīsa
اسم
وَذَا
اور ذوالکفل کو
wadhā
اسم
ٱلْكِفْلِ ۖ
الکفل کو
l-kif'li
اسم
ٱلصَّـٰبِرِينَ
صبر کرنے والوں
l-ṣābirīna
21:86
وَأَدْخَلْنَـٰهُمْ فِى رَحْمَتِنَآ ۖ إِنَّهُم مِّنَ ٱلصَّـٰلِحِينَ
Wa-adkhalnāhum fī raḥmatinā innahum mina l-ṣāliḥīna
اور ہم نے ان کو اپنی رحمت میں داخل کیا وہ سب نیکوکار تھے۔
فعل
وَأَدْخَلْنَـٰهُمْ
اور ہم نے داخل کیا انہیں
wa-adkhalnāhum
اسم
رَحْمَتِنَآ ۖ
اپنی رحمت
raḥmatinā
حرف
إِنَّهُم
بے شک وہ
innahum
اسم
ٱلصَّـٰلِحِينَ
نیک لوگوں
l-ṣāliḥīna
21:87
وَذَا ٱلنُّونِ إِذ ذَّهَبَ مُغَـٰضِبًۭا فَظَنَّ أَن لَّن نَّقْدِرَ عَلَيْهِ فَنَادَىٰ فِى ٱلظُّلُمَـٰتِ أَن لَّآ إِلَـٰهَ إِلَّآ أَنتَ سُبْحَـٰنَكَ إِنِّى كُنتُ مِنَ ٱلظَّـٰلِمِينَ
Wadhā l-nūni idh dhahaba mughāḍiban faẓanna an lan naqdira ʿalayhi fanādā fī l-ẓulumāti an lā ilāha illā anta sub'ḥānaka innī kuntu mina l-ẓālimīna
اور مچھلی والے (یونس) کو (یاد کرو) جب وہ (اپنی قوم سے) خفا ہو کر چلے گئے اور خیال کیا کہ ہم ان پر قابو نہیں پاسکیں گے آخر اندھیرے میں (مچھلی کے پیٹ کے اندر) پکارنے لگے کہ (اے خدا) تیرے سوا کوئی معبود نہیں تو پاک ہے بیشک میں ظالموں میں سے ہوں۔
اسم
وَذَا
اور مچھلی والے کو
wadhā
فعل
ذَّهَبَ
وہ چلے گئے
dhahaba
اسم
مُغَـٰضِبًۭا
غصے میں
mughāḍiban
فعل
فَظَنَّ
تو انہوں نے گمان کیا
faẓanna
فعل
نَّقْدِرَ
ہم تنگی کریں گے
naqdira
فعل
فَنَادَىٰ
تو انہوں نے پکارا
fanādā
اسم
ٱلظُّلُمَـٰتِ
اندھیروں
l-ẓulumāti
اسم
إِلَـٰهَ
کوئی معبود
ilāha
اسم
سُبْحَـٰنَكَ
تو پاک ہے
sub'ḥānaka
اسم
ٱلظَّـٰلِمِينَ
ظالموں
l-ẓālimīna
21:88
فَٱسْتَجَبْنَا لَهُۥ وَنَجَّيْنَـٰهُ مِنَ ٱلْغَمِّ ۚ وَكَذَٰلِكَ نُـۨجِى ٱلْمُؤْمِنِينَ
Fa-is'tajabnā lahu wanajjaynāhu mina l-ghami wakadhālika nunjī l-mu'minīna
تو ہم نے ان کی دعا قبول کرلی اور ان کو غم سے نجات بخشی اور ہم ایمان والوں کو اسی طرح نجات دیا کرتے ہیں۔
فعل
فَٱسْتَجَبْنَا
تو ہم نے قبول کرلی
fa-is'tajabnā
فعل
وَنَجَّيْنَـٰهُ
اور ہم نے نجات دی اسے
wanajjaynāhu
حرف
وَكَذَٰلِكَ
اور اسی طرح
wakadhālika
فعل
نُـۨجِى
ہم نجات دیتے ہیں
nunjī
اسم
ٱلْمُؤْمِنِينَ
مومنوں کو
l-mu'minīna
21:89
وَزَكَرِيَّآ إِذْ نَادَىٰ رَبَّهُۥ رَبِّ لَا تَذَرْنِى فَرْدًۭا وَأَنتَ خَيْرُ ٱلْوَٰرِثِينَ
Wazakariyyā idh nādā rabbahu rabbi lā tadharnī fardan wa-anta khayru l-wārithīna
اور زکریا کو (یاد کرو) جب انہوں نے اپنے پروردگار کو پکارا کہ اے پروردگار مجھے اکیلا نہ چھوڑ اور تو سب سے بہتر وارث ہے۔
اسم معرفہ
وَزَكَرِيَّآ
اور زکریا کو
wazakariyyā
فعل
نَادَىٰ
انہوں نے پکارا
nādā
اسم
رَبَّهُۥ
اپنے رب کو
rabbahu
فعل
تَذَرْنِى
تو مجھے چھوڑ
tadharnī
اسم ضمیر
وَأَنتَ
اور تو
wa-anta
اسم
ٱلْوَٰرِثِينَ
وارثوں میں
l-wārithīna
21:90
فَٱسْتَجَبْنَا لَهُۥ وَوَهَبْنَا لَهُۥ يَحْيَىٰ وَأَصْلَحْنَا لَهُۥ زَوْجَهُۥٓ ۚ إِنَّهُمْ كَانُوا۟ يُسَـٰرِعُونَ فِى ٱلْخَيْرَٰتِ وَيَدْعُونَنَا رَغَبًۭا وَرَهَبًۭا ۖ وَكَانُوا۟ لَنَا خَـٰشِعِينَ
Fa-is'tajabnā lahu wawahabnā lahu yaḥyā wa-aṣlaḥnā lahu zawjahu innahum kānū yusāriʿūna fī l-khayrāti wayadʿūnanā raghaban warahaban wakānū lanā khāshiʿīna
تو ہم نے ان کی پکار سن لی اور ان کو یحییٰ بخشے اور ان کی بیوی کو ان کے لئے اچھا کردیا۔ یہ لوگ نیک کاموں میں جلدی کرتے تھے اور ہمیں امید اور خوف سے پکارتے تھے اور ہمارے آگے عاجزی کرنے والے تھے۔
فعل
فَٱسْتَجَبْنَا
تو ہم نے قبول کی
fa-is'tajabnā
فعل
وَوَهَبْنَا
اور ہم نے عطا کیا
wawahabnā
اسم معرفہ
يَحْيَىٰ
یحییٰ
yaḥyā
فعل
وَأَصْلَحْنَا
اور ہم نے درست کر دیا
wa-aṣlaḥnā
اسم
زَوْجَهُۥٓ ۚ
اس کی بیوی کو
zawjahu
حرف
إِنَّهُمْ
بے شک وہ
innahum
فعل
يُسَـٰرِعُونَ
وہ جلدی کرتے تھے
yusāriʿūna
اسم
ٱلْخَيْرَٰتِ
بھلائیوں
l-khayrāti
فعل
وَيَدْعُونَنَا
اور وہ ہمیں پکارتے تھے
wayadʿūnanā
اسم
رَغَبًۭا
رغبت سے
raghaban
اسم
وَرَهَبًۭا ۖ
اور ڈر سے
warahaban
فعل
وَكَانُوا۟
اور تھے وہ
wakānū
اسم
خَـٰشِعِينَ
عاجزی کرنے والے
khāshiʿīna
21:91
وَٱلَّتِىٓ أَحْصَنَتْ فَرْجَهَا فَنَفَخْنَا فِيهَا مِن رُّوحِنَا وَجَعَلْنَـٰهَا وَٱبْنَهَآ ءَايَةًۭ لِّلْعَـٰلَمِينَ
Wa-allatī aḥṣanat farjahā fanafakhnā fīhā min rūḥinā wajaʿalnāhā wa-ib'nahā āyatan lil'ʿālamīna
اور اس عورت کو (یاد کرو) جس نے اپنی عفت کو محفوظ رکھا تو ہم نے اس میں اپنی روح پھونکی اور اس کو اور اس کے بیٹے کو اہل عالم کے لئے نشانی بنایا۔
اسم
وَٱلَّتِىٓ
اور وہ جس نے
wa-allatī
فعل
أَحْصَنَتْ
حفاظت کی
aḥṣanat
اسم
فَرْجَهَا
اپنی شرمگاہ کی
farjahā
فعل
فَنَفَخْنَا
تو ہم نے پھونکی
fanafakhnā
اسم
رُّوحِنَا
اپنی روح
rūḥinā
فعل
وَجَعَلْنَـٰهَا
اور ہم نے بنا دیا اسے
wajaʿalnāhā
اسم
وَٱبْنَهَآ
اور اس کے بیٹے کو
wa-ib'nahā
اسم
ءَايَةًۭ
ایک نشانی
āyatan
اسم
لِّلْعَـٰلَمِينَ
جہان والوں کے لیے
lil'ʿālamīna
21:92
إِنَّ هَـٰذِهِۦٓ أُمَّتُكُمْ أُمَّةًۭ وَٰحِدَةًۭ وَأَنَا۠ رَبُّكُمْ فَٱعْبُدُونِ
Inna hādhihi ummatukum ummatan wāḥidatan wa-anā rabbukum fa-uʿ'budūni
یہ تمہاری جماعت ایک ہی جماعت ہے اور میں تمہارا پروردگار ہوں تو میری ہی عبادت کرو۔
اسم ضمیر
هَـٰذِهِۦٓ
یہ
hādhihi
اسم
أُمَّتُكُمْ
تمہاری امت
ummatukum
اسم
أُمَّةًۭ
ایک امت
ummatan
اسم
وَٰحِدَةًۭ
ہی ہے
wāḥidatan
اسم ضمیر
وَأَنَا۠
اور میں
wa-anā
اسم
رَبُّكُمْ
تمہارا رب ہوں
rabbukum
فعل
فَٱعْبُدُونِ
تو میری عبادت کرو
fa-uʿ'budūni
21:93
وَتَقَطَّعُوٓا۟ أَمْرَهُم بَيْنَهُمْ ۖ كُلٌّ إِلَيْنَا رَٰجِعُونَ
Wataqaṭṭaʿū amrahum baynahum kullun ilaynā rājiʿūna
اور یہ لوگ اپنے معاملے میں باہم متفرق ہوگئے۔ (مگر) سب ہماری طرف لوٹ کر آنے والے ہیں۔
فعل
وَتَقَطَّعُوٓا۟
اور انہوں نے ٹکڑے ٹکڑے کر دیا
wataqaṭṭaʿū
اسم
أَمْرَهُم
اپنے امر کو
amrahum
اسم
بَيْنَهُمْ ۖ
آپس میں
baynahum
حرف
إِلَيْنَا
ہماری طرف
ilaynā
اسم
رَٰجِعُونَ
لوٹنے والے ہیں
rājiʿūna
21:94
فَمَن يَعْمَلْ مِنَ ٱلصَّـٰلِحَـٰتِ وَهُوَ مُؤْمِنٌۭ فَلَا كُفْرَانَ لِسَعْيِهِۦ وَإِنَّا لَهُۥ كَـٰتِبُونَ
Faman yaʿmal mina l-ṣāliḥāti wahuwa mu'minun falā kuf'rāna lisaʿyihi wa-innā lahu kātibūna
تو جو نیک کام کرے گا اور مومن بھی ہوگا تو اس کی کوشش کی ناقدری نہیں کی جائے گی۔ اور ہم اس (کے عمل) کو لکھ رہے ہیں۔
فعل
يَعْمَلْ
عمل کرے گا
yaʿmal
اسم
ٱلصَّـٰلِحَـٰتِ
نیک کاموں
l-ṣāliḥāti
اسم ضمیر
وَهُوَ
اس حال میں کہ وہ
wahuwa
اسم
مُؤْمِنٌۭ
مومن ہو
mu'minun
اسم
كُفْرَانَ
ناشکری کی جائے گی
kuf'rāna
اسم
لِسَعْيِهِۦ
اس کی کوشش کی
lisaʿyihi
حرف
وَإِنَّا
اور بے شک ہم
wa-innā
اسم
كَـٰتِبُونَ
لکھنے والے ہیں
kātibūna
21:95
وَحَرَٰمٌ عَلَىٰ قَرْيَةٍ أَهْلَكْنَـٰهَآ أَنَّهُمْ لَا يَرْجِعُونَ
Waḥarāmun ʿalā qaryatin ahlaknāhā annahum lā yarjiʿūna
اور جس بستی کو ہم نے ہلاک کردیا اس کے لئے ناممکن ہے کہ (وہاں کے لوگ دنیا میں) پھر آسکیں۔
اسم
وَحَرَٰمٌ
اور حرام ہے
waḥarāmun
اسم
قَرْيَةٍ
کوئی بستی
qaryatin
فعل
أَهْلَكْنَـٰهَآ
جسے ہم نے ہلاک کیا
ahlaknāhā
فعل
يَرْجِعُونَ
لوٹیں گے
yarjiʿūna
21:96
حَتَّىٰٓ إِذَا فُتِحَتْ يَأْجُوجُ وَمَأْجُوجُ وَهُم مِّن كُلِّ حَدَبٍۢ يَنسِلُونَ
Ḥattā idhā futiḥat yajūju wamajūju wahum min kulli ḥadabin yansilūna
یہاں تک کہ یاجوج اور ماجوج کھول دیئے جائیں اور وہ ہر بلندی سے دوڑتے ہوئے نکل پڑیں۔
حرف
حَتَّىٰٓ
یہاں تک کہ
ḥattā
فعل
فُتِحَتْ
کھول دیے جائیں گے
futiḥat
اسم معرفہ
يَأْجُوجُ
یاجوج
yajūju
اسم معرفہ
وَمَأْجُوجُ
اور ماجوج
wamajūju
فعل
يَنسِلُونَ
وہ نکل پڑیں گے
yansilūna
21:97
وَٱقْتَرَبَ ٱلْوَعْدُ ٱلْحَقُّ فَإِذَا هِىَ شَـٰخِصَةٌ أَبْصَـٰرُ ٱلَّذِينَ كَفَرُوا۟ يَـٰوَيْلَنَا قَدْ كُنَّا فِى غَفْلَةٍۢ مِّنْ هَـٰذَا بَلْ كُنَّا ظَـٰلِمِينَ
Wa-iq'taraba l-waʿdu l-ḥaqu fa-idhā hiya shākhiṣatun abṣāru alladhīna kafarū yāwaylanā qad kunnā fī ghaflatin min hādhā bal kunnā ẓālimīna
اور (قیامت کا) سچا وعدہ قریب آپہنچے گا تو ناگہاں کافروں کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ جائیں گی (اور کہیں گے) ہائے شامت ہم اس سے غفلت میں رہے بلکہ ہم قصور وار تھے۔
فعل
وَٱقْتَرَبَ
اور قریب آ گیا
wa-iq'taraba
حرف
فَإِذَا
تو اچانک
fa-idhā
اسم
شَـٰخِصَةٌ
کھلی رہ جائیں گی
shākhiṣatun
اسم
أَبْصَـٰرُ
آنکھیں
abṣāru
اسم
ٱلَّذِينَ
ان کی جنہوں نے
alladhīna
فعل
كَفَرُوا۟
کفر کیا
kafarū
اسم
يَـٰوَيْلَنَا
ہائے ہماری بربادی
yāwaylanā
اسم
غَفْلَةٍۢ
غفلت
ghaflatin
اسم
ظَـٰلِمِينَ
ظالم
ẓālimīna
21:98
إِنَّكُمْ وَمَا تَعْبُدُونَ مِن دُونِ ٱللَّهِ حَصَبُ جَهَنَّمَ أَنتُمْ لَهَا وَٰرِدُونَ
Innakum wamā taʿbudūna min dūni l-lahi ḥaṣabu jahannama antum lahā wāridūna
(اس دن ان سے کہا جائے گا کہ) تم اور جن کی تم خدا کے سوا عبادت کرتے تھے دوزخ کا ایندھن ہوگے اور تم سب اس میں داخل ہو کر رہو گے۔
حرف
إِنَّكُمْ
بے شک تم
innakum
فعل
تَعْبُدُونَ
تم عبادت کرتے ہو
taʿbudūna
اسم معرفہ
ٱللَّهِ
اللہ کے
l-lahi
اسم معرفہ
جَهَنَّمَ
جہنم کا
jahannama
اسم
وَٰرِدُونَ
وارد ہونے والے ہو
wāridūna
21:99
لَوْ كَانَ هَـٰٓؤُلَآءِ ءَالِهَةًۭ مَّا وَرَدُوهَا ۖ وَكُلٌّۭ فِيهَا خَـٰلِدُونَ
Law kāna hāulāi ālihatan mā waradūhā wakullun fīhā khālidūna
اگر یہ (فی الواقع) معبود ہوتے تو اس میں داخل نہ ہوتے اور سب اس میں ہمیشہ رہیں گے۔
اسم ضمیر
هَـٰٓؤُلَآءِ
یہ
hāulāi
اسم
ءَالِهَةًۭ
معبود
ālihatan
فعل
وَرَدُوهَا ۖ
وہ اس میں داخل ہوتے
waradūhā
اسم
وَكُلٌّۭ
اور سب
wakullun
اسم
خَـٰلِدُونَ
ہمیشہ رہنے والے ہیں
khālidūna
21:100
لَهُمْ فِيهَا زَفِيرٌۭ وَهُمْ فِيهَا لَا يَسْمَعُونَ
Lahum fīhā zafīrun wahum fīhā lā yasmaʿūna
وہاں وہ گدھوں کی طرح چلاّئیں گے اور اس میں کچھ سن نہ سکیں گے۔
اسم
زَفِيرٌۭ
چیخنا ہے
zafīrun
اسم ضمیر
وَهُمْ
اور وہ
wahum
فعل
يَسْمَعُونَ
سن سکیں گے
yasmaʿūna
21:101
إِنَّ ٱلَّذِينَ سَبَقَتْ لَهُم مِّنَّا ٱلْحُسْنَىٰٓ أُو۟لَـٰٓئِكَ عَنْهَا مُبْعَدُونَ
Inna alladhīna sabaqat lahum minnā l-ḥus'nā ulāika ʿanhā mub'ʿadūna
جن لوگوں کے لئے ہماری طرف سے بھلائی مقرر ہوچکی ہے وہ اس سے دور رکھے جائیں گے۔
اسم
ٱلَّذِينَ
وہ لوگ
alladhīna
فعل
سَبَقَتْ
پہلے سے ہو چکا
sabaqat
حرف
مِّنَّا
ہماری طرف سے
minnā
اسم
ٱلْحُسْنَىٰٓ
بھلائی کا وعدہ
l-ḥus'nā
اسم ضمیر
أُو۟لَـٰٓئِكَ
وہی لوگ
ulāika
اسم
مُبْعَدُونَ
دور رکھے جائیں گے
mub'ʿadūna
21:102
لَا يَسْمَعُونَ حَسِيسَهَا ۖ وَهُمْ فِى مَا ٱشْتَهَتْ أَنفُسُهُمْ خَـٰلِدُونَ
Lā yasmaʿūna ḥasīsahā wahum fī mā ish'tahat anfusuhum khālidūna
اس کی آہٹ تک نہ سنیں گے اور جو کچھ ان کا جی چاہے گا اس میں ہمیشہ رہیں گے۔
فعل
يَسْمَعُونَ
وہ سنیں گے
yasmaʿūna
اسم
حَسِيسَهَا ۖ
اس کی آہٹ
ḥasīsahā
اسم ضمیر
وَهُمْ
اور وہ
wahum
فعل
ٱشْتَهَتْ
چاہے گا
ish'tahat
اسم
أَنفُسُهُمْ
ان کا دل
anfusuhum
اسم
خَـٰلِدُونَ
ہمیشہ رہیں گے
khālidūna
21:103
لَا يَحْزُنُهُمُ ٱلْفَزَعُ ٱلْأَكْبَرُ وَتَتَلَقَّىٰهُمُ ٱلْمَلَـٰٓئِكَةُ هَـٰذَا يَوْمُكُمُ ٱلَّذِى كُنتُمْ تُوعَدُونَ
Lā yaḥzunuhumu l-fazaʿu l-akbaru watatalaqqāhumu l-malāikatu hādhā yawmukumu alladhī kuntum tūʿadūna
بڑی گھبراہٹ (کا دن) بھی ان کو غمناک نہ کرسکے گا اور فرشتے ان کو لینے آئیں گے (کہ یہی) تمہارا وہ دن ہے جس کا تم سے وعدہ کیا جاتا تھا۔
فعل
يَحْزُنُهُمُ
غمگین کرے گی انہیں
yaḥzunuhumu
اسم
ٱلْفَزَعُ
گھبراہٹ
l-fazaʿu
اسم
ٱلْأَكْبَرُ
بڑی
l-akbaru
فعل
وَتَتَلَقَّىٰهُمُ
اور ان سے ملیں گے
watatalaqqāhumu
اسم
ٱلْمَلَـٰٓئِكَةُ
فرشتے
l-malāikatu
اسم
يَوْمُكُمُ
تمہارا دن ہے
yawmukumu
فعل
تُوعَدُونَ
وعدہ دیے جاتے
tūʿadūna
21:104
يَوْمَ نَطْوِى ٱلسَّمَآءَ كَطَىِّ ٱلسِّجِلِّ لِلْكُتُبِ ۚ كَمَا بَدَأْنَآ أَوَّلَ خَلْقٍۢ نُّعِيدُهُۥ ۚ وَعْدًا عَلَيْنَآ ۚ إِنَّا كُنَّا فَـٰعِلِينَ
Yawma naṭwī l-samāa kaṭayyi l-sijili lil'kutubi kamā badanā awwala khalqin nuʿīduhu waʿdan ʿalaynā innā kunnā fāʿilīna
جس دن ہم آسمان کو اس طرح لپیٹ لیں گے جیسے خطوں کا طومار لپیٹ لیتے ہیں۔ جس طرح ہم نے (کائنات کو) پہلی بار پیدا کیا تھا اسی طرح پھر پیدا کردیں گے۔ یہ وعدہ ہمارے ذمے ہے اور ہم اسے ضرور پورا کرکے رہیں گے۔
فعل
نَطْوِى
ہم لپیٹ دیں گے
naṭwī
اسم
ٱلسَّمَآءَ
آسمان کو
l-samāa
اسم
كَطَىِّ
لپیٹنے کی طرح
kaṭayyi
اسم
ٱلسِّجِلِّ
طومار کے
l-sijili
اسم
لِلْكُتُبِ ۚ
لکھے ہوئے کا
lil'kutubi
فعل
بَدَأْنَآ
ہم نے شروع کیا تھا
badanā
اسم
خَلْقٍۢ
پیدائش کو
khalqin
فعل
نُّعِيدُهُۥ ۚ
ہم اسے لوٹائیں گے
nuʿīduhu
حرف
عَلَيْنَآ ۚ
ہمارے اوپر
ʿalaynā
اسم
فَـٰعِلِينَ
کرنے والے
fāʿilīna
21:105
وَلَقَدْ كَتَبْنَا فِى ٱلزَّبُورِ مِنۢ بَعْدِ ٱلذِّكْرِ أَنَّ ٱلْأَرْضَ يَرِثُهَا عِبَادِىَ ٱلصَّـٰلِحُونَ
Walaqad katabnā fī l-zabūri min baʿdi l-dhik'ri anna l-arḍa yarithuhā ʿibādiya l-ṣāliḥūna
اور ہم نے نصیحت (کی کتاب یعنی تورات) کے بعد زبور میں لکھ دیا تھا کہ میرے نیکوکار بندے ملک کے وارث ہوں گے۔
حرف
وَلَقَدْ
اور البتہ تحقیق
walaqad
فعل
كَتَبْنَا
ہم نے لکھ دیا
katabnā
اسم
ٱلزَّبُورِ
زبور کے
l-zabūri
اسم
ٱلذِّكْرِ
نصیحت کے
l-dhik'ri
فعل
يَرِثُهَا
اس کے وارث ہوں گے
yarithuhā
اسم
عِبَادِىَ
میرے بندے
ʿibādiya
اسم
ٱلصَّـٰلِحُونَ
نیک
l-ṣāliḥūna
21:106
إِنَّ فِى هَـٰذَا لَبَلَـٰغًۭا لِّقَوْمٍ عَـٰبِدِينَ
Inna fī hādhā labalāghan liqawmin ʿābidīna
عبادت کرنے والے لوگوں کے لئے اس میں (ہدایت کا) پیغام ہے۔
اسم
لَبَلَـٰغًۭا
البتہ ایک پیغام ہے
labalāghan
اسم
لِّقَوْمٍ
قوم کے لیے
liqawmin
اسم
عَـٰبِدِينَ
عبادت کرنے والی
ʿābidīna
21:107
وَمَآ أَرْسَلْنَـٰكَ إِلَّا رَحْمَةًۭ لِّلْعَـٰلَمِينَ
Wamā arsalnāka illā raḥmatan lil'ʿālamīna
اور (اے محمدﷺ) ہم نے تم کو تمام جہان کے لئے رحمت بنا کر بھیجا ہے۔
فعل
أَرْسَلْنَـٰكَ
ہم نے بھیجا آپ کو
arsalnāka
اسم
رَحْمَةًۭ
رحمت بنا کر
raḥmatan
اسم
لِّلْعَـٰلَمِينَ
تمام جہانوں کے لیے
lil'ʿālamīna
21:108
قُلْ إِنَّمَا يُوحَىٰٓ إِلَىَّ أَنَّمَآ إِلَـٰهُكُمْ إِلَـٰهٌۭ وَٰحِدٌۭ ۖ فَهَلْ أَنتُم مُّسْلِمُونَ
Qul innamā yūḥā ilayya annamā ilāhukum ilāhun wāḥidun fahal antum mus'limūna
کہہ دو کہ مجھ پر یہ وحی آتی ہے کہ تمہارا معبود خدائے واحد ہے تو کیا تم فرمانبرداری کرتے ہو؟
فعل
يُوحَىٰٓ
وحی کی جاتی ہے
yūḥā
اسم
إِلَـٰهُكُمْ
تمہارا معبود
ilāhukum
اسم
إِلَـٰهٌۭ
معبود ہے
ilāhun
اسم
مُّسْلِمُونَ
فرمانبردار ہو
mus'limūna
21:109
فَإِن تَوَلَّوْا۟ فَقُلْ ءَاذَنتُكُمْ عَلَىٰ سَوَآءٍۢ ۖ وَإِنْ أَدْرِىٓ أَقَرِيبٌ أَم بَعِيدٌۭ مَّا تُوعَدُونَ
Fa-in tawallaw faqul ādhantukum ʿalā sawāin wa-in adrī aqarībun am baʿīdun mā tūʿadūna
اگر یہ لوگ منہ پھیر لیں تو کہہ دو کہ میں نے تم کو سب کو یکساں (احکام الہی سے) آگاہ کردیا ہے اور مجھ کو معلوم نہیں کہ جس چیز کا تم سے وعدہ کیا جاتا ہے وہ عنقریب (آنے والی ہے) یا اس میں دیر ہے۔
فعل
تَوَلَّوْا۟
وہ منہ پھیریں
tawallaw
فعل
ءَاذَنتُكُمْ
میں نے خبردار کر دیا تمہیں
ādhantukum
اسم
سَوَآءٍۢ ۖ
برابر
sawāin
اسم
أَقَرِيبٌ
کیا قریب ہے
aqarībun
فعل
تُوعَدُونَ
تم سے وعدہ کیا جاتا ہے
tūʿadūna
21:110
إِنَّهُۥ يَعْلَمُ ٱلْجَهْرَ مِنَ ٱلْقَوْلِ وَيَعْلَمُ مَا تَكْتُمُونَ
Innahu yaʿlamu l-jahra mina l-qawli wayaʿlamu mā taktumūna
وہ بلند آواز سے کہی ہوئی بات کو بھی جانتا ہے اور جو تم چھپاتے ہو اسے بھی جانتا ہے۔
حرف
إِنَّهُۥ
بے شک وہ
innahu
فعل
يَعْلَمُ
جانتا ہے
yaʿlamu
اسم
ٱلْجَهْرَ
ظاہر کو
l-jahra
فعل
وَيَعْلَمُ
اور وہ جانتا ہے
wayaʿlamu
فعل
تَكْتُمُونَ
تم چھپاتے ہو
taktumūna
21:111
وَإِنْ أَدْرِى لَعَلَّهُۥ فِتْنَةٌۭ لَّكُمْ وَمَتَـٰعٌ إِلَىٰ حِينٍۢ
Wa-in adrī laʿallahu fit'natun lakum wamatāʿun ilā ḥīnin
اور میں نہیں جانتا شاید وہ تمہارے لئے آزمائش ہو اور ایک وقت تک کے لئے فائدہ (پہنچانا مقصود ہو)۔
حرف
لَعَلَّهُۥ
شاید کہ وہ
laʿallahu
اسم
فِتْنَةٌۭ
آزمائش ہو
fit'natun
حرف
لَّكُمْ
تمہارے لیے
lakum
اسم
وَمَتَـٰعٌ
اور فائدہ اٹھانا ہو
wamatāʿun
21:112
قَـٰلَ رَبِّ ٱحْكُم بِٱلْحَقِّ ۗ وَرَبُّنَا ٱلرَّحْمَـٰنُ ٱلْمُسْتَعَانُ عَلَىٰ مَا تَصِفُونَ
Qāla rabbi uḥ'kum bil-ḥaqi warabbunā l-raḥmānu l-mus'taʿānu ʿalā mā taṣifūna
پیغمبر نے کہا کہ اے میرے پروردگار انصاف کے ساتھ فیصلہ کردے اور ہمارا پروردگار بڑا مہربان ہے اسی سے ان باتوں میں جو تم بیان کرتے ہو مدد مانگی جاتی ہے۔
فعل
ٱحْكُم
فیصلہ فرما
uḥ'kum
اسم
بِٱلْحَقِّ ۗ
حق کے ساتھ
bil-ḥaqi
اسم
وَرَبُّنَا
اور ہمارا رب
warabbunā
اسم معرفہ
ٱلرَّحْمَـٰنُ
رحمٰن ہے
l-raḥmānu
اسم
ٱلْمُسْتَعَانُ
مدد مانگا گیا
l-mus'taʿānu
فعل
تَصِفُونَ
تم بیان کرتے ہو
taṣifūna